Tag: ڈکیتی مزاحمت

  • کراچی : 15 دنوں میں  ڈکیتی مزاحمت اور ٹریفک حادثات میں 40 شہری جاں بحق، سیکڑوں زخمی

    کراچی : 15 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت اور ٹریفک حادثات میں 40 شہری جاں بحق، سیکڑوں زخمی

    کراچی : یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 40 اموات ہوئی جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق چھیپا فاؤنڈیشن نے کراچی میں  یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت، ہوائی فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں اموات کے اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں۔

    چھیپا فاؤنڈیشن نے بتایا کہ 15 روزکے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 36 شہری جان سے گئے جبکہ 528 شہری زخمی ہوئے، زخمیوں میں بچے ،بزرگ اور جوان شامل ہیں۔

    چھیپا فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ ڈکیتی مزاحمت پر 15 روز کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوئے، رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 15 سے زائدافراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل جاری، ایک گھنٹے میں 2 افراد کچل ڈالے

    زمان ٹاؤن میں 12 روز کے دوران 2 شہری جان سے گئے، ڈکیتی مزاحمت پر زمان ٹاون میں پہلا قتل ساحل مسیح کا ہوا تھا جبکہ مزاحمت پر دوسرا قتل گھگر پھاٹک میں آصف کا ہوا۔

    گذشتہ روز ڈاکوؤں کو دیکھ کر شور مچانے پر تیسرا قتل حافظ مظفر کا ہوا تاہم ملیر اورکورنگی پولیس قتل کے کسی ملزم کو بھی گرفتارنا کرسکی۔

    اعدادو شمار کے تحت ہوائی فائرنگ سے 15 روز کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ رواں سال اب تک ہوائی فائرنگ سے 9 مرد 2 خواتین زخمی بھی ہوئی۔

  • ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن رائیڈر کو قتل کرنیوالا گرفتار

    ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن رائیڈر کو قتل کرنیوالا گرفتار

    کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گلستان جوہرمیں بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن رائیڈر کو قتل کرنیوالے کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر آن لائن رائیڈر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار ہوگیا ہے جبکہ اس سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، قتل کا یہ واقعہ 13 دسمبر 2024 کو منور چورنگی پر پیش آیا تھا۔

    شعیب میمن نے بتایا کہ کورنگی کا فہد حسین رائڈ کا انتظار کررہا تھا، 2 ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی، فہد نے پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے گولی ماردی،

    ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا تھا کہ دوسری کارروائی کے دوران ڈیفنس سے ملزم سعد رفیق کو گرفتار کیا گیا، ملزم کا گروہ ڈکیتی کے دوران شہریوں کو قتل کردیتا تھا، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور 10 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

    شعیب میمن کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف درخشاں اور سول لائن ضلع راولپنڈی میں بھی مقدمات درج ہیں، دونوں گرفتار ملزمان کےخلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

  • ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کا منیجر قتل ، ملزمان 9 لاکھ روپے چھین کر فرار

    ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کا منیجر قتل ، ملزمان 9 لاکھ روپے چھین کر فرار

    لاہور : ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کے منیجر کو قتل کردیا گیا اور ملزمان مقتول ندیم سے نو لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کے منیجر قتل کا واقعہ سامنے آیا، پولیس نے متعلقہ تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مقتول ندیم 9لاکھ روپےسیل کی رقم لےکرجارہاتھا کہ موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکووں نے منیجر ندیم سے9 لاکھ چھینے اور مزاحمت پر گولی مار دی۔

    متن میں کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی انتظار بھی زخمی ہوا، ڈاکوؤں نے زخمی ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ دم توڑ گیا اور دونوں ڈاکو اپنے ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    مقتول ندیم بہاولنگر کا رہائشی تھا اور کمپنی کی رقم کیلئے لاہور آیا تاہم پولیس نے مقتول منیجر اور ڈاکو کی لاش تحویل میں لے لی ہے۔

  • کراچی : واں سال ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتل کا دوسرا واقعہ

    کراچی : واں سال ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتل کا دوسرا واقعہ

    کراچی : کورنگی میں گھر کے باہر بیٹھےنوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا اور ڈاکو موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سال تو بدل گیا لیکن کراچی کے حالات نہیں بدلے، رواں سال کا ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتل کا دوسرا واقعہ سامنے آیا۔

    کورنگی تین نمبر کے قریب گھر کے باہر بیٹھے ہوئے نوجوان کو موبائل فون چھینتے ہوئے مزاحمت کرنے پر ڈکیتوں نے سینے پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

    عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار چار مسلح ڈکیتوں نے لوٹ مار کے دوران ساحل نامی نوجوان کو سینے پر گولی ماری اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔

    کورنگی 3نمبرمدینہ کالونی کے قریب گھر کے باہرفائرنگ سے شہری کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ زمان ٹاؤن تھانے میں مقتول ساحل کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا، مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی واردات کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 2 سے زائد ملزمان نے گھر کے باہر شوہر سے موبائل چھینا اور مزاحمت پر گولی مار ی۔

    پولیس نےتفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کےحوالےکردی ہے، شہر میں رواں سال کے ابتدائی دنوں میں ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کی جان لی ، ایک روز قبل بھینس کالونی میں بھی ڈکیتی کی واردات کے دوران گھر کے قریب نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا جبکہ 2024 میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 112شہری قتل ہوئے۔

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل

    کراچی : نیا سال شروع ہوتے ہی ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا گیا ، کچھ نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے اطہر کے سینے پر گولی ماری۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت اطہر کے نام سے ہوئی، طہر نامی شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا،۔

    ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی تو شہری نےمزاحمت کی ، واقعےکےوقت جاں بحق شخص کےہمراہ اسکابھائی بھی موجودتھا۔

    واقعے کی جگہ سےایک پستول ملاہے تاہم مزیدتفتیش جاری ہے اور لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مقتول کے ماموں شوکت نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول اطہر بھینس کالونی میں باڑے میں کام کرتا اور ایک سال پہلےشادی ہوئی تھی۔

    ماموں کا کہنا تھا کہ اطہر ایک ہفتےقبل سکھر سےکراچی آیا تھا، بھتیجا نجم اور بھانجا دونوں موٹرسائیکل پر روٹی لینے نکلے تھے، ڈاکوؤں نےنجم اور اطہرکو روکنے کا اشارہ کیا اور دونوں سےکچھ نہ ملنے پرڈاکوؤں نے اطہرکے سینے پرگولی ماری اور فرار ہوگئے۔

    دوسرے واقعے میں کراچی کے علاقے ناظم آباد 3 نمبر کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی کی شناخت55سالہ امین کے نام سے ہوئی تاہم اسے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • بنارس پل پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل نوجوان کو موٹر سائیکل دینے کے باوجود گولی ماری گئی

    بنارس پل پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل نوجوان کو موٹر سائیکل دینے کے باوجود گولی ماری گئی

    کراچی: بنارس پل پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے نوجوان کو موٹر سائیکل دینے کے باوجود لٹیروں نے بے دردی سے گولی مار دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بنارس پل پر ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق نوجوان جمال کی سائٹ کے علاقے میٹروول میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں اہل علاقہ اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    واردات کیسے ہوئی، اس سلسلے میں مقتول جمال کے ساتھی نے بتایا ’’میں جمال کے ساتھ موٹر سائیکل پر موجود تھا، ملزمان پیچھے سے آئے اور دھکا دے کر موٹر سائیکل کو گرا دیا۔‘‘

    ساتھی نے بیان میں کہا ’’دونوں ملزمان کے پاس پستول تھے، لیکن وہ کافی گھبرائے ہوئے تھے، موٹر سائیکل دینے کے باوجود لٹیرے نے 4 گولیاں ماریں، ایک گولی جمال کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔‘‘

    کراچی : ایک اور شہری ڈکیتی میں مزاحمت پر مارا گیا

    بیان کے مطابق زخمی جمال کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ آدھے گھنٹے بعد دم توڑ گیا۔ مقتول نوجوان کے والد نے فریاد کرتے ہوئے کہا ’’میرے بیٹے کی کچھ دنوں میں شادی تھی، گھر میں خوشیوں کا ماحول تھا، قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔‘‘

  • ڈکیتی مزاحمت  یا ٹارگٹ کلنگ ، کراچی میں ایک اور شہری قتل

    ڈکیتی مزاحمت یا ٹارگٹ کلنگ ، کراچی میں ایک اور شہری قتل

    کراچی : بہادرآباد میں ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا ٹارگٹ کلنگ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ بہادرآباد دھوراجی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عدنان عباسی نامی شہری کو نشانہ بتایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔.

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول عدنان سیکیورٹی ادارے کااہلکار ہے،3 گولیاں چلیں ، جس میں سے ایک سر پر لگی، ملزمان نے مقتول سےلوٹ مار بھی کی تاہم لاش کو اسپتال منتقل کردی گئی ہے.

    حکام نے بتایا کہ واقعے کو ڈکیتی کارنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والےادارے کے افسران جائے وقوع پر موجود ہیں۔

    پولیس نے کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کر کے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا ٹارگٹ کلنگ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    گذشتہ روز کراچی میں جوڑیا بازار کے قریب چھری کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا تھا ، پولیس نے بتایا تھا کہ مقتول کی شناخت علی کے نام سے ہوئی اور ٹھیلے والا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اورنگزیب سامان لینے کے لیے علی کے ٹھیلے پر آیا، علی نےمذاق کیا جس پراورنگزیب نےچھری مار دی ، جس سے علی موقع پر جاں بحق ہوگیا تاہم ملزم کوگرفتار کرلیا گیا تھا۔

  • کراچی: انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار، ڈکیتی مزاحمت پر متعدد افراد کو قتل کا اعتراف

    کراچی: انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار، ڈکیتی مزاحمت پر متعدد افراد کو قتل کا اعتراف

    کراچی: رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 15 رکنی گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس کی حب ریور روڈ سردار ممتاز ولیج میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ 15 رکنی ڈکیت گینگ کا سرغنہ فہیم ساتھی سمیت گرفتار ہوا ہے، ملزمان قانون نافذ کرنے والے ادارےکی موبائل پر فائرنگ میں بھی ملوث ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا ساتھی محمد نعیم دوران ڈکیتی پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے، ملزمان حب ریور روڈ، اتحاد ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر متعدد افراد کو قتل اور زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے جبکہ متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکے ہیں، گینگ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کراچی :  ڈکیتی مزاحمت پر 22 سالہ نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر 22 سالہ نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر 22 سالہ نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، بھائی نے بتایا ہم نے ایک ڈاکو کو پستول سمیت پکڑ ا تو فائرنگ سے یعقوب جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر22 سالہ نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تھانہ سکھن میں مقدمہ قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ بھائی یعقوب کو کل شام موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے روکا اور موبائل چھینا، یعقوب ہماری طرف دوڑا اور آواز لگائی کہ موبائل فون چھین لیا۔

    مدعی شکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے دوڑ کر ایک ڈاکو کو پہلے پستول سمیت پکڑ ا تو فائرنگ سے میرا بھائی یعقوب جاں بحق جبکہ مظہر زخمی ہوا۔

    مقدمے کے مطابق گرفتارڈاکو کو ہم نے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ موٹر سائیکل سوار دوسرا ڈاکو پولیس نے زخمی حالت میں پکڑا، جو اسپتال میں ہلاک ہوگیا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکو سے مزید تفتیش جاری ہے، مقتول یعقوب ٹنڈو آدم کا رہائشی تھا تاہم لواحقین لاش لیکر آبائی علاقے روانہ ہوگئے۔

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کے شناختی کارڈ نہ ہونے کا انکشاف

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کے شناختی کارڈ نہ ہونے کا انکشاف

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کے شناختی کارڈ نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا، شعیب میمن نے بتایا کہ پکڑے گئے 60 فیصد ملزم نادرا میں رجسٹرڈہی نہیں تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 8ماہ میں شہریوں کےقتل کے40مقدمات درج ہوئے ، جس میں 30 کیسز میں ملوث 50 ملزم پکڑےہیں۔

    شعیب میمن نے انکشاف کیا کہ پکڑے گئے 60 فیصد ملزم نادرا میں رجسٹرڈہی نہیں تھے، جیل پولیس اورنادراکےساتھ ملکرملزمان کے شناختی کارڈبنوائے گئے۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا تھا کہ 12شہریوں سے کچھ نہیں لوٹا جا سکا لیکن قتل کردیےگئے، لٹیرے وارداتوں میں 9 ایم ایم اور 30 بور پستول استعمال کررہے ہیں۔

    شعیب میمن نے مزید بتایا کہ اسلحہ کے پی اور بلوچستان اور گولیاں مقامی بلیک مارکیٹ سےمل رہی ہیں۔