Tag: ڈپٹی ڈائریکٹر نیب

  • کرپشن کے الزام پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ گرفتار

    کرپشن کے الزام پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ گرفتار

    کراچی: ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کراچی اور اسلام آباد نے ایک کارروائی میں کرپشن کے الزام پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کو گرفتار کر لیا۔

    عمران شیخ کو کرپشن میں ملوث ملزمان سے رشوت لینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، نیب نے گرفتار افسر کو اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے ایک روزہ راہداری ریمانڈ بھی حاصل کر لیا۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کو کل اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ نیب افسر پر چیک کی صورت میں رشوت لینے کا الزام ہے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ افسر کئی چیک کیش بھی کروا چکا ہے۔

  • فرائض میں غفلت برتنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہورعہدے سے معطل

    فرائض میں غفلت برتنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہورعہدے سے معطل

    لاہور : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ناقص کارکردگی پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور کو عہدے سے معطل کردیا، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین سابق جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ناقص کارکردگی دکھانے والے پر ڈپٹی ڈائریکٹر رمضان کو معطل اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر کاشف ممتاز گوندل کیخلاف انکوائری کا حکم جاری کردیا۔

    چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور غیر ذمہ دار افراد کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے، نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، احتساب سب کا‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    مزید پڑھیں : نیب کسی سے ذاتی اور سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتا، چیئرمین نیب جاوید اقبال

    اس حوالے سے ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر رمضان کو صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر کاشف گوندل کو مس کنڈکٹ پر تین ماہ کیلئے معطل کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پراسیکیوٹرجنرل کی تعیناتی، چیئرمین نیب نے حکومتی دباؤ مسترد کردیا

    ترجمان نیب کے مطابق نیب سے اب تک23افسران و ملازمین معطل جبکہ بتیس کو وارننگ کے ساتھ جرمانے کیے گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔