Tag: ڈکیتی مزاحمت

  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 4 بچوں کا باپ جاں بحق

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 4 بچوں کا باپ جاں بحق

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر فائرنگ سے زخمی دو بچوں کا باپ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فائیو اسٹار چورنگی فلائی اوور کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی مزاحمت لگتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار چار ملزمان نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی، 30 سالہ سلمان نے مزاحمت کی تو ملزمان نے گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لیاقت آباد کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ تھا، مقتول سلمان لیاقت آباد نمبر ایک کا رہائشی اور کیٹرنگ کا کام کرتا تھا، سلمان اپنے دوست بلال کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں  دوست کےگھر سے واپس آرہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائیو اسٹار فلائی اوور پر 2 موٹر سائیکل سوار 4 ڈکیتوں نے لوٹ مار کی کوشش کی، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کی، سلمان کا پریس کارڈ، لائسنس یافتہ پستول لیکر فرار ہوگئے جبکہ مقتول کا موبائل فون واردات کے دوران گر گیا۔

    پولیس کا کہنبا ہے کہ ملزمان کی جانب سے ایک گولی چلائی گئی جو جان لیوا ثابت ہوئی جبکہ پولیس کو جائے وقوع سے ایک گولی اور ایک خول ملا ہے۔
  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 3 بچوں کا باپ قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 3 بچوں کا باپ قتل

    کراچی : ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پرفیکٹری ملازم کو قتل کردیا ، مقتول 3 بچوں کا باپ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور شہری لٹیروں کے ہاتھوں مارا گیا، اورنگی ہزارہ چوک پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فیکٹری ملازم جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول کی شناخت 44 سالہ فیاض کے نام سے کی گئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مقتول فیاض فجرکی نمازپڑھ کر آرہا تھا کہ ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی اور دوران ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ فیاض کو اورنگی ہزارہ چوک پر ڈاکوؤں نے نشانہ بنایا، اہل خانہ کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ سے پہلے فیاض سے لوٹ مار کی، مزاحمت کی تو سامان تو نہ چھینا، قیمتی جان لے لی۔

    پولیس نے کہا کہ مقتول کے سینے پر لگنے والی گولی وجہ موت بنی ، مقتول فیاض فیکٹری میں کام کرتا تھا اور3 بچوں کا باپ تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق 44 سالہ فیاض کا قتل ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ ہے تاہم دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کریں گے۔

    خیال رہے رواں سال کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 105 ہوچکی ہے۔

  • ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان ٹرک کلینر قتل

    ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان ٹرک کلینر قتل

    سکھر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے محنت کش نوجوان ٹرک کلینر کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کی قومی شاہراہ پر روہڑی کے قریب ڈکیتی کا واقہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر ٹرالر کلینر کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق 3 ملزمان ٹریلر کے 27 سالہ کلینر سے لوٹ مار کر رہے تھے، دوران ڈکیتی نوجوان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے محمد واحد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مقتول کا تعلق پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تھا۔

  • کراچی : ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

    کراچی : ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

    کراچی : ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈیفنس 26 اسٹریٹ میں فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ سعید کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ پرائیویٹ کمپنی کے ایڈمن آفیسر دانیال کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی دفعہ کے تحت کلفٹن تھانے میں درج ہوا، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ کمپنی کے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ سعید کے ساتھ توحید کمرشل آیا تھا۔

    مقدمے میں کہنا تھا کہ نجی بینک سے چیک کے ذریعے 5 لاکھ 8 ہزار روپے کیش نکلوائے رقم لے کر پیدل ہی سعید کے لیے سگریٹ لینے پان کے کیبن پر گئے کہ اچانک پینٹ شرٹ میں ملبوس تین افراد ایک موٹرسائیکل پر آئے دو افراد پستول ہاتھ میں تھامے آئے اور مجھ سے رقم والا بیگ چھینا۔

    مدعی مقدمے نے کہا سیکیورٹی گارڈ سعید نے مزاحمت کرتے ہوئے اپنا پستول نکالا ،سعید نے پیسوں والا بیگ پکڑ لیا اس پر ملزم نے فائرنگ کردی ، جس سے سعید زخمی ہوگیا۔

    ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ بھگڈر مچنے پر ملزمان بیگ چھوڑ کر بھاگے تاہم شدید زخمی سعید کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا لیکن محمد سعید اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا، میرا دعوی سعید کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے کا ہے،۔

  • اسلام آباد:  ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، لڑکا اور لڑکی زخمی

    اسلام آباد: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، لڑکا اور لڑکی زخمی

    اسلام آباد: آئی 8 کچنار پارک میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں لڑکا اور لڑکی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹرآئی ایٹ میں واقع کچنار پارک میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے لڑکی اور نوجوان کوزخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ کچنار پارک میں ڈاکوؤں نے تنہا لڑکی سے پرس اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی ، لڑکی نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اس پر گولی چلادی۔

    جس کے بعد پارک میں موجود نوجوان نے لڑکی کو بچانےکی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے اسے بھی ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کردیا۔

    پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد میں پاکستانی نژاد غیر ملکی ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

    یاد رہے وفاقی دارلحکومت میں پاکستانی نژاد غیر ملکی ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہوگیا تھا، متاثرہ غیرملکی شہری نے بیگ ، فون چھیننے پر مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کی تھی۔

    بعد ازاں پولیس نے ڈکیتی کی دفعات پرمقدمہ درج کیا تھا ، ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ شہری کو تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے روک لیا، مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر دوست سے موبائل چھینا۔

  • کراچی میں  ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور قتل

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شخص کو قتل کر دیا گیا، مقتول فرحان ایک بچی کا باپ اور سرجانی کا رہائشی تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائے وے پر فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا،ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے کہا کہ شہری کو مبینہ طور پولیس مقابلے کے دوران گولی لگی۔

    ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا تھا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جو سرجانی  کے علاقے میں داخل ہو گئے، اس دوران گولی لگنے سے زخمی شہری کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑگیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت فرحان ولدالطاف خان کےنام سے ہوئی تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائی کر رہی ہے۔

    لواحقین نے بتایا کہ مقتول میڈیسن کمپنی میں ملازمت کرتاتھا، مقتول فرحان ایک بچی کاباپ اورسرجانی کارہائشی تھا۔

    خیال رہے رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 104 ہوگئی۔

  • کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر باپ کی ہلاکت  اور بیٹے کے زخمی ہونے کا واقعہ، 2 مقدمات درج

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر باپ کی ہلاکت اور بیٹے کے زخمی ہونے کا واقعہ، 2 مقدمات درج

    کراچی : گورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پرباپ کی ہلاکت اور بیٹے کے زخمی ہونے کے واقعے پر دو مقدمات درج کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ کی ہلاکت اور بیٹے کے زخمی ہونے کے معاملے پر کورنگی صنعتی ایریا تھانہ میں دو مقدمات درج کرلئے گئے۔

    پہلا مقدمہ متقول عبدالمالک کے بیٹے کاشف کی مدعیت میں قتل،اقدام قتل،ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کیاگیا۔

    زخمی نوجوان کاشف نے بتایا کورنگی کراسنگ بینک سے رقم لیکر والد کیساتھ گاڑی میں نکلا، فیکٹری کے پاس پہنچتے ہی دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ملزمان آئے ملزمان نے والد سے دس لاکھ روپے کیش چھنیے کی کوشش کی اور فائرنگ کرکے والد کو زخمی کردیا۔

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے لائنس والے پستول سے ملزمان پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک ملزم بھی زخمی ہوا۔

    دوسرا مقدمہ اے ایس آء گھنور بروہی کی مدعیت میں دفعہ 23 اے کی تحت درج کیا گیا، ایف آئی آر متن میں کہا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد جارہے تھے جن میں سے ایک شخص جو پیچھے بیٹھا تھا زخمی معلوم ہورہا تھا ، پولیس موبائل نے ملزمان کا تعاقب کیا ایک موٹر سائیکل سوار ملزم فرار ہوگیا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا موٹر سائیکل سوار دو ملزمان چند قدم کے فاصلہ پر گیر گئے ایک ملزم جھاڑیوں میں فرار ہوگیا،پولیس پارٹی نے زخمی ملزم امتیاز کی تلاشی لی ملزم سے ایک تیس بور پستول ملا۔

  • کراچی : ایک سال قبل ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا

    کراچی : ایک سال قبل ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا

    کراچی : کورنگی چمڑا چورنگی پر ایک سال قبل ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹی کو قتل کرنے والا اشتہاری  ملزم پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر باپ بیٹی کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان نے بتایا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل کے مفرور اور اشتہاری ملزم علی گوہر کو گرفتار کیا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ ملزم نے کورنگی چمڑہ چورنگی پر واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر تیس بور پستول سے 8 گولیاں چلائی تھی، جس سے 2 سالہ انعم اور والد طاہر زمان جاں بحق ہوگیا تھا۔

    توحید نے بتایا کہ کہ مقتول طاہر زمان پاکستان نیوی میں بطورسیلر ملازمت کرتا تھا جو اس روز اپنی بیٹی کو موٹرسائیکل پر سی ویو گھمانے لے گیا تھا اورگھر واپس آتے ہوئے سیکٹر 16 مین روڈ پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مذید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    خیال رہے سال 2023 میں کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے میں موٹرسائیکل پر سوارطاہر زمان اور دو سالہ بیٹی انعم کو جرائم پیشہ عناصر نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

  • کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان  قتل

    کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان کو قتل کردیا گیا، مقتول کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کو کی فائرنگ سے ایک شہری جان سے گیا، پولیس نے بتایا کہ کورنگی نمبر چھ جمعہ گوٹھ میں مقتول کو ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹر سائیکل چھینتے ہوئے قتل کیا گیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے تاہم مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔

    دوسری جانب سچل کے علاقے میں دو مبینہ ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے مرنے اور زخمی ہونے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 سالہ بچی کا باپ قتل

    نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں ڈکیتی مزاحمت پر  2 سالہ بچی کے باپ کا قتل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، مسلح افراد شہر بھر میں دندناتے پھررہے ہیں اور پولیس روایتی بے حسی کا شکار ہے۔

    ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں پیش آیا جہاں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اطراف میں کوئی سی سی ٹی وی نہیں جس سے مدد مل سکے تحقیقات جاری ہے ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

    لواحقین کے مطابق مقتول نے نیا موبائل لیا تھا، گھر پر انٹرنیٹ نہیں چل رہا تھا، اسلئے فون پر آئی ڈی بنانے کیلئے گھر کے باہر گیا تھا، ملزمان نے جب موبائل چھینا تو محلے داروں نے شور مچایا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی، گولی عمران کے گردن میں لگی اور وہ دم توڑ گیا۔

    لواحقین کے مطابق عمران گارمنٹ فیکٹری میں ملازم اور دو سال کی بچی کا باپ تھا، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔