Tag: ڈکیتی میں ملوث

  • عائشہ منزل پل پر ڈکیتی میں ملوث دونوں ملزمان پکڑے گئے

    عائشہ منزل پل پر ڈکیتی میں ملوث دونوں ملزمان پکڑے گئے

    کراچی: عائشہ منزل پل پر دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹنے والے دونوں ڈکیت کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عائشہ منزل پل پر ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو شہری نے اپنے بلڈنگ سے موبائل سے بناکر شئیر کی تھی، ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے آئے عائشہ منزل پل پر چلتی ہوئی سوزوکی روک کر سبزی منڈی کے خریداروں کی تلاشی لی اور موبائل فون نقدی باسانی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    تاہم اب ایس ایس پی ذیشان شفیق نے بتایا کہ گلبرگ پولیس نے مقابلے کے بعد پل پر ڈکیتی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کی شناخت عمران ولد گداحسین اور راشد ولد صادق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوا، ملزمان پہلے بھی اسٹریٹ کرائم کے مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں، ملزمان نے 21 جون کو سبزی و فروٹ کے تاجروں کو عائشہ منزل پل پر لوٹا تھا۔

    ایس ایس پی ذیشان شفیق نے مزید بتایا کہ ملزمان بیوپاریوں سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے، واردات کی ویڈیو کسی شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

  • کراچی میں پولیس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکار بھی ڈکیتی میں ملوث نکلے

    کراچی میں پولیس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکار بھی ڈکیتی میں ملوث نکلے

    کراچی : کراچی میں ریٹائرڈ انسپکٹر کے گھر ڈکیتی کرنے والے تین سی ٹی ڈی اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سی ٹی ڈی اہلکار بھی ڈکیت نکلے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجازشیخ نے بتایا سعید آباد سابق انسپکٹر کے گھر ڈکیتی کی واردات میں 5 اہلکار ملوث نکلے ، ملوث اہلکاروں میں پارٹی انچارج انسپکٹر سرفراز بھی شامل ہے۔

    سابق انسپکٹرکے گھر ڈکیتی کا مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف درج کرلیا گیا ہے ،بشیر حسین نے بتایا کہ گزشتہ روز سادہ کپڑوں میں ملبوس10 سے11 افراد میرے گھر میں داخل ہوئے، گھر میں گھسنے والے شخص نے تعارف سی ٹی ڈی گارڈن کے افسر نذیر کےنام سے کرایا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے عامر سے مارپیٹ کی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے اوپر کمرےمیں جاکربیٹیوں کوبھی زدوکوب کیا۔

    مدعی مقدمے نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکار گھرسے2لاکھ نقدی،4تولہ طلائی زیورات،قیمتی سامان لوٹ کرلےگئے جبکہ گھر میں رکھی 9 ایم ایم کی 50گولیاں بھی لے گئے ، پولیس اہلکار میرے بیٹے قمرکا پوچھتے رہے جو گھر پر موجود نہیں تھا۔

    سعید آبادپولیس نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف ڈکیتی اور خواتین کی بیحرمتی کا مقدمہ درج کرکے واردات میں ملوث سی ٹی ڈی کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، گرفتاراہلکاروں میں سعادت مروت،عمران علی،پارٹی انچارج سرفرازشامل ہیں۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ پارٹی انچارچ سرفراز واقعے کے وقت موجودنہیں تھا اور ڈسمس اہلکار نذیرکواس نے ساتھ رکھا ہواتھا ، واردات کےوقت 5 سپاہی گئے تھے۔

    ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں میں ڈسمس سپاہی نذیر شامل تھا جبکہ سپاہی سکندر،سعادت مروت، راجاعمیر ، عمران واقعےکےوقت موجود تھے تاہم مزید 3 کی گرفتاری کے لئے سی ٹی ڈی کے چھاپے جاری ہیں۔

  • کراچی کے بعد کوئٹہ میں  بھی پولیس اہلکار  ڈکیتی میں ملوث نکلے

    کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی پولیس اہلکار ڈکیتی میں ملوث نکلے

    کوئٹہ : کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی پولیس اہکار ڈکیتی میں ملوث نکلے ، منی چینجر کی دکان پر اٹھارہ لاکھ روپے کی ڈکیتی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے بخاری سینٹرمیں منی چینجرکی دکان پر اٹھارہ لاکھ روپے کی ڈکیتی میں پولیس اہلکارملوث نکلے۔

    واردات گزشتہ روز ہوئی تھی، دکانداروں نے ڈکیتی کےالزام میں ایک شخص کو پکڑکر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ پکڑا جانے والا شخص شہید خالق آباد تھانے کا ہیڈ محرر اقبال ہے جبکہ دو ساتھی کانسٹبل سیف اللہ اور کانسٹبل ہدایت اللہ 18 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے تھے، جن کی گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

    گرفتار ہیڈ محرر اور اس کے دو مفرور ساتھیوں کو معطل کردیا گیا۔

  • کراچی : اورنگی ٹاؤن ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیرطارق بجاری گرفتار ، عہدے سے برطرف

    کراچی : اورنگی ٹاؤن ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیرطارق بجاری گرفتار ، عہدے سے برطرف

    کراچی : اورنگی میں تاجر کے گھر دو کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیرطارق باجاری کو گرفتار کر کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی میں تاجر کے گھر دو کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیرطارق باجاری کو حراست میں لے لیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ عمیر باجاری اورنگی ٹاؤن ڈکیتی میں براہ راست ملوث ہے تاہم عمیر باجاری کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب ڈی ایس پی عمیرطارق کو ڈکیتی میں ملوث ہونے پر اور ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کوغفلت برتنے پر عہدے سےہٹادیا گیا۔

    عمران قریشی اورعمیرطارق کوسی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کارروائی ڈی آئی جی ویسٹ کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کی گئی۔

    رپورٹ میں ڈی ایس پی کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم قصوروارثابت ہوئی ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی یو ٹی عمیر طارق ڈکیتی میں براہ راست ملوث ہے، اہلکار خرم اور فیضان ڈی ایس پی کے ساتھ واقعے میں ملوث ہیں جبکہ ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ پولیس پارٹی نے اورنگی ٹاؤن میں گھر سے کروڑوں کے زیورات، کیش اور دیگر سامان لوٹا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈی ایس پی کی گاڑی بھی نظر آئی تھی۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تعداد پندرہ تھی ، اہل خانہ ڈکیتوں کو پولیس اہلکار سمجھتےرہےجنہوں نے گھر میں داخل ہوکر سکون سے دوگھنٹےتک لوٹ مار کی اور دو کروڑ روپے، ستر تولے سونے کے علاوہ دیگرسامان لوٹ کرلے گئے، ڈاکو جاتے ہوئے دو بھائیوں کو بھی ساتھ لے گئے، جنہیں انہوں نےبلوچ پُل پرچھوڑدیا۔