Tag: ڈکیتی مزاحمت

  • ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم  کے قتل کا مقدمہ درج ، نمازجنازہ ادا

    ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل کا مقدمہ درج ، نمازجنازہ ادا

    کراچی : یونیورسٹی روڈ ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقتول کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال کی ڈکیتی مزاحمت پر موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ سرکاری مدعیت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمےمیں قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں اور 2 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ڈکیتی کی مزاحمت پرقتل ہونے والے طالبعلم بلال کی نماز جنازہ ایف بی ایریا کی جامعہ مسجد اقصی میں ادا کردی گئی اور مقتول کوسخی حسن قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

    خیال رہے پولیس نے این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ملز م نظام کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال کے قتل میں ملوث ملزم نظام کو سپر ہائی وے کے قریب گوٹھ سے گرفتار کیاگیا جبکہ دوسرے ملزم کی نشاندہی بھی ہوچکی جلد گرفتار کریں گے۔

    گذشتہ روز کراچی میں ڈاکوؤں نے این ای ڈی یونیورسٹی گیٹ کے قریب ہوٹل پر لوٹ مار کی ، اکیس سالہ بلال ہوٹل پردوستوں کےساتھ چائے پی رہا تھا۔

    موبائل فون چھیننے کی کوشش پر این ای ڈی میں پٹرولیم انجینئرنگ کے تھرڈ سمیسٹر کے طالبعلم نے مزاحمت کی اور ڈاکو پرقابو پالیا لیکن ڈاکو نے انتہائی قریب سے گولی چلادی، بلال کوسینے اور پاؤں پرگولی لگی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    بلال کے بھائی کا کہنا تھا کوئی تحفظ نہیں،موبائل فون کی خاطر قیامت ڈھا دی گئی۔

  • کراچی میں  ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے والدین کے اکلوتے لخت جگر کو قتل کردیا

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے والدین کے اکلوتے لخت جگر کو قتل کردیا

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا 19سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، حزیفہ اکلوتا بیٹا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کا موت کی گھاٹ اتار دیا گیا۔

    لائنز ایریا کے علاقے جٹ لائن میں انیس سالہ حزیفہ کو ڈاکوں نے مزاحمت پر آنکھ پر گولی ماری، نوجوان اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

    حزیفہ اکلوتا بیٹا تھا اور دوست سے ملنے گیا تھا، شہریوں نے تشدد کرنے کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کیا۔

    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ڈاکو کو گرفتارکرلیا۔

    بریگیڈ پولیس نے بتایا کہ ملزم سے اسلحہ برآمد بھی کیا اور مزیدتفتیش جاری ہے جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

    خیال رہے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں ، شہر قائد میں جنوری سے اگست تک آٹھ ماہ میں ساڑھے تین سو شہریوں کو قتل کیا گیا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر 60 شہری اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

  • ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کردیا گیا

    ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کردیا گیا

    اوکاڑہ : ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کردیا گیا ، خاتون ایزی پیسہ شاپ سے رقم نکلوا کر جا رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبے پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون ایزی پیسہ شاپ سےرقم نکلواکرجارہی تھی کہ 2 ڈاکوؤں نے رقم چھیننی کی کوشش کی اور اس دوران خاتون کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

    خیال رہے اوکاڑہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، مختلف وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور مویشیوں سے محرو م ہوگئے۔

  • کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا

    کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا

    کراچی : ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے امان نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکو معصوم شہریوں کی زندگیاں چھیننے لگے، رات نیو کراچی اللہ والا اسٹاپ پر ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول امان چپل کا کاروبار کرتا تھا، اس کے 4 بچے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ امان کے والد اور چچا شادی میں شرکت کیلیے حیدرآباد گئے تھے، شادی سے واپس نیوکراچی میں 2 منٹ چورنگی میں واقع آبائی گھر پہنچے تو والد اور چچا نے امان کو فون کیا کے ہمیں آکر لے جاؤ۔

    امان اپنے والد اور چچا کو موٹر سائیکل پر گھر لے جارہا تھا کہ اللہ والا اسٹاپ پر ڈاکووں نے امان کو روکنے کی کوشش کی۔

    مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے امان پر فائر کردیا، جس کے نتیجے میں امان سینے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، مقتول امان 6 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔

    جان بحق امان کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر  نوجوان کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم  گرفتار

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ارسلان نامی نوجوان کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اورنگی پولیس شعبہ تفتیش نے خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کی۔

    کارروائی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم عدنان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ قتل کا واقعہ 16اگست کواورنگی علی گڑھ بازارمیں پیش آیا تھا۔

    عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ ملزمان ارسلان نامی شہری سےموبائل فون چھین رہےتھے اور مزاحمت کرنے پر ملزمان نے ارسلان کو گولی مار کر شدید زخمی کیا تاہم دوران علاج ارسلان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم عدنان کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم سےموبائل فون اورواردات میں استعمال اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے فرار ساتھی سےمتعلق تفتیش ی جارہی ہے۔

  • کراچی : ڈکیتی مزاحمت کے دوران شہری کے قتل کا مقدمہ  درج

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت کے دوران شہری کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی : گلستان جوہر میں فائرنگ سے شہری کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، شہری کو ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے شہری کے قتل کے واقعے کا مقدمہ مقتول کے اہلخانہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول کڈنی سینٹر کا جنرل منیجر تھا اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کیا گیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مقتول اپنی فیملی کے ساتھ کار میں سوارتھا کہ 2 ملزمان نے کار میں بیٹھی فیملی کو اسلحہ دیکھا کر لوٹنے کی کوشش کی۔

    مدعی نے پولیس کو بیان میں بتایا مزاحمت پرملزم نےگولی چلادی، دو ملزمان نے مقتول کو گولی ماری اور فرار ہوگئے۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی کےعلاقے گلستان جوہرمیں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پرشہری کوفائرنگ کرکےقتل کردیاگیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار دو کم عمرملزمان نے لوٹ مارکی کوشش کی ،اس دوران شہری کی مزاحمت پرملزمان نےفائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں کارسوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

  • کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کا لرزہ خیز قتل

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کا لرزہ خیز قتل

    کراچی : کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا، چار مسلح ملزمان مال سے بھرا منی ٹرک لوٹنا چاہتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کے لرزہ خیز قتل کی واردات ہوئی۔

    ڈکیتی کی خصوصی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، کورنگی ڈیڑھ میں 4 مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان مال سے بھرا منی ٹرک لوٹنا چاہتے تھے تاہم مزاحمت پر ڈاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈاقبال کوگولیاں ماریں۔

    فوٹیج کے مطابق منی ٹرک کا ڈرائیور صورتحال دیکھ کر خود اتر گیا جبکہ سیکیورٹی گارڈ زخمی ہونے کے بعد بھی مزاحمت کرتا رہا۔

    جس کے بعد ملزمان سیکیورٹی گارڈ کو ٹرک کے ساتھ گھسیٹتے لے گئے اور تھوڑا دور جاکر زخمی اقبال زمین پر گرا اور بے ہوش ہوگیا۔

    فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چاروں ملزمان موٹرسائیکل اور ٹرک لے کر فرار ہوگئے۔

  • کراچی میں ڈکیتی دیکھنے پر ڈاکوؤں نے  نوجوان  کو قتل کردیا

    کراچی میں ڈکیتی دیکھنے پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو قتل کردیا

    کراچی : لانڈھی میں ڈکیتی دیکھنے پر ڈاکوؤں نے کالج جانے والے طالب علم کو گولی مار کر قتل کردیا گیا، نوجوان کو گردن پر گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ اورپولیس کےدعوے بیانات دھرے کےدھرے رہ گئے، کراچی میں ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔

    کراچی کے علاقے لانڈھی چھتیس بی میں چھینی چھپٹی کی واردات ہورہی تھی کہ وہاں موجود عثمان نامی طالبعلم وارادت کی زد میں آگیا۔

    عثمان کے دوست نے بتایا کہ فائرکی آوازآئی تو باہر بھاگا، دروازے پرعثمان پڑاہوا تھا پوچھا تواُس نے بتایا کہ ملزم موبائل فون چھین رہے میں نے صرف ان کودیکھا تھا۔

    دوست کا کہنا تھاکہ صرف ڈکیتی ہوتےدیکھناپرگولی ماری ، جب تک اس کو اسپتال پہنچایا تو دم توڑ چکا تھا، جاں بحق عثمان فرسٹ ایئرکا طالبعلم تھا۔

    پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے لانڈھی میں ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان کےقتل کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سےتعزیت کا اظہار کیا۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کراچی کےلوگ مررہےہیں اوربلاول مارچ میں مگن ہیں، کراچی کے لوگوں کا دیا ٹیکس سیاست پر لٹایا جا رہا ہے۔

  • ڈکیتی  مزاحمت پر پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کا قتل

    ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کا قتل

    گوجرانولہ : تحصیل وزیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت پر پاکستانی نژادکینیڈین خاتون کو قتل کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانولہ کی تحصیل وزیرآباد میں واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ احمد نگرکےعلاقہ میں گل والاکے قریب پیش آیا، خاتون شوہر کے ساتھ گاؤں حسن والی جارہی تھی کہ
    راستے میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے کار کو روکا۔

    واردات کے دوران ملزمان نے موبائل چھننے کی کوشش کی تاہم موبائل دینے سے انکار پر ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا اور تین لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ردا شہزاد ،اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ چھٹیاں گزارنے دو ہفتے قبل پاکستان آئی تھی۔

  • ڈکیتی مزاحمت پر ماں اور بہن کے سامنے قتل ہونے والے نوجوان کی نمازجنازہ ادا، ہر آنکھ اشکبار

    ڈکیتی مزاحمت پر ماں اور بہن کے سامنے قتل ہونے والے نوجوان کی نمازجنازہ ادا، ہر آنکھ اشکبار

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پرماں اوربہن کے سامنے قتل ہونے والے نوجوان شاہ رخ کی نمازجنازہ اداکردی گئی، بھائی نے شکوہ کیا کہ شاہ رخ کو گولی لگنے کے بعد بھی کسی نے مدد نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کشمیر روڈ پر گھر کے باہر ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے نوجوان کی میت گھرپہنچی تو کہرام مچ گیا ، اس موقع پر ہرآنکھ اشکبار تھی۔

    نوجوان شاہ رخ کی نمازجنازہ طارق روڈ پر رحمانیہ مسجد میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں عزیزواقارب،شوروم مالکان اوراہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    مقتول شاہ رخ گاڑی کی خریدوفروخت کاکام کرتا تھا جبکہ اس کی چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

    مقتول کے بھائی اور مقدمے کے مدعی جہانزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علاقے میں رکشہ سوارملزمان کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، گھر کے باہر گارڈز بنکر میں بیٹھا رہا اور ڈاکوؤں سےمزاحمت نہیں کی، گارڈز ایک فائر کرتا یا آواز بھی لگاتا توصورتحال مختلف ہوسکتی تھی۔

    جہانزیب کا کہنا تھا کہپ والدہ ،بہن جیسے ہی رکشے سے اتر کر گیٹ پر پہنچی ملزمان نے لوٹ مارکی، بھائی نے گھر سے نکل کر مزاحمت کی مگرملزمان قتل کرکےفرارہوگئے۔

    مدعی مقدمے نے رکشہ ڈرائیور پر بھی شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا والدہ ،بہن کے پہنچنے سے پہلےبھی ایک رکشہ یہاں سے گزرا، پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے اوع رینجرز حکام مسلسل رابطے میں ہیں۔

    مقتول کے بھائی نے شکوہ کیا کہ بھائی زخمی حالت میں تڑپتا رہا کسی نے مدد نہیں کی ، گارڈ بھی تماشہ دیکھتارہا۔ جبکہ شاہ رخ کے کزن نے بتایا شاہ رخ دوستوں کا دوست اورانتہائی ملنسار تھا۔

    شارخ کے نماز جنازہ میں شریک شرکا نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ، شوروم مالکان نے کہا تدفین کے بعد مزید لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، نوجوان کا 2 روز قبل ولیمہ ہوا ، اسے گولیاں مار دی جاتی ہیں ، دن دیہاڑے ڈاکو لوگوں کو قتل کرتے پھر رہے ہیں، پولیس کہاں ہے اور کیا کررہی ہے۔