Tag: ڈپٹی میئر کراچی

  • ڈپٹی میئر کراچی نے جماعت اسلامی کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

    ڈپٹی میئر کراچی نے جماعت اسلامی کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

    کراچی: ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے جماعت اسلامی کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندے جنید مکاتی کی نشاندہی پر مرتضٰی وہاب ان کے علاقے پہنچے۔

    ڈپٹی میئر نےکہا کہ میئر کراچی نے جنید مکاتی کی نشاندہی پر ان کے علاقے کا مسئلہ حل کرادیا، حافظ نعیم اپنے علاقائی نمائندوں سے حقائق جان لیتے تو اچھا ہوتا۔

    ڈپٹی میئر سلمان مراد نے کہا کہ حافظ نعیم ضدی بچہ نہ بنیں جماعت اسلامی کے چیئرمینز کو کام کرنے دیں، جماعت اسلامی اپنی سیاست میں لسانی ٹچ نہ دیں۔

    ڈپٹی میئرکراچی سلمان عبد اللہ مراد کا مزید کہنا تھا کہ حافظ نعیم تعصب کا چشمہ اتار کر دیکھیں تو انھیں  ترقیاتی کام نظر آئیں گے۔

  • ڈپٹی میئر کراچی کا انتخاب، ایم کیو ایم نے ارشد حسن کا نام فائنل کردیا

    ڈپٹی میئر کراچی کا انتخاب، ایم کیو ایم نے ارشد حسن کا نام فائنل کردیا

    کراچی: ڈپٹی میئر کراچی کی خالی نشست پر انتخاب لڑنے کے لیے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، ایم کیو ایم پاکستان کے دو امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔

    تفصیلات کے مطابق ارشد وہرہ کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ایم کیوایم پاکستان نےڈپٹی مئیر کے لیے ارشدحسن کانام فائنل کردیا جبکہ متحدہ پاکستان کے ہی منصور احمد نے بطور کوررینگ امیدوار کاغذات جمع کرائے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ڈپٹی میئر کا انتخاب لڑنے کے لیے 5امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، جن میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا ایک ایک امیدوار بھی شامل ہے جبکہ ایم کیوایم کے ارشد حسن اور منصور احمد نےکاغذات جمع کرائے۔

    مزید پڑھیں: کراچی، ڈپٹی میئر کا انتخاب، 5 امیدواروں نے نامزدگی فارمز جمع کرادئیے

    یاد رہے کہ ڈپٹی میئرکی خالی نشست پرانتخاب 18 اپریل کو ہوگا جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی سٹی کونسل کے 302 سے زائد ارکان حق رائےدہی استعمال کریں گے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے دائر درخواست پر 13 مارچ کو فیصلہ سناتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا تھا کہ کراچی کے ضلع وسطی کی یونین کونسل 49 سے منتخب ہونے والے ارشد وہرہ کی نا اہلی پارٹی تبدیل کرنے کے سبب عمل میں لائی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان نے اپنا ڈپٹی میئر لانے کی تیاریاں شروع کردیں

    ارشد وہرہ اکتوبر 2017 میں ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے ، سیاسی جماعت تبدیل کرتے وقت وہ ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے پر فائز تھے انہیں ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندگان کے ووٹوں سے منتخب کیا گیا تھا۔

  • ایم کیو ایم پاکستان نے اپنا ڈپٹی میئر لانے کی تیاریاں شروع کردیں

    ایم کیو ایم پاکستان نے اپنا ڈپٹی میئر لانے کی تیاریاں شروع کردیں

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے اپنا ڈپٹی میئر لانے کی تیاری شروع کرتے ہوئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق ارشد وہرہ کی نااہلی کے بعد کی خالی ہونے والی نشست پر ایم کیوایم پاکستان نےکراچی کا نئےڈپٹی میئر لانے کی تیاری شروع کردی۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے ڈپٹی میئر کے امیدوار کے لیے انٹرویوز شروع کردئیے، جس کے تحت امیدواروں کوشارٹ لسٹ کیا جائے اور پھر اُن کے نام رابطہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

    نمائندہ اے آر وائی رافع حسین کے مطابق رابطہ کمیٹی اور سی ای سی اجلاس میں ڈپٹی میئرکے نام کوحتمی شکل دےگی، امیدواروں میں اسلم آفریدی اور ارشد حسن بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: ڈپٹی میئر کراچی کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی میئر کراچی کی نشست پر ہونے والے الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق خالی ہونے والی نشست پر انتخاب 18 اپریل کو ہوگا جس میں سٹی کونسل کے 302 سے زائد اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    الیکشن کمیشن اعلامیے میں بتایا گیا تھاکہ ڈپٹی میئر کراچی کی نشست پرانتخاب لڑنے کے خواہش مند امیدوار 29 مارچ تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر 13 مارچ کو فیصلہ سناتے ہوئے ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرہ کو نا اہل قراردےدیا

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا تھا کہ کراچی کے ضلع وسطی کی یونین کونسل49 سے منتخب ہونے والے ارشد وہرہ کی نا اہلی پارٹی تبدیل کرنے کے سبب عمل میں لائی گئی۔

    ارشد وہرہ اکتوبر 2017 میں ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے ، سیاسی جماعت تبدیل کرتے وقت وہ ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے پر فائز تھے انہیں ایم کیو ایم کے بلدیا تی نمائندگان کے ووٹوں سے منتخب کیا گیا تھا۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے متعدد بار ارشد وہرہ سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا البتہ انہوں نے صاف الفاظ میں انکار کردیا تھا جس کے بعد متحدہ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرائی تھی۔

  • ڈپٹی میئر کراچی کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

    ڈپٹی میئر کراچی کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

    کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی میئرکراچی کی نشست پر الیکشن کاشیڈول جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئرکراچی کی نشست پرالیکشن 18اپریل کوہوں گے جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سٹی کونسل کے302 سے زائد ارکان حق رائےدہی استعمال کریں گے۔

    الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق ڈپٹی میئر کراچی کی نشست پرانتخاب لڑنے کے خواہش مند امیدوار 29 مارچ تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔ ڈپٹی میئر کراچی کی نشست ارشد وہرہ کی ناہلی کے بعد خالی ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر 13 مارچ کو فیصلہ سناتے ہوئے ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا تھا کہ کراچی کے ضلع وسطی کی یونین کونسل49 سے منتخب ہونے والے ارشد وہرہ کی نا اہلی پارٹی تبدیل کرنے کے سبب عمل میں لائی گئی۔

    ارشد وہرہ اکتوبر 2017 میں ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے ، سیاسی جماعت تبدیل کرتے وقت وہ ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے پر فائز تھے انہیں ایم کیو ایم کے بلدیا تی نمائندگان کے ووٹوں سے منتخب کیا گیا تھا۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے متعدد بار ارشد وہرہ سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا البتہ انہوں نے صاف الفاظ میں انکار کردیا تھا جس کے بعد متحدہ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرائی تھی۔

  • ڈپٹی میئرکےمعاملے پرفیصلہ مشاورت کےذریعے ہوگا‘ فاروق ستار

    ڈپٹی میئرکےمعاملے پرفیصلہ مشاورت کےذریعے ہوگا‘ فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام میں مسائل تھے تو ارشد وہرہ مجھ سے کہہ سکتے تھے، ان کے لیے میں صرف ایک کال کے فاصلے پر تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ڈپٹی میئرسے متعلق کوئی بھی فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام میں مسائل تھے ارشد وہرہ پہلے بتاتے، میرا اتنا تو حق ہے پوچھ سکوں مجھ سے قیادت میں کیا غلطی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام میں مسائل تھے تو ہم سب استعفے دے دیتے۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پیسہ نہ لندن جا رہا ہے نہ ہی رابطہ ہے، ہمارے 150 سے 200 کارکنان لاپتہ ہیں۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کیا 23 اگست کو لندن سے الگ ہونے کا اعلان جرم ہے ؟۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاداریاں تبدیل کرا کرکوئی مصنوعی بنیاد مضبوط نہیں بنا سکتا، کیمپوں کی تبدیلی کو لوگ اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتے۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ انیس قائم خانی سےارشد وہرہ کا خیال رکھنےکی درخواست کی ہے، امید ہے پی ایس پی کے لوگ ارشد وہرہ کی پریشانی دورکردیں گے۔

    ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ امید ہے ارشد وہرہ پریشانی دور ہونے پرواپس آجائیں گے۔


    ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی پی ایس پی میں شمولیت


    یاد رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما اور ڈپٹی میئر کراچی ارشدہ وہرہ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔