Tag: ڈپٹی چیئرمین نیب

  • ڈی جی ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب بنائے جانے کا امکان

    ڈی جی ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب بنائے جانے کا امکان

    اسلام آباد : ڈی جی ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب بنائے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم کی منظوری بعد صدر مملکت ڈپٹی چیئرمین کی تعیناتی کی حتمی منظوری دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈی جی ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب بنائے جانے کا امکان ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چئیرمین سمری وزرات قانون کو بھجوا دی گئی۔

    وزارت قانون کی جانب سے سمری وزیراعظم آفس بھجوائی جائے گی اور وزیراعظم کی منظوری بعد صدر مملکت ڈپٹی چیئرمین کی تعیناتی کی حتمی منظوری دیں گے۔

    ظاہر شاہ بطور ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہیں ، ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ 4 اکتوبر کو حسین اصغر کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    خیال رہے موجودہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت 8 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے، آرڈیننس کے اطلاق کے بعد چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نئے چیئرمین کی تقرری تک اپنا کام جاری رکھ سکیں گے۔

  • حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا

    حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا

    اسلام آباد : حسین اصغرکو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا، صدر مملکت عارف علوی نے چئیرمین نیب کی مشاورت سے تعیناتی کی منظوری دی۔

    تفصیلات کے مطابق حسین اصغرکو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ، صدرعارف علوی نےچئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مشاورت سے حسین اصغرکی تعیناتی کی منظوری دی۔

    حسین اصغرکا تعلق پولیس گروپ سے ہے اور وہ گریڈ بائیس میں ریٹائرڈ ہوئے، حسین اصغر دوران ملازمت ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور آئی جی گلگت بلتستان کی حیثیت سے بھی کام کرچکےہیں۔

    حسین اصغر نےوفاقی تحقیقاتی ادارےایف آئی اے میں بھی خدمات انجام دیں اورپیپلز پارٹی کےدورحکومت میں حج کرپشن کیس کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا، وہ اچھی شہرت کےحامل افسرسمجھےجاتے ہیں۔

    چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ پر تقرری کرنے کی سفارش کی تھی۔

    مزید پڑھیں : چیئرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی کو معطل کر دیا

    یاد رہے چند روز قبل قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال نے نیب کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ندیم ساجد کو تین ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا، انھیں فرائض سے غفلت برتنے پر معطل کیا گیا۔

    نیب چیئرمین جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب میرٹ، شواہد، احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے، بد عنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

  • کرپشن کیس: ڈپٹی چیئرمین نیب کی ضمانت میں توسیع

    کرپشن کیس: ڈپٹی چیئرمین نیب کی ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد : شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی منظوری دینے والے ڈپٹی چئیرمین نیب کو کرپشن کیس میں ضمانت میں توسیع مل گئی،سرکاری پروٹوکول کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی منظوری دینے والے ڈپٹی چئیرمین نیب کو بھی کرپشن کے مقدمے کا سامنا ہے، امتیاز تاجور پر نیب کے فنڈز میں ساٹھ لاکھ روپے کی خرد برد کا الزام ہے۔

     شریف خاندان کی کرپشن کی تحقیقات کرنے والے نیب کے ڈپٹی چیئرمین امتیاز تاجور اپنے خلاف کرپشن کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    اسپیشل جج سنٹرل نے ملزم کی عبوری ضمانت میں بیس ستمبرتک توسیع کردی۔ ڈپٹی چیئرمین نیب سرکاری پروٹوکول کے ساتھ عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔

    پیشی پرامتیاز تاجور میڈیا کے نمائندوں کو دیکھ کرچھپ گئے، وہ کیمروں سے نظر بچا کرپچھلے دروازےسے نکلنے میں کامیاب گئے۔ اس دوران امتیاز تاجور کے ساتھ آنے والے نیب اہلکاروں نے میڈیا نمائندوں سےہاتھا پائی بھی کی۔

    نیب اہلکاروں نے مقوقع کی ویڈیو بنانے والے میڈیا نمائندوں سے موبائل فون چھیننے کی کوشش بھی کی۔ واضح رہے کہ امتیاز تاجور کےخلاف ایف آئی اے نے کرپشن کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

    واضح رہے کہ امتیاز تاجور پر نیب کےفنڈزمیں ساٹھ لاکھ روپےکی خورد برد کا الزام ہے۔