Tag: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

  • اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

    اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

    اسلام آباد: اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی، تحریک میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین اور قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف مرتضیٰ جاوید اور محسن شاہنواز رانجھا نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی، یہ تحریک آرٹیکل 53 کے تحت جمع کرائی گئی ہے۔

    تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین اور قواعد کی خلاف ورزی کی ہے، ڈپٹی اسپیکر ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ نوٹس کے 7 دن بعد اس قرارداد کو کارروائی کے لیے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  خواجہ آصف کا ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان

    قبل ازیں، قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اعلان کیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی، انھوں نے کہا کل ایوان میں جو کچھ ہوا وہ پارلیمنٹ کا سیاہ ترین دن تھا، ہماری تقاریر کو میوٹ کیا گیا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اِسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ڈپٹی اسپیکر نے 12 آرڈیننس بغیر کارروائی پاس کرائے، قاسم سوری نے اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ کر یہ سیاہ دن دکھایا۔

  • سپریم کورٹ میں میرا کیس ہے اللہ سے  امید ہے ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری

    سپریم کورٹ میں میرا کیس ہے اللہ سے امید ہے ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری

    کوئٹہ : ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں میرا کیس ہے اللہ سے امید ہے ، عدالتیں آزاد ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا منظور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام نے مجھ پر2018 کے الیکشن میں اعتماد کیا، نادرا رپورٹ میں52 ہزار ووٹ پر انگوٹھوں کے نشان واضح نہیں، میرے کل ووٹ 25 ہزار 900 ہیں۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں میرا کیس ہے اللہ سے امید ہے ، عدالتیں آزاد ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا منظور ہوگا۔

    قاسم سوری نے مزید کہا چین کی مدد سے سولر سے چلنے والے ٹیوب ویل لگائے گئے، قومی اسمبلی کا پہلا ایم این اےہوں جس کویہ ذمہ داری ملی، بطورڈپٹی اسپیکر بہت ذمہ داری ہےجب موقع ملتا ہے یہاں آتا ہوں۔

    مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چندے کی پرچیوں پر ناموس رسالت لکھا ہے، لوگوں کو بہکا کر چندہ لیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں  : قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر دوبارہ بحال

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں، جہانگیر ترین کو جو بھی ٹاسک ملتا ہے پورا کرتےہیں،کوشش ہے کوئٹہ میں شوکت خانم اسپتال بنے۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کافیصلہ معطل کردیاتھا اور حکم دیا کہ درخواست پر فیصلے تک ضمنی انتخاب نہ کرایاجائے۔

    فیصلے کے بعد قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر دوبارہ بحال ہوگئے تھے۔

    واضح رہے  الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

  • قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر دوبارہ بحال

    قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر دوبارہ بحال

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کافیصلہ معطل کردیا ، فیصلے کے بعد قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر دوبارہ بحال ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی ، نعیم بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں قاسم سوری کی جانب سے پیش ہوئے۔

    دوران سماعت جسٹس عمرعطابندیال نے کہا سوال یہ ہے ہم نے آپ کو حکم امتناع دینا ہے یا نہیں، وکیل نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ 27 ستمبر کو الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ دیا، جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کیا اس حلقے میں ضمنی انتخاب ہوگیا ہے۔

    وکیل نعیم بخاری نے بتایا کہ جی ابھی ضمنی انتخاب نہیں ہوا، قاسم سوری نے 25 ہزار973 ووٹ لیے، لشکر رئیسانی نے 20 ہزار 84 ووٹ حاصل کیے تھے، قاسم سوری نے لشکر رئیسانی سے 5585 زائد ووٹ لئے۔

    جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا الیکشن کمیشن کے نتائج کا فرق درست نہیں، 25973 میں سے 20084 ووٹ نکال کر دیکھ لیں، فرق یہ نہیں، وکیل نعیم بخاری نے کہا اس حلقے کل میں 25 امیدوار تھے، نادرا رپورٹ کے مطابق غلط شناختی کارڈ 1533 اور نامکمل شناختی کارڈ 359 ہیں جبکہ حلقے میں 100غیر رجسٹرڈ ووٹ کاسٹ ہوئے۔

    جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ 49 ہزار 40 فنگرپرنٹس درست نہیں ہیں اور 52 ہزار فنگرپرنٹس کی کوالٹی درست نہیں تھی۔

    سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا اور الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کرانے سے روک دیا۔

    سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ درخواست پر فیصلے تک ضمنی انتخاب نہ کرایاجائے، فیصلے کے بعد قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر دوبارہ بحال ہوگئے۔

    یاد رہے الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا، الیکشن کالعدم ہونے پر قاسم سوری اسمبلی رکنیت اور ڈپٹی سپیکرشپ سے فارغ ہوچکے تھے۔

    مزید پڑھیں : قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    بعد ازاں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹریبونل کے شواہد کا جائزہ نہیں لیا گیا، انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں سے میرے موکل سے منسوب نہیں ہو سکتی۔

    دائر درخواست میں استدعا کی تھی الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

    خیال رہے قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کو بی این پی کے نوابزادہ لشکر رئیسانی نے چیلنج کیا تھا اور 2018 انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

    لشکر رئیسانی ان 5 امیدواروں میں سے ایک تھے جنہوں نے این اے 265 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن انہیں قاسم سوری سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • پورے ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا، قاسم خان سوری

    پورے ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا، قاسم خان سوری

    کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ جس نے بھی اس ملک کے عوام کے پیسے کھائے ہیں وہ احتساب سے نہیں بچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے عوام کو ٹینکرز مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

    قاسم خان سوری نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے لیے ایک نیا ماسٹر پلان تیار کررہے ہیں جس سے شہر میں پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا جس نے بھی اس ملک کے غریب عوام کے پیسے کھائے ہیں وہ احتساب سے نہیں بچے گا اور یہ عمل بلا تفریق جاری رہے گا۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے اس پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں اس لئے کہ ہماری پارٹی کے کچھ ممبران کے خلاف بھی احتساب کا عمل جاری ہے اور وہ ممبران وزارت چھوڑ کر نیب میں پیش ہو رہے ہیں۔

    قاسم خان سوری نے کہا کہ ہماری حکومت نے بلوچستان کی محرومی دور کرنے کے لئے موجودہ بجٹ میں ترقیاتی اسکیموں کے لیے خطیر رقم رکھی ہے اور یہ رقم عوام کی بہتری کے لئے خرچ کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومتوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا صرف اپنے جیبوں پر پیسے خرچ ہوئے وہ حکومتیں کچھ کرتی تو آج ہمارے لئے اتنے زیادہ مسائل کھڑے نہ ہوتے اور ملک 31 ہزار ارب ڈالر کا مقروض نہ ہوتا۔

  • ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح وزیراعظم کی بلوچستان سے محبت کا ثبوت ہے، قاسم خان سوری

    ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح وزیراعظم کی بلوچستان سے محبت کا ثبوت ہے، قاسم خان سوری

    اسلام آباد/ کوئٹہ : ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں میگا ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح وزیراعظم کی بلوچستان کی عوام کے ساتھ گہری وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، قاسم خان سوری نے بلوچستان میں میگا ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے سے پسماندگی کا خاتمہ ہوگا اور ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    ڈپٹی اسپیکر نے کوئٹہ سے زوب تک ڈبل کیرج روڈ گوادر ائیرپورٹ اور بلوچستان ہیلتھ کمپلکس، کارڈیک سنٹر کے افتتاح کو ایک تاریخی قدم قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں کاروباری سر گرمیوں میں اضافہ ہو گا روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گے اور عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میسر ہوگی۔

    انہوں نے گوادر سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے تفتان تک ریلوے لائن بچھانے، کراچی سے گوادر تک سیری سروس اور دیگر ترقی منصوبوں کے اجراءکو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے اجراءکا اعلان وزیراعظم کی صوبے کے عوام سے گہری وابستگی کا اظہار ہے۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ اور صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    قاسم خان سوری نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں گئی اور جان بوجھ کر صوبہ کو پسماندہ رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اوران کی طرف سے میگا ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

    ؎انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نا صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

  • وزیر اعظم عمران خان کی سوچ قائداعظم اور علامہ اقبال کی سوچ ہے، قاسم خان سوری

    وزیر اعظم عمران خان کی سوچ قائداعظم اور علامہ اقبال کی سوچ ہے، قاسم خان سوری

    اسلام آباد : قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، وزیر اعظم کی سوچ قائداعظم اور علامہ اقبال کی سوچ ہے، پاکستان آنے والے دنوں میں ترقی کرے گا، پاکستان کو قرضے سے نجات دلوائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ بلوچستان محرومیوں کے باعث دہشت گردوں کی نظر میں آیا، اس صوبے کو نظر انداز کیا گیا تو دہشت گردوں نے نفرتیں پھیلائیں، جس گھر کا کمانے والا مر جائے وہ اپنے حکمرانوں سے نفرت کے سوا اور کچھ نہیں کرے گا۔

    قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں نے بڑے ممالک کے وسائل حاصل کرنے کے لئے نفرتیں پھیلائیں۔ جو ترقی پنجاب میں ہوئی اس تناسب سے بلوچستان کو ترقی نہیں دی گئی، سوئی گیس پنجاب میں پہلے آتی ہے حالانکہ کوئٹہ زیادہ ٹھنڈا شہر ہے، بلوچستان بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی کا جھنڈا لہرایا اور لوگوں کو اعتماد دیا، پنجاب کی ذمہ داری زیادہ ہے،پنجاب یونیورسٹی میں بلوچیوں کا کوٹہ زیادہ کیا جائے، اس صوبے کو زیادہ بڑا دل کرنا ہوگا، بلوچستان سے طلبہ یہاں پڑھنے آئیں تو آپ انہیں عزت دیں۔

    [bs-quote quote=”پاکستان آنے والے دنوں میں ترقی کرے گا، پاکستان کو قرضے سے نجات دلوائیں گے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”قاسم سوری”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسا لیڈر ہے جس کے بارے میں کوئی نہیں کہے گا کہ وہ چور ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ وزیر اعظم کی سوچ قائداعظم اور علامہ اقبال کی سوچ ہے، عمران خان ملک میں کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

    قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ گوادر سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی، بلوچستان کے نوجوانوں کا حق ہے کہ انہیں سب سے پہلے گوادر میں ملازمتیں دیں، پاکستان آنے والے دنوں میں ترقی کرے گا، پاکستان کو قرضے سے نجات دلوائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وسائل کو لوٹا گیا ،بے دردی کے ساتھ کرپشن کی گئی، 30 ہزار ارب کے ہم مقروض ہیں، وزیر اعظم آپ کےاور میرے لیے پیسے مانگ رہے ہیں، وہ ملک کو پیروں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

    قاسم خان سوری نے کہا ہمارے پاس ایسی چیزیں ہیں جو مسلم دنیا کے پاس نہیں، ہم مسلم امہ کی قیادت کر سکتے ہیں، ہم واحد مسلم ایٹمی قوت ہیں، پوری مسلم امہ کی ذمےداری ہمار ے کندھوں پر ہے۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سوچ میں اقبال کاگہراثر ہے، وہ اس پاکستان کی بات کرتےہیں جوقائداعظم نےبنایا، کرپشن،انصاف اور بیروزگارسےمتعلق قانون سازی کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان نے میرٹ پرزوردیاہے، عمران خان اورپی ٹی آئی ملک کےلئے یکجاکوشش کررہےہیں وزیراعظم عمران خان نے میرٹ پرزوردیاہے، عدالتیں آزاد ہیں ان پرکوئی دباؤ نہیں، عمران خان خود عدالت میں پیش ہونے کے لئے تیارہیں، نوجوانوں نے بڑے بڑے سیاستدانوں کو تبدیل کیاہے۔

  • قوم شہدا کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

    قوم شہدا کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

    اسلام آباد : یوم دفاع پاکستان پر اسپیکروڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم شہدا کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

    ڈپٹی اسپیکرقوم اسمبلی قاسم سوری نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

    قاسم سوری نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو قوم اور مسلح ا فواج نے بے مثال جذبے کا مظاہرہ کیا، قومی جذبے کو دہرا کر تمام چیلنجزسے نبرد آزما ہوسکتے ہیں۔

    قوم آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے سے منارہی ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان بھرپورجوش وخروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ہے۔

    یوم دفاع کی مرکزی تقریب آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی جس میں وزیراعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ قوم اپنے شہدا کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرے گی اور ان کی قربانیاں اجاگر کی جائیں گی۔

  • تبدیلی یہ ہے کہ مجھ جیسا عام ورکر ڈپٹی اسپیکر بنا،  قاسم سوری

    تبدیلی یہ ہے کہ مجھ جیسا عام ورکر ڈپٹی اسپیکر بنا، قاسم سوری

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے تبدیلی کا آغاز مجھ جیسے عام ورکر سے کیا اور مجھے ڈپٹی اسپیکر بنایا۔

    ان خیالات کا اظہار وہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’تبدیلی کا آغاز وزیرِ اعظم عمران خان نے میرے جیسے ورکر سے کیا، مجھے ڈپٹی اسپیکر بنایا۔‘

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے تقریر میں کہا سادگی سے حکومت چلائیں گے، پہلا وزیرِ اعظم ہوگا جو 3 کمروں کے گھر میں رہے گا۔

    ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کی یہ علامت ہے کہ پہلی بار اسپیکر خیبر پختونخوا سے اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان سے منتخب کیا گیا۔

    قاسم سوری نے کہا کہ عمران خان نے 88 گاڑیوں کو نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے، ملک میں سادگی اختیار کریں گے اور پیسا عوام پر خرچ کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن کو جائز مقام دینا میری اولین ترجیح ہے، اسپیکر قومی اسمبلی


    قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایوان میں ماضی کے برعکس عوام کی سہولت کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

    گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے قائد ایوان کی حیثیت سے اسمبلی میں اپوزیشن کے حوالے سے کہا تھا کہ اس کو ایوان میں جائز مقام دیا جائے گا، انھوں نے کہا ’سب کی مشاورت سے ایوان کی کارروائی چلانا میرا اولین فرض ہوگا۔‘