Tag: ڈکیتی مزاحمت

  • گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونیوالے ارتقا کے بھائی کا بیان آگیا

    گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونیوالے ارتقا کے بھائی کا بیان آگیا

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتوں نے ایک اور شہری کی جان لے لی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو نے اور اور شہری کو قتل کردیا جس کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    ڈکیتی مزاحمت پر قتل شہری کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارتقا بچوں کی چیز لینے کل شام بیکری تک گیا تھا، بیکری سے واپسی پر ڈاکو پیچھے لگے اور واردات کی۔

    کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

    ارتقا کے بھائی عباد نے بتایا کہ ارتقاء کو گولیاں مارنے کے بعد تلاشی لی، ملزمان موبائل فون، نقدی، موٹر سائیکل چھین کر لے گئے، ارتقا یونیورسٹی میں گولڈ میڈلسٹ، کیمیکل انجینئر تھا۔

    ارتقا کے بھائی نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، شہر میں روز کوئی نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہورہا ہے۔

  • اسلام آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن بائیک رائیڈر قتل

    اسلام آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن بائیک رائیڈر قتل

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن بائیک رائیڈر کو قتل کردیا گیا اور موٹرسائیکل اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی حدود میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن بائیک رائیڈر قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے دوران واردات شہری کوتشددکانشانہ بھی بنایاگیا اور ڈاکو مقتول سےموٹرسائیکل اورموبائل فون لوٹ کرفرار ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد میں پاکستانی نژاد غیر ملکی ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

    یاد رہے اپریل میں اسلام آباد کے علاقے تھانہ آبپارہ کی حدود میں پاکستانی نژادغیرملکی دوران واردات مزاحمت پر زخمی ہوگیا تھا۔

    پولیس نے ڈکیتی کی دفعات پرمقدمہ درج کرلیا تھا، ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ شہری کو تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے روک لیا، مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر دوست سے موبائل چھینا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ غیرملکی شہری نے بیگ ، فون چھیننے پرمزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے تاہم پولیس نے زخمی شہری کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

  • ڈکیتی مزاحمت پر معروف امریکی اداکار قتل

    ڈکیتی مزاحمت پر معروف امریکی اداکار قتل

    امریکی اداکار جونی ویکٹر کو ڈکیتی مزاحمت پر داکوؤں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لاس اینجلس میں ڈکیتوں نے اداکار کی گاڑی سے کچھ حصہ چوری کرنے کی کوشش کی اس دوران 3 افراد نے  جونی ویکٹر پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی وجہ سے اداکار شدید زخمی ہوگئے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہفتے کی صبح انتقال کر گئے۔

    اداکار کی والدہ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ویکٹر پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی کے پاس واپس جارہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ کچھ نامعلوم افراد ان کی گاڑی سے کچھ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    والدہ نے بتایا کہ جب ویکٹر نے ان افراد سے پوچھا کہ یہ کیا کررہے اور انہیں روکنے کی کوشش کی تو اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی اور پھر فرار ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک کسی بھی گرفتاری کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • پشاور میں بھی موبائل چھیننے کی وارداتوں کے دوران شہری قتل ہونے لگے، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    پشاور میں بھی موبائل چھیننے کی وارداتوں کے دوران شہری قتل ہونے لگے، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں بھی موبائل فون چھیننے کی وارداتوں کے دوران شہری قتل ہونے لگے، اس سلسلے میں ایک دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

    پشاور میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، شہر کے علاقے گلبہار میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کی جان لے لی گئی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سوار بے رحم لٹیروں نے راہ چلتے ایک شہری سے موبائل فون مانگا، تاہم شہری بھاگنے لگا تو ایک مسلح لٹیرے نے اسے گولی مار دی۔

    گولی لگنے سے شہری سڑک پر گر گیا تو لٹیروں نے اسے اسی حالت میں لوٹا، اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے، پشاور پولیس نے بھی ایک روایتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واردات کے سلسلے میں تفتیش جاری ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

  • ڈکیتی مزاحمت پر قتل 13 افراد دہشت گردی کا ہدف نکلے، جیل میں قید قاتل پھر سے گرفتار

    ڈکیتی مزاحمت پر قتل 13 افراد دہشت گردی کا ہدف نکلے، جیل میں قید قاتل پھر سے گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل 13 افراد دہشت گردی کا ہدف نکلے، سی ٹی ڈی نے جیل میں قید قاتلوں کو باہر نکال کر پھر سے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پچھلے سال نومبر میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں شروع ہوئیں، اور ایک ہی جماعت کے کارکن مارے گئے، تاہم 2 ٹارگٹ کلرز خود کو اسٹریٹ کرمنلز ظاہر کر کے پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے اور جیل بھی چلے گئے۔

    اب ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ وارداتیں دراصل دہشت گردی کا شاخسانہ تھیں، جن میں اہلسنت والجماعت کے کارکنان کو ٹارگٹ کیا گیا تھا، نئے سرے سے تفتیش کے بعد 13 افراد کے قتل میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرز وقار عباس اور حسین اکبر کو جیل سے باہر نکالا گیا اور ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار کیا گیا۔

    ڈی آئی جی کے مطابق گرفتار ملزمان نے تیرہ افراد کو مارنے اور 14 کو زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کے 24 سہولت کار اور 4 ٹارگٹ کلرز کا ایک گروپ ہے، جن کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ اس گروپ کا ماسٹر مائنڈ حسین موسوی بیرون ملک مقیم ہے، حسین موسوی ٹارگٹ پوائنٹ، فنڈ اور سہولت کاری فراہم کرتا ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم زینبیون سے ہے، جب کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، ملزمان سے ایک ریکی لسٹ بھی برآمد کی گئی ہے۔

    آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ جو وارداتیں کی گئیں تھیں ان میں بظاہر اسٹریٹ کرائم میں مزاحمت پر فائرنگ سے ہلاکتیں معلوم ہوتی تھیں، لیکن جب سی ٹی ڈی انٹیلیجنس نے وارداتوں کی جانچ کی تو انکشاف ہوا کہ ہدف ایک ہی جماعت کے کارکن تھے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کو بیرون ملک مقیم ماسٹر مائنڈ حسین موسوی عرف مسلم چلاتا تھا، اور ٹیم کو ٹارگٹ کی تصویر اور دیگر معلومات فراہم کرتا ہے۔

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا گیا، ملزمان مقتول سے ڈھائی لاکھ روپے اور پستول بھی لوٹ کر لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر10میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول بس اڈے کا چوکیدارتھا،شناخت اشفاق کے نام سےہوئی ہے۔

    ورثا کا کہنا تھا کہ ملزمان مقتول سے ڈھائی لاکھ روپے اور پستول بھی لوٹ کر لے گئے ہیں۔

    بس اڈے پرکام کرنے والے مکینک نعیم نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں بس اڈے پر مکینک کا کام کرتا ہوں، میں کمرے میں سورہا تھا کہ ڈاکو مقتول اشفاق کو اسلحہ کے زور پر اندر لائے۔

    مکینک نعیم نے مزید بتایا کہ ملزمان نےاشفاق پرتشدد کیا تھا، کمرے میں آئے تو مجھ پر بھی تشدد کیا جبکہ اشفاق سے پستول اور نقد رقم چھینی ، جب اشفاق نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی تواسے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوتے وقت کمرےکی کنڈی لگا گئے تھے۔

  • کراچی : ڈاکوؤں نے دو افراد کو قتل کرکے سوا کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی

    کراچی: میٹروول میں ڈکیتی مزاحمت پر گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے تاہم ملزمان نے ایک کروڑ پینتیس لاکھ روپے لوٹ لئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بے لگام ڈاکوؤں نے مزید دو افراد کی جان لے لی، میٹروول 4نمبر میں کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت شیرعالم اورذاکر کےنام سے ہوئی، جاں بحق افراد پولٹری فارم کا کام کرتے ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا جائے وقوع پر پہنچ گئے اور ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی سےتفصیلات لیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ صبح 9بجےافسوسناک واقعہ پیش آیا ، مقتولین گاڑی میں ایک کروڑ 26 لاکھ روپے لیکر بینک جارہے تھے، ملزمان نےدونوں افراد کو ٹارگٹ کرکے رقم لوٹی۔

    ملزمان پہلےسے موجود تھےانہیں علم تھا کہ یہ لوگ یہاں سےگزریں گے، مقتولین کی کارپردونوں جانب سےفائرنگ کی گئی ہے، یہ معمول کااسٹریٹ کرائم نہیں۔

    نائن ایم ایم کے 5 خول جائے وقوع سے ملے ہیں تاہم اتنازیادہ کیش بینک لےجاتےہوئےپولیس کوپیشگی اطلاع دینی چاہیے تھی، خستہ حال گاڑی میں بغیر کسی سیکیورٹی کےاتنی بڑی رقم کومنتقل کیا جارہا تھا۔

    تمام افراد کو شامل تفتیش کرینگےاورشواہدکی مددسےملزمان تک پہنچ جائیں گے، فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو رقم لیکر فرار ہوئے۔

    اسد رضا نے کہا کہ ممکنہ طور پر ملزمان کے پاس رقم سےمتعلق معلومات تھیں، اتنی بڑی رقم بینک لےجانے سے پہلے پولیس سیکورٹی لینا ہوتی ہے، رقم لے جانے سے پہلے سیکورٹی کیلئے پولیس سے رابطہ نہیں کیاگیا، کرائم سین یونٹ شواہد جمع کررہا ہے ،جیو فینسنگ بھی کرائیں گے۔

    ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ عدیل چانڈیو جائےوقوعہ پرپہنچ گئے ، ایس ایس پی کیماڑی آپریشن اورانویسٹی گیشن نے ایس آئی یوٹیم کوتفصیلات سے آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میٹروول میں فائرنگ سے2شہریوں کےجاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے رپورٹ دی جائے ، اس قسم کے واقعے ناقابل قبول ہیں، علاقے کی پولیس کہاں تھی، پولیس گشت کو ایسی جگہوں پر بڑھایا جائے جہاں کرائم زیادہ ہے۔

  • کراچی میں مزاحمت پر نوجوان کو قتل کرنے والا ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا

    کراچی میں مزاحمت پر نوجوان کو قتل کرنے والا ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا

    کراچی : بلال کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان عبدالرحمن کو قتل کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کرنیوالا ملزم مارا گیا، ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ نے بتایا کہ بلاول کالونی میں آج مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور دوسرا گرفتار ہے، ہلاک ملزم بلال کالونی میں نوجوان عبدالرحمن کے قتل میں ملوث تھا۔

    ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا تھا کہ 24 مارچ کو ملزمان نے فوم کی دکان پر لوٹ مار کی تھی ، جس پر نوجوان عبدالرحمن نے ملزمان پکڑنےکی کوشش کی تھی تو مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی ، جس سے عبدالرحمان جاں بحق ہوا۔

    عرفان علی بلوچ نے کہا کہ ہلاک ملزم افضل حسین کیخلاف درجن سے زائد مقدمات درج تھے، بلال کالونی، منگھوپیر، اجمیر نگری ، تھانہ پاکستان بازار ،حیدری ،اورنگی ٹاؤن ،جمشید کوارٹر اور اے سی ایل سی میں بھی مقدمات تھے۔

    ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ساتھی نے بھی بیان میں اعتراف کیا ہے۔

  • اسلام آباد میں پاکستانی نژاد غیر ملکی  ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

    اسلام آباد میں پاکستانی نژاد غیر ملکی ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں پاکستانی نژاد غیر ملکی ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہوگیا، متاثرہ غیرملکی شہری نے بیگ ، فون چھیننے پر مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ آبپارہ کی حدود میں پاکستانی نژادغیرملکی دوران واردات مزاحمت پر زخمی ہوگیا، غیر ملکی شہری کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ رات کو پیش آیا۔

    پولیس نے ڈکیتی کی دفعات پرمقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان گرفتارنہ ہوسکے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شہری کو تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے روک لیا، مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر دوست سے موبائل چھینا۔

    مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ متاثرہ غیرملکی شہری نے بیگ ، فون چھیننے پرمزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے تاہم پولیس نے زخمی شہری کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرایک گھنٹے میں 2 افراد قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرایک گھنٹے میں 2 افراد قتل

    کراچی : شہر قائد میں ڈاکوؤں کے روپ میں قاتلوں نے مزید دو شہریوں کی جان لے لی، :رمضان المبارک کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 12 شہری قتل ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک میں قاتل لٹیرے آزاد ہے اور حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے، شہر قائد میں ڈاکوؤں نے ایک گھنٹے میں مزید دو شہریوں کو قتل کردیا۔

    نارتھ کراچی انڈا موڑ پر پھل فروش کو بچانے کی کوشش کی تو ڈاکو نے جماعت سلامی کے رکن سید حامد علی کو سینے پر گولی مار دی، مقتول نے ڈکیتوں کو لوٹ مار سے روکا تھا، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

    دوسرے واقعے میں نیوکراچی پاور ہاؤس پر گھر کی دہلیز پر لوٹ مار میں مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

    مکینوں نےپکڑنےکی کوشش کی توملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، گولیاں لگنے سے عامر نامی نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے، عامر کی موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں، مقتول طارق روڈ پردکان پرکام کرتا تھا۔

    مقتول کی نماز جنازہ بلال کالونی کے کاٹھیا واڑی محلے میں ادا کی گئی، جس میں علاقہ مکینوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان عامر کی قتل کے خلاف علاقہ مکینوں نے بلال کالونی تھانے کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس ڈاکوؤں کو جلد سے جلد گرفتار کرے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے دونوں واقعات کی تحقیقات کی جاری ہیں، علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کی مدد سےملزمان کی شناخت کی کوششیں کررہے ہیں جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

    خیال رہے رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ رمضان المبارک کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 12 شہری قتل ہوئے۔