Tag: ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

  • ڈینگی بخار بے قابو، ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    ڈینگی بخار بے قابو، ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    راولپنڈی : ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذکردی اور کہا ڈینگی کے ڈین ٹووائرس تشخیص ہوئی ہے، جو زیادہ خطرناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی بخار بے قابو ہوگیا، جس کے بعد ڈینگی ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایمرجنسی ڈینگی کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے موبائل ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی کے ڈین ٹووائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ڈین ٹوڈینگی وائرس زیادہ خطرناک ہے.

    دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹےمیں ایک سو چونتیس افرادمیں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد دوہزار دوسوستتر سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ نو مریض انتقال کرچکے ہیں۔

    رواں سیزن کانگو 2 اورملیریا کے 654کیسزرپورٹ ہوئے، ڈینگی لارواملنےپر 4035مقدمات درج،1565عمارتیں سیل کی گئیں جبکہ 1کروڑ 82 لاکھ 91 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔

  • اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بحال ہونا شروع

    اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بحال ہونا شروع

    اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بحال ہونا شروع ہوگئی۔

     تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے ملحقہ آئی ایٹ، نائن ٹین، فیض آباد کے مقام پر موبائل سروس بحال کردی گئی اس کے علاوہ راولپنڈی اندرون شہر کے علاقوں میں موبائل سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار کے مطابق اندرون شہر تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹادیے گئے، مریڑ چوک، کمیٹی چوک، وارث خان روڈ سے کنٹینرز کو ہٹادیا گیا ہے، ڈبل روڈ پربھی رکاوٹیں ختم کردی گئیں۔

    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مری روڈ اور اطراف کے راستے ٹریفک کیلئے کھول دیے گئے، راولپنڈی میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کردی گئی۔

    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے فیض آباد کے مقام پر مری روڈ بند ہے، فیض آباد اور جڑواں شہروں کو ملانے والے آئی جے پی روڈ کھولنا اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے، اسی طرح اسلام آباد آباد ایکسپریس وے اور دیگر اہم پوائنٹس کھولنا بھی اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد پشاور ایم ٹو موٹر وے ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا، اسلام آباد لاہور ایم ون موٹروے بھی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، کٹی پہاڑی برہان کے مقام پر رکاوٹیں ختم کرکے راستے بحال کردیے گئے۔