Tag: ڈپلومیٹک پاسپورٹ

  • بیرون ملک پوسٹ افسران کیلئے ڈپلومیٹک اسٹیٹس مانگ لیا گیا

    بیرون ملک پوسٹ افسران کیلئے ڈپلومیٹک اسٹیٹس مانگ لیا گیا

    اسلام آباد : بیرون ملک پوسٹ افسران کیلئے ڈپلومیٹک اسٹیٹس مانگ لیا گیا تاہم وزارت خارجہ پاسپورٹ آفس کے افسران کو اسٹیٹس دینے سے گریزاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امیگریشن پاسپورٹ آفس نے بیرون ملک پوسٹ افسران کیلئے ڈپلومیٹک اسٹیٹس مانگ لیا ، اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو  خط لکھ دیا گیا ہے۔

    خط میں کہا ہے کہ افسران بیرون ملک پاکستانیوں کو پاسپورٹ ودیگردستاویزات فراہم کرتے ہیں ، پاسپورٹ رول 2021 کے مطابق گزٹ افسران ڈپلومیٹک پاسپورٹ کےاہل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزارت خارجہ پاسپورٹ آفس کے افسران کو  اسٹیٹس دینےسے گریزاں ہیں ، افسران کو  اسٹیٹس دینے سے وزارت خارجہ کی بیرون ملک سیٹیں کم ہو جائیں گی۔

  • نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست دائر

    نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست دائر

    اسلام آباد :سابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کردی گئی ، جس میں نواز شریف کو واپسی پر گرفتارکرنے کی استدعا کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست دائر کردی گئی ، درخواست گزار نعیم حیدر نے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ نوازشریف اشتہاری مجرم ہیں، پاسپورٹ جاری کرنےسے روکا جائے اور درخواست پر آج ہی سماعت کرکے نواز شریف کی گرفتاری کا حکم دیا جائے۔

    درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا اور نواز شریف کو واپسی پر گرفتارکرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر رجسٹرار ہائی کورٹ آفس نے بینچ تشکیل دے دیا اور وکیل کی پیر کو سماعت کی استدعا منظور کر لی ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کے روز سماعت کریں گے۔

  • سندھ اسمبلی میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے حق میں قرارداد متفقہ طور پرمنظور

    سندھ اسمبلی میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے حق میں قرارداد متفقہ طور پرمنظور

    کراچی: سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو ڈپلومیٹک پاسپورٹس جبکہ ارکان سندھ اسمبلی کو سرکاری پاسپورٹس جاری کرنے اور گیس انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مخالفت کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔

    سندھ اسمبلی کے  اجلاس میں پہلی قرار داد پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر سکندر شورو کی طرف سے پیش کی گئی ، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سندھ وفاقی حکومت سے رابطہ کرے اور اس سے کہے کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو ڈپلومیٹک پاسپورٹس جبکہ ارکان سندھ اسمبلی ، ان کے شریک حیات اور ان کے 18 سال سے کم عمر بچوں اور سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسروں کو سرکاری پاسپورٹس جاری کیے جائیں ۔

     جیسا کہ 13 تا 15 اپریل 2014ء کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اسپیکرز کانفرنس میں سفارش کی گئی، ایوان نے یہ قرار داد اتفاق رائے سے منظور کر لی ۔

     دوسری قرار داد پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رکن خیر النساء مغل نے پیش کی ، جس میں کہا گیا کہ یہ اسمبلی وفاقی حکومت کی طرف سے گیس کے صارفین پر عائد کردہ گیس انفرا سٹرکچر سیس کی مخالفت کرتی ہے ۔

    خیر النساء مغل نے کہاکہ یہ سیس نافذ کرکے وفاق نے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے اور گیس انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس آرڈی ننس میں 120 دن کی توسیع کر کے آئین کے آرٹیکل 177 کی بھی خلاف ورزی کی ہے، اسمبلی نے یہ قرار داد بھی اتفاق رائے سے منظور کر لی ۔