Tag: ڈپٹی کمشنر کرم

  • ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کرنے والے 2  دہشت گرد گرفتار

    ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کرنے والے 2 دہشت گرد گرفتار

    کرام : ڈپٹی کمشنرکرم پر فائرنگ کرنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار شرپسندوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی سی کرم پرفائرنگ کے معاملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے :ڈی سی کرم پر فائرنگ کے واقعےمیں مطلوب 2 شرپسندوں کو گرفتارکرلیا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ کے ملزم پکڑے گئے اور دونوں کو ضلع کرم سے گرفتار کیا گیا۔

    گرفتارشرپسند فائرنگ کی ایف آئی آر میں نامزد ہیں، زیرحراست شرپسند تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دئیے گئے اور ضلع و مضافات میں دیگرملزمان کی گرفتاری کےلیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    یاد رہے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کی شناخت ہوگئی تھی ، جس کے بعد کرم حملے کا مقدمے سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا تھا ، جس میں دہشتگردی اور دیگردفعات شامل کی گئی ، مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں قادر اور رحمان سمیت پچیس سے تیس دہشتگرد شامل ہیں ۔

    مزید پڑھیں : ضلع کرم میں 2 ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ

    خیال رہے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے ضعلی انتظامیہ نے 2 ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور اسلحہ رکھنے والا شخص دہشتگرد تصور کیا جائے گا جبکہ مشران کو اسلحہ جمع کرانے، مجرموں اور سہولتکاروں کی حوالگی کا الٹی میٹم بھی دیا گیا ہے۔

    کرم واقعےپروزیراعلیٰ کے پی نے کہا تھا کہ یہ امن کیلئےحکومتی کوششوں کوسبوتاژکرنے کی مذموم لیکن ناکام کوشش ہے۔ کچھ شرپسندعناصرکرم میں امن نہیں چاہتے۔۔ حکومت اورعلاقےکےلوگ مل کرایسے عزائم ناکام بنائیں گے اور واقعےسےامن بحال کرنےکی کوششیں متاثرنہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ لوئرکرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر شرپسندوں نے فائرنگ کردی تھی، فائرنگ سے ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی ہوگئے تھے تاہم فائرنگ واقعے میں 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

  • ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرنے کا فیصلہ

    ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرنے کا فیصلہ

    کرم میں بگن کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر، 3 سیکیورٹی اہل کاروں پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرم میں بگن کے علاقے میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کرکے ڈپٹی کمشنر، 3 سیکیورٹی اہل کاروں کو زخمی کرنے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گری (سی ٹی ڈی) میں درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈی سی کرم پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں  پولیس نے واقعے کی روزنامچہ رپورٹ تیار کرلی جو سی ٹی ڈی کو ارسال کی جائے گی، تیار کردہ رپورٹ میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    یہ پڑھیں: لوئر کرم : ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح لوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر شرپسندوں نے فائرنگ کردی تھی، فائرنگ سے ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی ہوگئے تھے۔

    ضلعی انتظامیہ نے کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: کرم میں قافلے پر حملہ، تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ فریقین نے نہیں کی نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی، تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے اور اسی وقت علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔

    وزیراعلیٰ نے بھی گن کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر کرم پر شرپسندوں کی فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کرم کو 3 گولیاں لگیں تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • لوئر کرم   : ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ،  ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی

    لوئر کرم : ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی

    لوئر کرم : بگن میں ضلع انتظامیہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی سی جاویداللہ محسود زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لوئرکرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر شرپسندوں نے فائرنگ کردی ، فائرنگ سے ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود زخمی ہوگئے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود تحصیل لوئر علیزئی اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ فریقین نے نہیں کی نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی، تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کرم کی حالات خطرے سے باہر ہے، جاوید محسود بگن جا رہے تھے، ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ انتہائی افسوسناک ہے۔

    چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ امن و امان خراب کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور صوبائی حکومت کی طرف سے قافلہ کچھ دیر میں روانہ ہوجائےگا۔

    وزیراعلیٰ نے بھی گن کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر کرم پر شرپسندوں کی فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کرم کو 3 گولیاں لگیں تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔

    مشیراطلاعات بیرسٹرسیف، کمشنر کوہاٹ اور ڈی آئی جی موقع پر موجود ہے ، مشیراطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو فی الحال روکا ہے، ڈپٹی کمشنرکرم کو علیزئی اسپتال منتقل کیا گیا ، انھیں ڈی سی کوہیلی کاپٹر سے پشاور منتقل کرنے کیلئے بندوبست کیا جارہا ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے زخمی ڈپٹی کمشنرکرم جاویداللہ محسود کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں پرفائرنگ کاواقعہ امن معاہدہ سبوتاژکرنےکی سازش ہے، شرپسندعناصرنےفائرنگ کرکے امن معاہدے کونقصان پہنچانےکی گھناؤنی حرکت کی، عاگوہوں اللہ تعالٰی زخمی ڈپٹی کمشنرکرم کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

    گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بھی کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ڈپٹی کمشنر کا زخمی ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے، امدادی قافلے پر فائرنگ صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جاوید محسود کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔