Tag: ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن

  • بیلٹ پیپرزکی چھپائی اور تقسیم فوج کےذمہ تھی، احسن اقبال

    بیلٹ پیپرزکی چھپائی اور تقسیم فوج کےذمہ تھی، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چار حلقے کھولنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، عالمی مبصرین سمیت سب نے دوہزار تیرہ کے عام انتخابات کو ماضی کے مقابلے میں سب سے زیادہ شفاف اور بہتر قرار دیا۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات ملکی تاریخ میں سب سے ذیادہ مانیٹر کئے گئے ۔نگران حکومتیں ماضی میں انتخابات کو متنازعہ بناتی تھیں، پہلی بار نگران حکومت کو اپوزیشن کے اتفاق رائے سے بنایا گیا، الیکشن کمیشن ماضی میں متنازعہ ہوا کرتا تھا جسے پہلی بار اتفاق رائے سے قائم کیا گیا، فخرالدین جی ابراہیم کے انتخاب کو اتفاق رائے سے منتخب کر کے سراہا گیا، تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اتفاق رائے سے ہوئی ۔

    بیلٹ پیپرز کی اردو بازار سے چھپائی سے متعلق عمران خان کے الزام کے حوالے سے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور تقسیم کا اختیار فوج کے ذمے تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ایک ہزار میں سے پچاس حلقوں پر انتخابی عذاداریاں داخل کی گئیں، وفاق سمیت صوبوں کی نگران حکومتوں میں ایک بھی شخص ہمارا تجویز کردہ نہیں تھا،عمران خان ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے دھاندلی کے حوالے سے اب تک کوئی ایک ثبوت پیش نہیں کر سکے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی پارٹی میں دھاندلی کو نہیں روک سکے وہ ملک کیسے چلائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں، عمران خان پارلیمنٹ ہاؤ س میں قومی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں اور مسائل کا حل نکالیں،ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ عمران خان سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ کے فلور پر آ کر بات چیت کے زریعے مسائل کا حل نکالیں۔

  • عمران خان کالانگ مارچ ملکی معیشت کیلئے رسک ہے، احسن اقبال

    عمران خان کالانگ مارچ ملکی معیشت کیلئے رسک ہے، احسن اقبال

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کالانگ مارچ ملکی معیشت کیلئے رسک ہےملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کسی کواجازت نہیں دی جائیگی پرویزمشرف کے ٹرائیل کے باعث مسائل کاسامنا ہے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ عراق شام اورمصرکی طرح پاکستان نے بھی عدم استحکام پیداکرنیکی کی سازشیں ہورہی ہیں۔ عمران خان بتائیں کہ وہ حکومت کیخلاف کس سے فنڈ لے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ ملکی معیشت ایک سال میں مضبوط ہوئی مگرسازش کے تحت جمہوریت کونقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مشرف ٹرائیل کے باعث ان کے دوستوں نے حکومت کے خلاف سازشوں کاآغازکیا، پرویز مشرف سے کوئی ذاتی انتقام نہیں لیا جارہا، ان کافیصلہ عدالتیں کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم پھانسیوں کے حق میں نہیں، فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، احسن اقبال نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پرانتشار یافساد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • شرح نمونہیں بڑھانا چاہتے، پاﺅں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیں،احسن اقبال

    شرح نمونہیں بڑھانا چاہتے، پاﺅں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیں،احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈالرز اور غیر ملکی امداد کے بل پر شرح نمو نہیں بڑھانا چاہتے اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیں۔

    مظفرآباد میں ویژن دو ہزار پچیس کے حوالے سے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ویژن دو ہزار پچیس میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان دنیا میں سب سے کم ٹیکس وصول کرنیوالا ملک بن گیا ہے۔

    انہوں نےکہا کہ آزاد کشمیر میں پن بجلی پیداواری صلاحیت کو استعمال میں لاکر پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر پابندی اوور ڈرافٹ کی وجہ سے لگائی گئی۔

    احسن اقبال نے مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میثاق مدینہ کے اصول کے تحت بنا ہے اور وہ ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے کردار ادا کریں، اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔