Tag: ڈکیتی مزاحمت

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو قتل کر دیا گیا

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو قتل کر دیا گیا

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو قتل کر دیا گیا، مقتول کی شناخت محمد ناصر کے نام سے ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری ہے اور پولیس انھیں روکنے میں بری طرح ناکام ہے۔

    شہر میں ایک شخص اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا، نیوکراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص فائرنگ سے شدید زخمی ہوا اور سول اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت محمدناصرکےنام سےہوئی،زخمی محمد ناصر کوسول اسپتال ٹراما سینٹر لایا گیا تھا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، تاہم واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 20 سالہ نوجوان قتل

    یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کیا گیا تھا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی تھی جبکہ جاں بحق شہری کی شناخت 20 سالہ عابد کے نام سے ہوئی ہے اور مارے گئے ملزم کی شناخت محمد عدنان علی کے نام سے ہوئی تھی۔

  • ذاتی دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت!   والدین کا اکلوتا بیٹا مارا گیا

    ذاتی دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت! والدین کا اکلوتا بیٹا مارا گیا

    کراچی : شہر قائد میں سفاک ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور شہری مارا گیا، تاہم واقعہ ذاتی دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت تحقیقات کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد میں صبح سویرے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا نوجوان کی شناخت حارث کے نام سے ہوئی تاہم واقعہ ذاتی دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت تحقیقات کی جارہی ہے۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار حارث جیسے ہی رکا تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، گولی حارث کی ٹانگ پر لگی۔

    ڈی ایس پی عزیز آباد جاوید کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر واقعہ لوٹ مار کا نہیں ، مزید تحقیقات جاری ہے۔

    ورثا کے مطابق مقتول بائیک رائیڈر تھا، عزیز آباد دو نمبر کا رہائشی اور ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 20 سالہ نوجوان قتل

    یاد رہے چند ہفتے قبل اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈسکو موڑ کے قریب جوس سینٹر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری شدید جاں بحق ہو گیا تھا.

    قتل کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا تھا۔

  • کراچی :  ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث 2 ڈاکو گرفتار

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث 2 ڈاکو گرفتار

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے 2 ڈاکووں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے گزشتہ سال اورنگی ٹاؤن میں ماموں اور بھانجے کو لوٹنے کی کوشش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس آئی یو نے میٹروول میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر قتل میں ملوث 2 ڈاکووں کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے گزشتہ سال اورنگی ٹاؤن میں ماموں اوربھانجے کو لوٹنے کی کوشش کی، اس دوران ماموں اور بھانجے نے ایک ڈاکو کو پکڑا تو ساتھی کاشف عرف شپو نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے شہری اور ڈاکو کا ایک ساتھی دم توڑ گئے تھے۔

    مومن آباد تھانےمیں مقتول ماموں کے بھانجے کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، ملزمان ناظم آباد،بنارس،اورنگی ٹاؤن ودیگر علاقوں میں وارداتیں کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر رینجرز اہلکار کو شہید کرنے والا ملزم گرفتار

    حکام نے بتایا کہ کاشف عرف شپو اور شعیب سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر رینجرز اہلکار کو شہید کرنے والا ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، رینجرز اہلکار ظہیرالدین کی شہادت کا واقعہ عید الفطر سے قبل پیش آیا تھا۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا تھا کہ رینجرز اور شعبہ تفتیش پولیس نے قتل میں ملوث ملزم عیسیٰ عرف بسمہ کو گرفتار کیا، فرار ہونے کی کوشش میں ملزم نے رینجرز اور پولیس پر فائرنگ بھی کی۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کا دوسرا ساتھی سعید عرف طور خان موقع سے فرار ہوا، عیسیٰ عرف بسمہ کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا، وہ اپن ےساتھی سعید عرف طور خان کے ساتھ وارداتیں کرتا تھا۔

  • ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے تاجر جاں بحق

    ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے تاجر جاں بحق

    کھپروسانگھڑ روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی مزاحمت پر فائرنگ سے کار سوار تاجر قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری ہے جبکہ ذمہ داران اسے روکنے میں بری طرح ناکام نظر آرہے تاہم ایک اور ڈکیتی واقعے میں ایک شخص اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

    پولیس کے مطابق سندھ میں واقع کھپرو سانگھڑ روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی مزاحمت پر فائرنگ سے کار سوار تاجر قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گاڑی نہ روکنے پر تاجر پر فائرنگ کی، مقتول صفدر لغاری دکانوں سےکرایہ وصول کر کے سانگھڑ آرہا تھا اس دوران ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی۔

    دوسری جانب کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ڈاکو کو شہری سے لوٹ مار کی واردات مہنگی پڑ گئی، بہادر شہری نے اپنے پستول سے فائرنگ کر کے مبینہ ڈاکو کو مار گرایا جبکہ دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

    ہلاک ڈاکو کی شناخت 27 سالہ سرفراز کے نام سے کی گئی جس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جبکہ اس کے دیگر  دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس نے ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منقتل کر دی ہے جسے بعدازاں تلاش ورثا کے لیے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ، پولیس شہری کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر رہی ہے ۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-orangi-town-dacoity/

  • کم عمر سگے بھائی موبائل چھینتے چھینتے قاتل بن گئے، ویڈیو رپورٹ

    کم عمر سگے بھائی موبائل چھینتے چھینتے قاتل بن گئے، ویڈیو رپورٹ

    کراچی میں کورنگی پولیس نے 2 ایسے کم عمر سگے بھائیوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے ایک نے موبائل فون چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شہری کو گولی مار کر قیمتی جان سے محروم کر دیا تھا۔

    ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے مطابق کم عمر سگے بھائی قتل، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا کہنا ہے کہ زمان ٹاون پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان نے وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔

    گرفتار ملزمان میں ایک کی عمر 14 سال اور دوسرے کی 17 سال ہے، جن سے مزید تفتیشن کا عمل جاری ہے۔


    سفاک ڈکیتوں نے ایک اور لڑکے کی زندگی کا دیا بجھا دیا، ویڈیو رپورٹ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • کراچی : ڈکیتی  مزاحمت پر موذن کے بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر موذن کے بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

    کراچی : کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر موذن کے بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اورنوجوان کی جان چلی گئی، کورنگی نمبر ساڑھے تین میں مبینہ طور پر موٹرسائیکل چھیننے آئے ملزمان نے موذن کے بیٹے کو گولی مار دی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت فیصل محمود کے نام سے ہوئی، جس کو ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پرگولی ماری جو آنکھ میں جالگی اورجان لیوا ثابت ہوئی۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نوجوان تڑپتا رہا اور ڈکیت موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، شہرمیں موٹر سائیکل چھیننے والا گروہ پھرسے سرگرم عمل ہے، ایک ہفتےمیں موٹرسائیکل اسنیچنگ کےدوران دو افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوئے۔

    پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ڈکیتی مزاحمت پراب تک پینتالیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • مقتول آن لائن بائیک رائیڈر ندیم احمد مسجد کے مؤذن بھی تھے

    مقتول آن لائن بائیک رائیڈر ندیم احمد مسجد کے مؤذن بھی تھے

    کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شخص جان سے گیا، بائیک رائیڈر ندیم احمد کو سفاک لٹیروں نے قیمتی جان سے محروم کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل پل پر ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن بائیک رائیڈر ندیم احمد کو قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق مقتول ندیم احمد کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، مقتول کورنگی کا رہائشی اور آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت ندیم احمد موٹر سائیکل پر تنہا تھا، جائے وقوع سے گولی کا خول نہیں مل سکا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


    دوران ڈیوٹی سرکاری ہتھیار، گولیاں چوری کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار، اسلحہ ڈیلرز سے تعلق کا انکشاف


    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 3 بچوں کے باپ ندیم احمد کورنگی کے رہائشی اور مسجد کے مؤذن تھے، جو گھریلو حالات کی وجہ سے آن لائن موٹر سائیکل بھی چلاتے تھے۔

    اہل خانہ کے مطابق ندیم احمد رشتے داروں سے ملنے نارتھ کراچی گئے تھے، شاہ فیصل پل سے گھر واپس آ رہے تھے کہ ڈاکوؤں کا نشانہ بن گئے، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ شاہ فیصل پل پر آئے دن لوٹ مار کی وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

  • کراچی  میں  ڈکیتی مزاحمت پر  ایک اور نوجوان قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

    کراچی : لانڈھی میں ڈاکوؤں نے نوجوان کو قتل کر دیا، پولیس حکام نے واقعے کو  ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی معین آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 22سال کے منظور کےنام سے ہوئی تاہم لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ تین ڈاکوؤں نے مقتول سے قیمتی سامان چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار دی۔

    لانڈھی میں فائرنگ سےنوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر پولیس حکام نے کہا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتول کے گھر والے اصل حقائق چھانے کی کوشش کررہےہیں، کسی لڑکی کے معاملے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم واقعےکے حوالے سےمزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    اس سے قبل اسی طرح کے ایک واقعے میں کراچی میں ایک اور شخص کو کورنگی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

  • کراچی : کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل  22 سالہ نوجوان صہیب کے قاتل گرفتار

    کراچی : کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل 22 سالہ نوجوان صہیب کے قاتل گرفتار

    کراچی : زمان ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں ہلاک اور گرفتار ملزمان کورنگی مین 22 سالہ نوجوان صہیب کے قاتل نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں زمان ٹاون مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کی ہلاکت اور 3 کی گرفتاری کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ ہلاک اور گرفتار ملزمان 22 سالہ نوجوان صہیب کےقاتل نکلے، کورنگی سیکٹر 50 سی میں رات کومقابلہ ہوا تھا، ہلاک ملزم مرزا علی اور گرفتار ملزمان پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، گرفتار ملزمان میں عفان، فیضان اور سمیع شامل ہیں۔

    ایس ایس پی طارق نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 19 مارچ کو کورنگی 6 میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کی تھی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر22 سالہ نوجوان صہیب کوگولی ماردی تھی، جاں بحق نوجوان صہیب3 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

    ملزمان نے 26 مارچ کوکینٹ اسٹیشن میں ٹریول ایجنسی پربھی ڈکیتی کی تھی، پیون عباس ملزمان کے پیچھے بھاگا اور باہر روڈ پر آگیا تھا تاہم فرار ہوتےملزمان نے فائرنگ کرکےعباس کو بھی زخمی کردیاتھا۔

    ہلاک ملزم مرزا علی اورگرفتار ملزم عفان دو دو مرتبہ جیل جاچکےہیں جبکہ گرفتار ملزم سمیع ایک بار جیل جاچکا ہے، ملزمان نےکورنگی انڈسٹریل ایریااورزمان ٹاؤن میں 25/30 وارداتیں کی تھی تاہم ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • کراچی: عید کے روز عامر سلطان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی: عید کے روز عامر سلطان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی میں ساؤتھ پولیس نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی نشاندہی پر مبینہ مقابلے کے دوران عید کے روز شہری عامر سلطان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

      ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمر اور آصف شامل ہیں ملزمان نے عید کے روز ڈیفنس میں شہری سے چھینا جھپٹی کی تھی مزاحمت پر بیٹے کے سامنے شہری عامر سلطان کو قتل کردیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عمر نے عامر سلطان سے سامان چھینا تھا، عمر اور عامر سلطان کافی دیر تک گتھم گتھا رہے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم آصف اپنے ساتھیوں کو بیک اپ کور دے رہا تھا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزمان کو رات پانچ بجے ڈیفنس سی ار پٹہ عائشہ مسجد کے قریب گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    واضح رہے کہ عید کے تیسرے روز ڈیفنس تھانے کی حدود ڈیفنس فیز ون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈاکوؤں نے معصوم بچے کے سامنے اس کے والد کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گئے تھے، مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 35 سالہ عامر سلطان ولد سلطان کے نام سے ہوئی تھی۔

    پولیس کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ مقتول عامر اپنی فیملی کے ہمراہ کسی دعوت میں حیدر آباد جا رہا تھا، واقعہ کے وقت وہ گھر کے باہر اپنے معصوم بیٹے کے ساتھ گاڑی چیک کر رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو ملزمان آئے اور اس سے لوٹ مار کی کوشش کی۔