Tag: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

  • پاک بھارت جنگی صورتحال:  کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کوآرڈینیشن کےلیےلائحہ عمل تیار

    پاک بھارت جنگی صورتحال: کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کوآرڈینیشن کےلیےلائحہ عمل تیار

    اسلام آباد : پاک بھارت کشیدگی کے بعد جنگی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کوآرڈینیشن کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد جنگی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت واربک کےحوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں تمام سرکاری و نجی اسپتالوں ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور فائر بریگیڈ حکام شریک ہوئے جبکہ اسلام آباد پولیس، اسپیشل برانچ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔

    اجلاس میں محکمہ سوئی گیس،پی ٹی سی ایل اورتمام متعلقہ اداروں نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس میں واربک کے مطابق تمام اداروں کو تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کوآرڈینیشن کے لیےلائحہ عمل تیار کرلیا گیا۔

    ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظرتمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں ہائی الرٹ ہے، صورتحال مانیٹرکرنےکیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔

    عرفان میمن کا کہنا تھا کہ شہری ہنگامی صورتحال میں کنٹرول سینٹر کے 3 رابطہ نمبرز پر کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔

  • توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 6 ماہ قید کی سزا

    توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 6 ماہ قید کی سزا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں توہین عدالت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

    عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 6 ماہ قید کی سزا، ایس ایس پی آپریشنز کو 4 ماہ جیل اور ایک لاکھ جرمانہ، ایس ایچ او کو بھی 2 ماہ جیل اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ ایس پی صدر کو توہین عدالت کیس میں بری کردیا ہے۔

    عدالت نے مختصر سزا کی وجہ سے ڈی سی، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او کی سزائیں 30 روز کے لیے سزائیں معطل کر دیں ساتھ ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالتی فیصلے کی کاپی وزیراعظم کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

  • توہین عدالت کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی غیرمشروط معافی کی استدعا مسترد

    توہین عدالت کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی غیرمشروط معافی کی استدعا مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی غیرمشروط معافی کی استدعا مسترد کردی اور عرفان نواز میمن کو دوسرے شوکاز کا پیر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہریارآفریدی،شاندانہ گلزارکی غیرقانونی گرفتاریوں پرتوہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

    ڈپٹی کمشنر عرفان نوازمیمن عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سےغیرمشروط معافی مانگ لی، عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کی غیرمشروط معافی کی استدعا مسترد کردی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو دوسرے شوکاز کا پیر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا اور کہا ڈپٹی کمشنراور ایس ایس پی آپریشنز کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ یکم مارچ کوسنایا جائے گا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کوبیرون ملک جانے سے روک دیا اور جسٹس بابر ستار نے کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنےکی استدعا بھی مسترد کردی۔

    جسٹس بابرستار نے کہا آپ کی مرضی سے بینچ نہیں بنیں گے آئندہ ہفتے کیس کا فیصلہ سناؤں گا، آپ نے نو سو ستر دنوں کی نظر بندی کے انہتر ایم پی او آرڈرزجاری کیے، کیا ان کی فیملیز نہیں، انہوں نے عمرے پرنہیں جانا، یہ آپ کا احمقانہ ایکشن تھا، آپ اس کے نتائج بھگتیں گے۔

    جسٹس بابرستار کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کسی کی کال پر فیصلے کرتے ہیں تو ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔

    وکیل رضوان عباسی نے ڈی سی اسلام آباد پرعائد فرد جرم پڑھ کر سنائی، جس پر ڈی سی عرفان نواز میمن نے کہا عدالتی حکم عدولی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

  • ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جہاں بھی نظرآئیں، انہیں گرفتار کرلیں،  اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جہاں بھی نظرآئیں، انہیں گرفتار کرلیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہریار آفریدی ، شاندانہ گلزار کی غیر قانونی گرفتاریوں پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس بابر ستار نے کی۔

    ڈپٹی کمشنرعرفان نوازتوہین عدالت کیس میں ہائیکورٹ پیش نہ ہوئے، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر، ایس پی صدر فاروق بٹر وکلا کےساتھ پیش ہوئے۔

    جس پر عدالت نے عدم حاضری پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔

    عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جہاں بھی نظرآئیں، انہیں گرفتار کرلیں، ڈی سی کے وکیل نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے والدہ کے ساتھ عمرے پر جانا ہے، اس لیے ابھی عرفان نواز میمن خیر پور میں ہیں۔

    جس پر جسٹس بابر ستار نے کہا عدالت کو بتائے بغیر کیسے چلے گئے، عدالت نے چاروں صوبوں کے آئی جیز کوبھی حکم دیا کہ ڈی سی اسلام آباد کو گرفتار کرکے پیش کریں۔

  • عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال کر دیا

    عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال کر دیا

    اسلام آباد: عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے روکنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر کے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔

    سنگل بینچ جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دیا تھا، اس فیصلے کے خلاف چیف کمشنر اور سیکریٹری داخلہ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سنگل بینچ فیصلے کے خلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

    بینچ نے احکامات جاری کرتے ہوئے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔

  • عدالتی حکم کے باوجود  پی ٹی آئی کارکنان کی  گرفتاریاں ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ایک گھنٹے میں طلب

    عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ایک گھنٹے میں طلب

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس نےعدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایک گھنٹے میں طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں اور گرفتار کرنے کے معاملے پر اسلام آبادہائیکورٹ چیف جسٹس نےڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایک گھنٹے میں طلب کر لیا۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جب ہم نے آڈر دیا تھا ایسا نہیں کرنا توکیوں گرفتار کیاجارہا۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کسی کے خلاف کوئی کنفرم رپورٹ ہےتوآگاہ کیا جائے۔

    عدالت نے استفسار کیا عدالت نے جب کہا کارکنان کو ہراساں نہ کیا جائے تو کیوں کیا ؟ جس پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لانگ مارچ کے آتے ہی نیکٹا سےتھریٹ آگئی کہ حالات ٹھیک نہیں، خبریں گردش کررہی تھیں کہ لوگوں کےپاس بندوقیں ہیں، توڑ پھوڑ ہوگی۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک جتنے لوگوں کو گرفتار کرلیاگیاکس جرم میں گرفتار کرلیا ہے؟ ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ مختلف رپورٹس ہیں اس وجہ سےلوگوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

  • اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 189 کرونا کیسز سامنے آئے

    اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 189 کرونا کیسز سامنے آئے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 189 کرونا کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی بہترحکمت عملی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ثمرات سامنے آنے لگیں، دارالحکومت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 189 نئے کرونا کیسز سامنے آئے۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ 26 جون کو اسلام آباد میں 271 جبکہ27 جون کو 225 کیسز سامنے آئے تھےانہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

    محمد حمزہ شفقت کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں اور شہریوں کو جرمانے کیے جا رہے ہیں،ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 618گاڑیوں کے چالان کیےگئے۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 58گاڑیاں بندکی گئیں،ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے والے افراد کو 1 لاکھ 82 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایس او پیز پرعمل نہ کرنے والے 102 ہوٹلوں اور 456 دکانوں کوسیل کیا گیا،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر107 افراد کوگرفتار کیا گیا،کرونا کے دوران گراں فروشی کرنے والوں کو 10لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔