Tag: ڈپٹی چئیرمین سینیٹ

  • حکومت کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار کون ہوگا؟

    حکومت کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار کون ہوگا؟

    اسلام آباد : حکومت کا ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے مرزا آفریدی، اعجازچوہدری اورفیصل جاوید کے ناموں پر غور جاری ہے ، تاہم زیادہ ارکان سینیٹ کے پی سے ہونے کے باعث ڈپٹی چیئرمین کے پی سے لانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے تین ناموں پر غور کیا جارہا ہے، مرزا آفریدی، اعجازچوہدری اور فیصل جاوید کے ناموں پر مشاورت جاری ہے، زیادہ ارکان سینیٹ کے پی سے ہونے کے باعث ڈپٹی چیئرمین کے پی سے لانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج نامزدگی پر اتحادیوں کواعتماد میں لیں گے جبکہ وزرا پر مشتمل سینئر پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کو اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، وزیراعظم کی درخواست پر کنوینر خالد مقبول صدیقی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اتحادی جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، اور تجاویز دیں گے۔

    گذشتہ روز ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی پر وزیراعظم نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا تھا۔

    خیال رہے پی ٹی آئی کی اہم اتحادی ایم کیوایم پاکستان نے حکومت کی پی ڈی ایم رہنماعبدالغفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین کی آفر پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کی آفردینےسےپہلےہم سےمشاورت نہیں کی گئی اور نہ بتایا گیا عبدالغفور حیدری کو ایسی آفردینے جارہے ہیں۔

  • جےآئی ٹی رپورٹ پر آصف زرداری کی گرفتاری سے ملک میں ردعمل آ سکتا ہے، سلیم مانڈوی والا

    جےآئی ٹی رپورٹ پر آصف زرداری کی گرفتاری سے ملک میں ردعمل آ سکتا ہے، سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد : ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت آصف زرداری یا کسی اور کو بھی گرفتارکیاجائے تو حرج نہیں ہے لیکن صرف جے آئی ٹی رپورٹ پرگرفتاری ہوئی تو ردعمل آ ئےگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی معیشت درست کرنے کے لئے انڈسٹریز ناگزیر ہیں، کسی ایک طبقے کی خرابی ملک کی خرابی ہے، معیشت پر ہر سیاسی جماعت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ گرینڈالائنس یاسیاست کاتعلق ہے، اس میں کچھ غلط نہیں ، کسی نے نہیں کہا یہ حکومت آئےگی اور سرمایہ کاری نہیں ہوگی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک کے لئے ہم سب ایک ٹیم ہیں۔

    [bs-quote quote=” قانون کے تحت آصف زرداری یاکسی اورکوبھی گرفتارکیاجائےتوحرج نہیں ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”ڈپٹی چیئرمین سینیٹ "][/bs-quote]

    سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ مناسب طریقے سے آصف زرداری یا کسی کی گرفتاری پر حرج نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ پرگرفتاری ہوئی تو ملک میں ردعمل آ سکتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا نواز شریف بطور وزیر اعظم بھی نیب میں پیش ہوئے، نیب جسے بھی طلب کرے اسے پیش ہونا چاہئے، عمران خان خود کہتے ہیں الزام ہے تو کٹہرے میں لانا چاہیے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام فوری ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا وفاقی کابینہ نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے عدالتی تفصیلی فیصلے کا انتظار کرے گی، تحریری فیصلہ ملنے کے بعد نام ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

    خیال رہے سپریم کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ اسکینڈل نیب کو منتقل کئے جانے کے بعد آصف علی زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جلد ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔

  • شہبازشریف بڑی دیرکی کراچی آتے آتے، سلیم مانڈوی والا

    شہبازشریف بڑی دیرکی کراچی آتے آتے، سلیم مانڈوی والا

    کراچی : ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ شہباز شریف بڑی دیر کی کراچی آتے آتے، شہباز شریف کو کراچی انتخابات کے  وقت یاد آیا ہے،  اُن کے دورے سیاسی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور بےنظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کےمابین باہمی تعاون کے معاہدے کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون سینیٹ الیکشن ہار گئی اس لئے کہہ رہی ہے کہ سینیٹ بک گئی، یہ کہناصحیح نہیں۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن سے دو دن پہلے تک نون لیگ کلین سوئپ کادعویٰ کررہی تھی، نون لیگ نےاپنےسینئیر ترین رہنما کو بطور اُمیدوار چئیرمین سینیٹ کھڑا کیاتھا، سینیٹ انتخابات میں ووٹرز کومرضی سےووٹ کاحق ہے، چیئرمین سینیٹ کو پہلےسےجانتے تھے

    سلیم مانڈوی والا نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا بڑی دیرکی کراچی آتےآتے، شہباز شریف کو کراچی انتخابات کے وقت یاد آیا ہے، اُن کے دورے سیاسی ہیں۔

    ایک سوال پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیئے تھا، نون لیگ کا بجٹ اگلی حکومت پر بوجھ ہوگا، حکومت کو چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کی تجویز دی تھی۔

    سی پیک کے حوالےسے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سی پیک کے اصل روٹ اور منصوبے پر عمل نہیں ہوا، سارے پاور پلانٹس پنجاب میں لگ رہے ہیں، موٹر ویز بھی پنجاب میں بن رہی ہیں جبکہ سی پیک کے اصل منصوبے میں پسماندہ صوبوں کوفائدہ پہنچنا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں