Tag: ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم

  • ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 2 افغان ڈاکو گرفتار

    ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 2 افغان ڈاکو گرفتار

    رینجرز اور پولیس نے گڈاپ ٹاون ملیر سے ڈکیتی اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ افغان ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

      ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتار ملزما ن میں عامر خان اور امان اللہ عرف سوٹھے شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 3 پستول 3 موبائل فونز اور نقدی ،2 چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اہم انکشافات کیے، ملزمان مختلف علاقوں میں ڈکیتی اسٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل چوری میں ملوث ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایوب گوٹھ، جمالی گوٹھ اور مچھر کالونی میں متعدد وارداتیں کی، ملزمان نے سائیٹ سپر ہائی وے سے دونوں موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گروہ کے تین ملزمان پہلے ہی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرزدرج ہیں جبکہ گرفتار ملزمان مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • کراچی میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان  گرفتار

    کراچی میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے بلدیہ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سے 2 پستول، ایک موٹر سائیکل اور موبائل فونزبھی برآمد ہوا، ملزمان میں سرغنہ نور محمد، حماد احمد اور محمد اسد شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرر کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے درجنوں وارداتوں اور چھینے گئے موبائل فونزکا آئی ای ایم آئی نمبرز تبدیل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    ملزمان نے 19 مئی 2023 کو مدینہ کالونی بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی کی ، ڈکیتی مزاحمت پر گلزار حسین نامی شہری کو گولی مار کر زخمی کیا گیا اور ملزمان شہری سے ڈھائی لاکھ روپے اور 2 موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔

    ملزمان کے خلاف تھانہ پیر آباد اور مدینہ کالونی میں ایف آئی آر درج ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتارملزمان کومزیدقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔