Tag: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی

  • جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کرلیا

    جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کرلیا

    راولپنڈی : قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کرلیا ، سلیم مانڈوی والا سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکوطلب کر لیا ، نیب راولپنڈی نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے۔

    سابق ایم ڈی اعجازہارون سے لین دین سےمتعلق بھی نیب سوالات کرے گا ، اعجاز ہارون اومنی گروپ کو12پلاٹ فرضی نام پرالاٹ کرنےپرنیب حراست میں ہے۔

    مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس : اوورسیز کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین اعجاز ہارون گرفتار

    یاد رہے 22 نومبر کو نیب راولپنڈی نے اعجاز ہارون کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا تھا ، ملزم پر بطور سیکرٹری کڈنی ہلزہاؤسنگ اسکیم سے پلاٹ دینے کاالزام ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ اعجازہارون نے اومنی گروپ کو12پلاٹ فرضی ناموں پر جاری کیے، ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ بھی غیرقانونی طریقے سے کی گئی، پلاٹوں کی144ملین روپے رقم دو جعلی اکاؤنٹ سے ادا کی گئی۔

    خیال رہے یہ اکاؤنٹ اومنی گروپ کے لکی، اےون انٹرنیشنل کے نام پر تھے اور اعجاز ہارون کا شمار آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا وزیراعظم عمران خان کوخط 

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا وزیراعظم عمران خان کوخط 

    اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ خشک سالی پرقابو پانے کے لیے عالمی اداروں سے رابطہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ ، بلوچستان میں خشک سالی ایک المیہ بن چکی ہے۔

    سلیم مانڈوی والا کے مطابق سندھ کے 8 اضلاع کوخشک سالی کا سامنا ہے، خشک سالی سے سندھ میں 4لاکھ 42 ہزارخاندان متاثرہوئے۔

    وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ بلوچستان کے 18 اضلاع کوخشک سالی کا سامنا ہے، بلوچستان کے ایک لاکھ 35 ہزارخاندان متاثرہوئے ہیں۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیزسے تعاون نہیں کررہی، وفاقی حکومت صوبائی اداروں کوفنڈزفراہم نہیں کررہی۔

    سلیم مانڈوی والا نے خط میں کہا کہ خشک سالی کے شکاراضلاع کوآفت زدہ قراردیا جائے، خشک سالی کے مسئلے پرکابینہ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے خط میں مطالبہ کیا کہ خشک سالی سے نمٹنے کے لیے وفاقی اورصوبائی اداروں پرمشتمل فورس بنائی جائے اورعالمی اداروں سے رابطہ کیا جائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں این ڈی ایم اے نے سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کا خشک سالی سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔