Tag: ڈپٹی کمشنر

  • تھر میں درخت کاٹنے پر پابندی عائد

    تھر میں درخت کاٹنے پر پابندی عائد

    مٹھی: ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد تھیم نے تھر میں درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی۔

    محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے درختوں کو زمین کا حسن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو اس حسن کو برباد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    مزید پڑھیں: عامر خان کا تھر کے پیاسوں کی امداد کے لیے میچ

    انہوں نے کہا ہے کہ تھر کے صحرا میں ان درختوں کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ یہ جانوروں کے چارے کا ذریعہ ہیں لہٰذا یہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ درختوں کی حفاظت کی جائے۔

    مزید پڑھیں: چنار کا ڈھائی ہزار سال قدیم درخت دریافت

    تھر میں یہ پابندی دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت لگائی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ایبٹ آباد میں 200 سال قدیم درخت برفباری کی نذر

    ڈپٹی کمشنر نے ایس ایس پی تھر کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ درختوں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں اور ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں جو درختوں کی کٹائی میں ملوث پائے جائیں۔

  • تحریک انصاف کو ریڈزون میں جلسہ کی اجازت نہیں دیں گے، ڈپٹی کمشنر

    تحریک انصاف کو ریڈزون میں جلسہ کی اجازت نہیں دیں گے، ڈپٹی کمشنر

    اسلام آباد: اسلام آباد انتظامیہ نے کپتان کو ریڈزون میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، کپتان کہتے ہیں جلسہ ہوگا تو ریڈ زون ہی میں ہوگا۔

     اسلام آبادکی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو چار اکتوبر کو ریڈزون میں جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد نے کہتے ہیں تحریک انصاف کو ریڈزون میں جلسہ کی اجازت نہیں دیں گے۔

    انہوں نے تنبیہ کی کہ محاذ آرائی اور ریڈزون میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا، تحریک انصاف کو آگاہ ک دیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی قسم کی جلسے، جلوس، دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

     دوسری جانب عمران خان ریڈ زون میں جلسے کے معاملے پر ڈٹ گئے ہیں ان کا کہنا ہے 4اکتوبر کو جلسہ ہوگا اور ریڈ زون میں ہی ہوگا ورنہ دھرنا ہوگا۔

  • اسلام آباد کچہری حملہ: 4 دہشت گرد گرفتار

    اسلام آباد کچہری حملہ: 4 دہشت گرد گرفتار

    اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کچہری خود کش حملے میں ملوث چار مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

    حساس ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ضلع کچہری دہشت گردی واقعے میں ملوث تمام ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان دوہزار تیرہ میں پشاور کچہری حملے کے واقعے کے بھی ذمہ دار تھے۔

     رپورٹ کے مطابق ملزمان نے ضلع کچہری لاہور میں بھی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی تھی، دو خود کش حملہ آوروں کو کچہری کی ریکی کرائی گئی اور وہ حملے سے دو روز پہلے اسلام آباد پہنچے تھے،جہاں خود کش جیکٹس عبد الغفور عرف احمد کے حوالے کی گئیں۔

     واقعہ سے دو روز قبل جان محمد اور دیگر ملزمان جمرود سے روانہ ہوئے، ملزمان بسم اللہ ،جمروز اور دیگر ساتھی سبزی منڈی تک آئے، خود کش حملہ آور جان محمد کے گھر موجود تھے۔ ملنگ جمعہ نامی اور دیگر ساتھیوں نے وقوعہ سے ایک روز قبل اسلام آباد بھیجا۔

    دونوں دہشتگرد گروپ سبزی منڈی میں اکھٹے ہوئے اور واقعے کے روز خود کش حملہ آوروں کو ٹرک کے اندر خود کش جیکٹس پہنائی گئیں، قمر زمان ملنگ اور ایک ساتھی نے دونوں خود کش حملہ آوروں کو کار سے ضلع کچہری پہنچایا۔

  • پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر ایک شخص گرفتار

    کراچی : لیاقت آباد میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔متعلقہ شخص نے اپنی بھانجی کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں پولیو ورکرز کی ٹیم جب ایک بچے کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے اس کے گھر پہنچی تو بچی کے ماموں نے اعتراض کیا اور لاکھ سمجھانے کے باوجود نہیں مانا۔

    ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور پولیس کی موجودگی میں یہ شخص اپنی بھانجی کو پولیو کے قطرے پلانے سے مسلسل انکار کرتا رہا جس پر پولیس اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو مداخلت کرنا پڑی۔

    مسلسل نہ نہ کی تکرار کے بعد بالآخر اس شخص نے بچی کو قطرے پلوا ہی دیئے۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے کار سرکار میں مداخلت پر متعلقہ شخص کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

    صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے مذکورہ شخص نے معذرت کا اظہار بھی کیا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اورپولیس اہلکا راسے پکڑ کر تھانے لے گئے۔