Tag: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ

  • ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست پر سماعت  کا تحریری حکم نامہ  جاری

    ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

    لاہور : سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست کی سماعت کے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ بظاہر معاملہ کافی پیچیدہ لگتا ہے ، امید کرتے ہیں تمام فریقین اپنی قیمتی رائے سے عدالت کی معاونت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کے خلاف درخواست پر آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    جس میں کہا ہے کہ عدالت کو ڈپٹی اسپیکر سے مناسب معاونت کی توقع ہے، 63اے کے تحت جمہوری پارلیمانی پارٹی نےطے کرنا ہےکہ کس کوووٹ دیا جائے۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے اپنی رولنگ میں کہا کہ پارٹی سربراہ کی ہدایت کے مطابق ووٹ دیا جائے، ڈپٹی سپیکر نے عدالتی فیصلے کے پیراگراف 3پر انحصار کیا۔

    ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ابتدائی سماعت کے تحریری حکم نامے میں کہا کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری ریکارڈ سمیت آج عدالت میں پیش ہوں ، ڈپٹی اسپیکر نے اپنی رولنگ میں لارجر بینچ کا حوالہ دیا لیکن اس پیراگراف کو پوائنٹ نہیں کیا جس کا حوالہ دیا گیا۔

    سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ بظاہر معاملہ کافی پیچیدہ لگتا ہے ، امید کرتے ہیں تمام فریقین اپنی قیمتی رائے سے عدالت کی معاونت کریں گے۔

    تحریری حکم نامے میں کہا کہ سوال یہ ہےکہ عدالتی فیصلہ کیا یہ کہتا ہے جو ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ میں کہا ہے۔

  • ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فیصلہ: عمران خان کے بعد اسد قیصر نے بھی نظرثانی اپیل دائر کردی

    ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فیصلہ: عمران خان کے بعد اسد قیصر نے بھی نظرثانی اپیل دائر کردی

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم کے بعد سابق اسپیکر اسد قیصر نے بھی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر اسد قیصر نے بھی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی۔۔

    جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قوم کی نظریں عدالت پر لگی ہیں، امید ہے بیرونی مراسلے پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے گا۔

    اسد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ جلد الیکشن کیلئے بھی کردار ادا کرے گی اور مراسلے پر جوڈیشل کمیشن بناجائے۔

    سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ عدالت کا پارلیمان کی اندرونی معاملات میں مداخلت دستور پاکستان کے تحت کسی حد تک اجازت ہے یا نہیں ؟ کیا آرٹیکل95 بالا تر ہے آرٹیکل 65سے؟ اُس وقت وزیر قانون نے جو پوائنٹ آف آرڈر دیا تھا اگر اسے مسترد کیا جاتا،تو کیا سپریم کورٹ اس پر بھی مداخلت کرتی؟اگر نہیں تو منظور ہونے پر کیوں کیا؟

    بعد ازاں اسد فیصر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وہ مراسلہ خود پڑھا تھا، جب مراسلہ پڑھا تو فیصلہ کیا اس صورتحال میں کسٹوڈین نہیں رہ سکتا، بیرونی سازش کے مراسلے کی بنیاد پر اسمبلی سے استعفیٰ دیا۔

  • ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کافیصلہ : عمران خان نے  نظرثانی اپیل دائر کردی

    ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کافیصلہ : عمران خان نے نظرثانی اپیل دائر کردی

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی، جس میں عدالت عظمیٰ کا فیصلہ پارلیمانی کارروائی میں مداخلت اور آرٹیکل انہتر سے متصادم قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی ، عمران خان نے نظرثانی درخواست دائر کی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ آرٹیکل 248پارلیمنٹ کی کارروائی پر مداخلت سے روکتا ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آرٹیکل 5 کے مطابق تھی، ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کی۔

    دائر درخواست میں کہا کہ درخواست گزار نے رولنگ کے بعد قومی اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس دی، اسمبلی تحلیل کی سفارش کے وقت کوئی تحریک عدم اعتماد زیر التوا نہیں تھی، فیصلے میں ریکارڈ سامنے آیا نہ نشاندہی کی گئی کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز غیر آئینی تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 248 درخواست گزار کو آئینی اختیارات سے متعلق کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں بناتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمانی کارروائی میں مداخلت اور آرٹیکل 169 سے متصادم ہے، عدالت کا قومی اسمبلی کے 342 اراکین کو ڈائریکشن دینے کے فیصلے کی ماضی میں کوئی نظیر موجود نہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور نظر ثانی پرحتمی فیصلے تک 7 اپریل کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

    دائر اپیل میں کہا گیا کہ اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کا عدالت جائزہ نہیں لے سکتی ، 7 اپریل کے فیصلے سے اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول سے انحراف کیا گیا، عدالتیں پارلیمانی کارروائی پر تجاوز نہیں کرسکتی۔

    عمران خان نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی ،متعلقہ حکام نے دھمکی آمیز مراسلہ بھجوایا، اسی بنیاد پر ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ دی، ڈپٹی اسپیکررولنگ پر ججز کی 2 اپریل کومیٹنگ اور اتوار کوسماعت منفرد ہے ، اتوار کو عدالت لگانے کی کوئی ایمرجنسی نہیں تھی جبکہ آرٹیکل63اےکی تشریح کا ریفرنس بھی زیر التوا ہے۔