Tag: ڈپٹی اسپیکر

  • خیبر پختونخواہ اسمبلی: مشتاق غنی اسپیکر، محمود جان ڈپٹی اسپیکر منتخب

    خیبر پختونخواہ اسمبلی: مشتاق غنی اسپیکر، محمود جان ڈپٹی اسپیکر منتخب

    پشاور: خیبر پختونخواہ اسمبلی میں مشتاق غنی اسپیکر اور محمود جان ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات کے بعد خیبر پختونخواہ اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو ہوا جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔

    پختونخواہ اسمبلی میں اسپیکر کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی اور متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد خان مدمقابل تھے۔

    اسپیکر کے انتخاب کے لیے 109 ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    تحریک انصاف کے مشتاق غنی 83 ووٹ لے کر اسپیکر خیبر پختونخواہ منتخب ہوگئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے لائق محمد کو 27 ووٹ ملے۔

    مشتاق غنی نے بطور اسپیکر اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔

    بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی جس میں تحریک انصاف کے محمود جان اور جمشید مہمند مدمقابل تھے۔

    محمود جان 78 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخواہ منتخب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے جمشید مہمند نے 30 ووٹ حاصل کیے۔ نو منتخب اسپیکر مشتاق غنی نے ڈپٹی اسپیکر سے عہدے کا حلف لیا۔

    خیال رہے کہ پختونخواہ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے۔

    اسمبلی میں تحریک انصاف کے 84، متحدہ مجلس عمل کے 13، عوامی نیشنل پارٹی کے 9، پاکستان مسلم لیگ ن کے 6، پاکستان پیپلز پارٹی کے 5، پاکستان مسلم لیگ ق کا 1 اور 3 آزاد امیدوار موجود ہیں۔

  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قدریں مشترک نہیں ہیں، شاہ محمود قریشی

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قدریں مشترک نہیں ہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اتحادیوں نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے پی ٹی آئی کے دونوں امید واروں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہےآج پی ٹی آئی کےامیدوارکامیاب ہوں گے، کیوں کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو اراکین اسمبلی کی واضح حمایت حاصل ہے۔

    پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اتحادیوں نے ہمارے دونوں امید واروں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا غیر فطری الائنس ہے۔

    پاکستان تحریک کے مرکزی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قدریں مشترک نہیں ہیں، اس لیے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا الائنس دیرپا نہیں ہے، دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے ممبران کا حوصلہ ہوگا کہ خورشید شاہ کو ووٹ دیں، آئندہ ایک دو روزمیں دونوں جماعتوں میں تحفظات سامنے آجائیں گے۔

    خیال رہے کہ آج اراکان قومی اسمبلی اپنے حق رائے دہی کے ذریعے اسپیکر اور ڈپٹی برائے قومی اسمبلی کا انتخاب کریں گی، اسپیکر کے لیے پی ٹی آئی کے اسد قیصر اور پی پی پی کے خورشید شاہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    ڈپٹی اسپیکرکے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار قاسم سوری اوراپوزیشن کے امیدوار اسد محمود میدان میں ہیں

    یاد رہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے لئے 4 امیدوارمیدان میں ہیں، چاروں امیدواروں نے کاغذات گذشتہ روز جمع کرائے تھے۔

    واضح رہے کہ اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا، پہلے مرحلے میں اسپیکر کا انتخاب قاعدہ 9 باب 3 کے تحت ہوگا.

    موجودہ اسپیکرایازصادق نئے اسپیکر کے لئے اجلاس کی صدارت کریں گے، اس موقع پر کسی بھی رکن کو موبائل سے ووٹ کی تصویربنانے کی اجازت نہیں ہوگی، ہرووٹرکو بیلٹ پیپر سیکرٹری اسمبلی کی طرف سے جاری ہوگا.

  • سندھ اسمبلی اجلاس: اورنگی ٹاؤن میں پولیس آپریشن سے متعلق بحث و تکرار

    سندھ اسمبلی اجلاس: اورنگی ٹاؤن میں پولیس آپریشن سے متعلق بحث و تکرار

    کراچی: سندھ اسمبلی میں اورنگی ٹاؤن پولیس سے متعلق نثار کھوڑو کا بیان ماحول گرما گیا۔ مظاہرین پر پولیس تشدد کا ذکر کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سیف الدین خالد رو پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حسب معمول بحث و تکرار ہوتی رہی۔ ایم کیو ایم کے سیف الدین خالد اور ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے درمیان سخت جملوں نے ایوان کا ماحول گرما دیا۔

    سیف الدین کے توجہ دلاؤ نوٹس سے قبل نثار کھوڑو اورنگی ٹاؤن میں پولیس آپریشن سے متعلق بات کرنا چاہتے تھے۔ اسپیکر شہلا رضا روکتی رہیں۔

    سیف الدین کا مائیک بند بھی ہوا، کھلا بھی لیکن وہ اورنگی ٹاؤن معاملے پر بات کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ نثار کھوڑو نے پولیس کی بتائی ہوئی رپورٹ سنا دی۔

    نثار کھوڑو نے جواب دیا کہ جو قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سیف الدین جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بالآخر رو پڑے۔

    معاملہ زیادہ خراب ہونے پر ساتھی اراکین نے بیچ بچاؤ کروایا۔

  • سندھ اسمبلی اجلاس: شہلا رضا اور نصرت سحر عباسی کے درمیان جھڑپ

    سندھ اسمبلی اجلاس: شہلا رضا اور نصرت سحر عباسی کے درمیان جھڑپ

    کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر عباسی کے درمیان جھڑپ اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں گرما گرمی کے ساتھ دلچسپ مکالمے ہوئے۔

    اجلاس کے دوران شہلا رضا نے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی دلاور قریشی کو بیٹا کہہ کر پکارا۔ جواب میں دلاور قریشی نے انہیں ماں کہہ کر مخاطب کیا۔

    نصرت سحر عباسی نے ڈپٹی اسپیکر پر جانبداری کا الزام لگا دیا۔ بحث بڑھی تو اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ آپ خود کو ملکہ ترنم سمجھتی ہیں۔

    جب تکرار زیادہ بڑھی تو آخر کار شہلا رضا نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی کا مائیک ہی بند کروا دیا۔

  • سیکیورٹی کیوں چاہیے،کون سا فنکار ہٹ لسٹ پر ہے؟ ڈپٹی اسپیکر شہلارضا

    سیکیورٹی کیوں چاہیے،کون سا فنکار ہٹ لسٹ پر ہے؟ ڈپٹی اسپیکر شہلارضا

    کراچی : ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں ممتاز گلوکار فخر عالم کو پہچان نہ سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق امجد صابری کے قتل کے بعد کئی فنکاروں نے سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا، باالخصوص فخر عالم نے حومر سندھ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے فنکاروں کے سیکیورٹی کے لیے پروٹوکول کا مطالبہ کیا تھا۔

    آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا شرکت کے لیے آئیں تو صحافیوں نے اُن سے فخر عالم کی جانب سے سیکیورٹی کے مطالبے سے متعلق حکومتی موقف جاننا چاہا تو شہلا رضا نے کہا کہ سیاست دانوں نے اس ملک کے لیے جانیں دی ہیں،سیاست دان دہشت گردوں کا اولین ہدف ہوتا ہے۔


    shehla raza by arynews

    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی فن کار ہٹ لسٹ پر ہے تومجھے اُس کا نام بتائیں، میں نے تو فنکاروں کو مولویں کے نزدیک دیکھا ہے۔

    جب صحافیوں نے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کوبتایا کہ 60 سے زائد فنکاروں نے ڈیفینس تھانے میں سیکیورٹی کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔

    اس پر شہلا رضا نے کہا کہ انہیں کون لیڈ کر رہا ہے جس پر صحافیوں نے انہٰن بتایا کہ معروف گلوکار فخر عالم ان فنکاروں کو لیڈ کر رہے ہیں ۔

    فخر عالم کا نام سنتے ہی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کون فخر عالم ؟ پھر شاید انہٰن یاد آ گیا اور خود کلامی کہ وہ جنرل رانی کا نواسہ فخر عالم …

    یاد رہے فخر عالم محض معروف گلوکار نہٰن بلکہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی حکومت کے ادارے سندھ سنسر بورڈ کے سربراہ بھی ہیں جنہیں سندھ حکومت نے خود یہ عہدہ دیا تھا اور شہلا رضا اپنے ہی سنسر بورڈ کے سربراہ سے ناواقف نکلیں ۔

    اس سے قبل فخر عالم کا کہنا تھا کہ جس طرح سیاست دانوں کو سیکیورٹی کا خدشہ رہتا ہے اس کے مقابلے میں ہم فنکاروں کو زیادہ سیکیورٹی رسک ہیں اس لیے فنکاروں کو مکمل تحٍظ فراہم کیا جائے

    فخر عالم کے مطالبے کی کئی فنکاروں نے حمایت کی جس کے بعد معروف پاپ سنگر فخرعالم کی سربراہی میں درجن بھر فنکاروں نے ڈیفینس تھانے میں سیکیورٹی کے حصول کے لیے درخواست جمع کرادی تھی۔

    یاد رہے درخواست جمع کروانے والوں میں فیصل قریشی،جویریہ ،دانش نواز، ماریہ واسطی، فخر عالم اور پرڈیکشن ہاؤس سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

  • کراچی میں آپریشن کے نام پر سیا سی انتقام لیا جا رہا ہے، رشید گوڈیل

    کراچی میں آپریشن کے نام پر سیا سی انتقام لیا جا رہا ہے، رشید گوڈیل

    اسلام آباد: ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل کہتے ہیں کراچی میں آپریشن کے نام پر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، حکومت ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے۔

    قومی اسمبلی کااجلاس آج ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کی صدارت میں ہوا ہے۔ اجلاس کے دوران ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سےکہتےہیں تو صوبائی معاملہ کہاجاتاہے، حکومت کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کا نوٹس لے۔

    رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ سندھ کوملازمتوں کے کوٹے سے محروم کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حق مانگتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ کوٹہ نہیں ہے۔

    ایم کیوایم نے کے پی ٹی میں ایک ہزار غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف احتجاج بھی کیا۔ اجلاس کے دوران کامران مائیکل نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دور میں کراچی کو منی پاکستان سمجھ کر بھرتیاں کردی گئی ہیں۔ غیر قانونی بھرتیو ں کی تحقیقات جا ری ہے، انھوں نے کہا کہ آئندہ بھرتیاں میرٹ پرکی جا ئیگی۔

    اجلاس میں پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھی بحث ہوئی۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ایک بوجھ بن چکا ہےنہیں چل سکتی تو نجکاری کر دی جائے۔