Tag: ڈکیتی کا مقدمہ درج

  • کراچی  میں سونے کے تاجر سے ڈکیتی کا مقدمہ درج

    کراچی میں سونے کے تاجر سے ڈکیتی کا مقدمہ درج

    کراچی (14 جولائی 2025) : سونے کے تاجر سے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروز آباد تھانے کی حدود لبرٹی چوک کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی۔

    سونے کے تاجر سے ڈکیتی کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ملزمان تاجر سے 3 کروڑ 98 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ تاجربلال سونا فروخت کرکے صدر صرافہ بازار سے واپس آرہا تھا کہ ملزمان نے پی ای سی ایچ ایس میں مجھ پر اور ملازم پر اسلحہ تانا، ملزمان نے میرے ملازم سے رقم چھینی اور فرار ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : کراچی : سونے کا تاجر کروڑوں روپے سے محروم

    تاجربلال کا کہنا تھا کہ ملزمان پیدل تھے اور شلوار قمیض میں ملبوس تھے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ سونے کے تاجر سے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • کراچی :  نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ درج، ملزمان کی تصاویر سامنے آگئیں

    کراچی : نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ درج، ملزمان کی تصاویر سامنے آگئیں

    کراچی : شادمان ٹاوٴن میں نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈکیتی کرنیوالے ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ، پانچ ملزمان پانچ منٹ کے اندر پورے بینک کا صفایا کر گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شادمان ٹاوٴن میں نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ شاہراہ نور جہاں تھانے میں آپریشن مینیجر عمیس قریشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ پانچ ملزمان پانچ منٹ کے اندر 87 لاکھ کے قریب رقم لوٹ کر فرار ہوئے ہوئے، آپریشن مینیجر کے مطابق دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر دو ملزمان اندر آکر مین گیٹ کے قریب رکھی بینک ڈپازٹ سلپ میز کے پاس ائے اور سلپ اٹھانے کے بعد اچانک سے گھومے اور اپنے اپنے پستول نکال لیے۔

    متن میں کہنا تھا کہ اسی دوران بینک کے باہر سیکیورٹی گارڈ کو ان کے دیگر تین ساتھی دھکیل کر اندر لے گئے اور ملزمان نے اندر اور باہر موجود دونوں سیکیورٹی گارڈ سے ان کے ہتھیار چھین لیے جبکہ تمام اسٹاف کو اپنی اپنی جگہ ہولڈ کروا کر ملزمان کیش کاوٴنٹر پر گئے، کیشیئرفہدخان کے پاس اتفاقاً والٹ کی دونوں چابیاں موجودتھیں، ملزمان نے زبردستی والٹ کھلوا کر کیش کاؤنٹر سےتمام رقم اسلحہ کے زور پر چھین لی۔

    مجموعی طورپربینک سے86لاکھ نواسی ہزار 506 روپے لوٹے گئے، ملزمان نے بینک ڈکیتی کی واردات4سے5 منٹ کےاندرکی اورفرارہوگئے، ملزمان نےفرارہوتےوقت بینک کے باہر فائرنگ بھی کی، تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکےتحقیقات شروع کر دی ہے۔

    دوسری جانب شارع نورجہاں کے علاقے میں بینک ڈکیتی کرنیوالے ملزمان کی تصاویر اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، تصاویر بینک کی سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل کی گئیں۔

    شلوار قمیض میں ملبوس ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے، ایک ملزم کیش کاؤنٹر میں داخل ہوکر رقم لوٹتا رہا، ملزم کو کاؤنٹر کے اندر مختلف حصوں سےرقم اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ 3 ملزمان باہر کی جانب کھڑے ہو کر لوگوں پرنظر رکھتے رہے۔

    ملزمان کی جانب سے دونوں سیکیورٹی اہلکارسے اسلحہ بھی لےلیاگیا تھا جبکہ ایک ملزم کاؤنٹر کےبائیں جانب سے باہر کھڑا رہا، پولیس کا کہنا ہے کہ شارع نورجہاں کی جانب سےکیس پرکام کیا جارہا ہے۔