Tag: ڈکیتی کی بڑی واردات

  • کراچی میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات

    کراچی میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات ہوئی ، جس میں تاجر کو کروڑوں روپے سے محروم کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائیٹ ایریا ولیکا اسپتال کے قریب ڈکیتی کی بڑی وار دات ہوئی ، جس میں ایک کروڑ سے زائد رقم لوٹ لی گئی۔

    ڈاکوؤں نے موبائل فون شاپ کے باہر تاجر کو لوٹا اور ایک کروڑ نقدی سمیت 21 نئے موبائل فون چھینے۔

    سائٹ اےپ ولیس نے مقدمے کےاندراج کیلئےمتاثرہ شخص کا بیان قلمبندکرلیا ، متاثرہ شہری بخت شیر نے بتایا کہ مجھ سے ایک کروڑ روپےاور 21 موبائل فون چھینے گئے، چھینےگئےموبائل فونزکی مالیت 10 لاکھ روپے ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر)فیضان کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان نے واردات کی، 2 ملزمان پیچھا کررہے تھے، اتنی بڑی رقم شہری لیکر نکلا تھا، ممکنہ طور پر مخبری کی گئی۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے مزید کہا کہ ایک کروڑ رقم کا دعویٰ مشکوک لگ رہا ہے، ملزمان نے کچھ دور جاکر ہوائی فائرنگ کی جس سے واقعہ مزیدمشکوک بنا۔

    متاثرہ تاجر نےکہا ایک کروڑنقدی اور اکیس نئے موبائل فون لےکر ڈاکو فرارہوگئے، موبائل فونز کی مالیت دس لاکھ روپےتھی ۔۔علاقہ مکینوں نے واردات کےخلاف سڑک بندکرکے احتجاج بھی کیا۔

    علاقہ مکینوں نے واردات کے خلاف سڑک بندکرکے احتجاج کیا ، احتجاج میں پی ٹی آئی رہنمامحمدشبیرقریشی اوردیگرکی بھی شرکت کی۔

    محمدشبیر قریشی نے کہا کہ سائٹ ایریا میں ایک ہفتہ میں یہ ڈکیتی کا دوسرا بڑا واقعہ ہے، متعلقہ پولیس کی ناکامی ہے، ڈاکوؤں کو فوری گرفتارکیا جائے۔

  • پشاور : گھر میں  ڈکیتی کی بڑی واردات نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا

    پشاور : گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا

    پشاور: شتہ خرہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ملزمان گھر والوں کو یرغمال بناکر پچھہتر لاکھ روپے مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، جہاں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پشتہ خرہ پایان میں کالی وردی میں ڈکیتی کی واردات نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا، ایف آئی آر میں کہا کہ کالی وردی میں ملبوس چار مسلح ڈاکوؤں نے رات دو بجے دروازے پر دستک دی اور خود کو انوسٹی گیشن اہلکار ظاہر کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئے۔

    کالی وردی کی پولیس سے مشابہت کی بنا پر مزاحمت نہیں کی، ملزمان نے گھر میں موجود تمام افراد کو دوسری منزل پر یرغمال بنا کر گھر میں لوٹ مار کرنے لگے۔

    مسلح ڈاکو انتیس تولے طلائی زیورات اور چودہ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے اہل خانہ کے بیانات قلم بند کرکے واقعہ کا مقدمہ پولیس اسٹیشن پشتہ خرہ میں درج کرلیا۔

  • کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات: ملزمان دکاندار سے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز لوٹ کر فرار

    کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات: ملزمان دکاندار سے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز لوٹ کر فرار

    کراچی : ڈکیتی کی بڑی واردات میں مسلح ملزمان دکاندار سے موبائل فون سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے، دکاندار کا کہنا ہے کہ بیگ میں 1 کروڑ 18 لاکھ کےموبائل تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں راجہ غضنفر علی روڈ پر دکاندار سے ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ، مسلح ملزمان موبائل فون سے بھرا بیگ اور 2 کارٹن لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    دکاندار نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ بیگ میں 1 کروڑ 18 لاکھ کےموبائل تھے جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے کیش بھی چھینا گیا۔

    دکاندار کا کہنا تھا کہ قائد آبادمیں دکان ہے،صدرموبائل مارکیٹ سےمال لینےآیاتھا، موبائل فورنز بیگ اور کارٹن میں لیکر قائد آباد جارہا تھا۔

    پولیس نے کہا کہ واردات رات 11 بجکر 30 منٹ پرآرٹلری میدان کی حدودمیں ہوئی، ملزمان نے بغیر کسی اسلحے کے واردات کی، بظاہر لگتا ہے اندرونی اطلاع پر کارروائی ہوئی ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر سی سی ٹی وی کیمرےموجودنہیں، آئی ایم ای آئی پاس نہ ہونے کی وجہ سےمقدمہ درج نہیں ہوا، آج دکاندارتمام موبائل کے آئی ایم ای آئی لے کرآئے گا تو مقدمہ درج کرکے کیس پر کام شروع کیا جائے گا۔

  • ڈکیتی کی بڑی واردات : ڈاکو کیش وین سے ساڑھے 9 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار

    ڈکیتی کی بڑی واردات : ڈاکو کیش وین سے ساڑھے 9 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار

    گوجرانوالہ : ڈاکو بینک کی کیش وین سے ساڑھے نو کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ کرفرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ، جہاں پانچ مسلح ڈاکوؤں نے بینک کی کیش وین لوٹ لی۔

    تھانہ تتلے عالی کے علاقہ ڈیرہ چوکی والا کے قریب کار سوار پانچ ڈاکوؤں نے بنک کی کیش وین کو ذبردستی روک کر 9 کروڑ روپے لوٹ لیے اور موقع سے باآسانی فرار ہوگئے۔

    وین میں پولیس کے مطابق شیخوپورہ سے کیش گوجرانوالہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ ڈیرہ چوکی کے قریب مسلح ڈاکوں نے وین کو لوٹ لیا۔

    ڈاکوؤں فائرنگ کرکے وین ڈرائیورکو زخمی کردیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر کیش وین کے سکیورٹی گارڈز سے تحقیقات شروع کردی اور واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کیلئے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

  • کراچی : بین الاقوامی مصور کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان سوا کروڑ سے زائد مالیت کی کرنسی اور سونا لوٹ کر فرار

    کراچی : ڈی ایچ اے فیز فائیو میں نامعلوم ملزمان بین الاقوامی مصور کے گھر کا تالا توڑ کر سوا کروڑ سے زائد مالیت کی کرنسی اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی ایچ اے فیز فائیو کے اپارٹمنٹ میں نقب زنی کی بڑی واردات ہوئی ، جہاں ملزمان نے بین الاقوامی مصور ریاض رفیع کے گھر کا صفایا کر دیا۔

    متاثرہ مصور ریاض رفیع نے اے آروائی نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ملزمان گھر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے اور مجموعی طور پر کرنسی سمیت سوا کروڑ سے زائد مالیت کی چوری ہوئی۔

    ریاض رفیع کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 83 لاکھ سے زائد کا 45 تولہ سونا ، 17 لاکھ روپے پاکستانی کے ڈالر اور 7 لاکھ روپے پاکستانی کے پاونڈ لوٹے۔

    انھوں نے کہا کہ ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کیش چیک بک اے ٹی ایم کارڈ بھی لوٹ کر لے گئے جبکہ نقب زنی کے دوران لاکھوں مالیت کی چار قیمتی گھڑیاں بھی چوری ہوئی۔

    متاثرہ مصور ریاض رفیع نے بتایا کہ میں بین الاقوامی آرٹسٹ ہوں،گھر پر بیوی اور والدہ کا زیور رکھا ہوا تھا، بیش قیمت گھڑیاں تھی ،جن کی قیمت نہیں لگا سکتا۔

  • کراچی : پیٹرول پمپ  پر ڈکیتی کی بڑی واردات ، ملزمان کیشئر سے  80 لاکھ روپے چھین کر فرار

    کراچی : پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی بڑی واردات ، ملزمان کیشئر سے 80 لاکھ روپے چھین کر فرار

    کراچی : ابوالحسن اصفحانی روڈ پر پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران ملزمان 80 لاکھ روپے چھین کر فرارہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفحانی روڈ پیٹرول پمپ پر بڑی واردات ہوئی ، جہاں مسلح ملزمان کیشئر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ بینک میں رقم جمع کرانے سے پہلے ہی 80 لاکھ روپے چھین لئے گئے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    حکام کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ کا کیشئر ملازم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر قریب واقع بینک پہنچا تھا کہ 2 موٹرسائیکل پر سوار 4 ملزمان کیشئر سے رقم چھین کر فرار ہوئے، ملزمان ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔

    ابوالحسن اصفہانی روڈ پر 80 لاکھ روپے ڈکیتی کی واردارت میں فرارمبینہ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

    فوٹیج میں 2موٹر سائیکل پر 4 ملزمان کو جاتے دیکھا جا سکتا ہے ، مبینہ طور پر فوٹیج میں نظر آنیوالے ملزمان نے واردات کی۔

    اس سے قبل کراچی پولیس نے چار مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کیا تھا، جو لاہور کے سونے کے تاجر سے تین کروڑ روپے لوٹنے میں ملوث تھے۔

    پولیس نے مبینہ ڈاکو کے قبضے سے 4.6 ملین روپے کی نقدی بھی برآمد کی تھی۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ڈاکو 2 فروری کو تاجر سے تین کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

  • کراچی :صدر موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں کی نقدی اور چیک لوٹ کر فرار

    کراچی :صدر موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں کی نقدی اور چیک لوٹ کر فرار

    کراچی : صدر  کی موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران ملزمان موبائل مارکیٹ ڈیلر سے 46 لاکھ کیش اور 77 لاکھ کے چیک لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں پریڈی تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ، جہاں مسلح ملزمان موبائل مارکیٹ کے ڈیلر کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ واردات نجی کمیونی کیشن کےآفس میں 10 جنوری کی شام رپورٹ ہوئی، اس دوران ملزمان 46 لاکھ کیش اور 77 لاکھ کے چیک لے کر فرار ہوئے۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شام 4 بجکر 35 منٹ پر چار مسلح ملزمان آفس میں داخل ہوئے تمام ملازمین پر تشدد کیا اور واردات کی46لاکھ نقدی اور 77 لاکھ روپے مالیت کے چیک لے گئے۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے تاہم پولیس نے جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرادی ہے۔

  • کراچی: گھر میں ڈکیتی کی  بڑی واردات ، ملزمان ایک کلو سونا اوردیگر قیمتی اشیا لے اڑے

    کراچی: گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، ملزمان ایک کلو سونا اوردیگر قیمتی اشیا لے اڑے

    کراچی : ڈیفنس فیز 1 میں گھر میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ملزمان ایک کلوسونا اوردیگرقیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم پولیس کی جانب سےتفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 1 میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ، واردات میں 4 مسلح ملزمان ایک کلو سونا اور دیگرقیمتی اشیا لے اڑے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات رات 4 بجے کےقریب پیش آئی، ملزمان نے گھر میں گھس کر لوگوں کو یرغمال بنایا اور الماری میں رکھا 1کلو سونا لوٹا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان 7موبائل فونز،ایک میک بک ، ایک لیپ ٹاپ اور ایک قیمتی کیمرہ لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ گھر میں موجود 1لاکھ75ہزار روپے بھی لے گئے۔

    مسلح ملزمان مبینہ طور پر غیر ملکی افغانی شہری تھے ، پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں سال جون میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا تھا ، جہاں 3 ملزمان سونا،روپے،ڈالر اور کار لے کر فرار ہوگئے تھے ، مجموعی طورپر1کروڑ7لاکھ سےزائدکی لوٹ مارکی گئی تھی۔

  • کراچی سپر ہائی وے پر کیٹل فارم میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو کروڑوں  مالیت کے مویشی لوٹ کر فرار

    کراچی سپر ہائی وے پر کیٹل فارم میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو کروڑوں مالیت کے مویشی لوٹ کر فرار

    کراچی: سپر ہائی وے پرکیٹل فارم میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں 20سے زائد ڈاکو باڑے سے 100سے زائد مویشی لوٹ کر فرار ہوگئے ، لوٹے گئے مویشیوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سپر ہائی وے شمسی سوسائٹی میں ڈیری فارمر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ، جہاں 20سے زائد ڈاکو باڑے سے 100سے زائد مویشی لوٹ کر فرار ہوگئے، متاثرہ فارم مالک کا کہنا ہے کہ لوٹےگئےمویشیوں کی مالیت کروڑوں روپےہے۔

    باڑے کے مالک محمد یونس نے واقعہ سے متعلق درخواست میمن گوٹھ تھانے میں جمع کرادی ہے ، جس میں کہا ہے کہ واقعہ 10 مئی دوپہر ایک سے دو بجے کے درمیان پیش آیا ، بابو چمن ،مجاہد انصاری اور ان کے 15 سے 20 ساتھی میرے باڑے پر آئے، تمام افراد کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور کلہاڑی موجود تھے ان میں سے کچھ افراد مسلح بھی تھے۔محمد یونس

    درخواست گزار نے الزام عائد کیا مجھے کلہاڑی اور ڈنڈے دیکھا کر دھمکایا اور ایک سائٹ پر بیٹھنے کو کہا ، جس کے بعد ڈنڈے اور کلہاڑی سے لیز افرا نے زبردستی باڑے سے 62 گائے اور 62 بچے گاڑی میں لوڈ کر کے لے گئے۔

    باڑے کے مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 سے زائد افراد دو گھنٹے تک مجھے یرغمال بنا کر کارروائی کرتے رہے اور جاتے ہوئے مجھے اور بیوی بچوں کو اغوا کر کے قتل کرنےکی دھمکی بھی دی۔

    درخوست گزار نے کہا کارروائی میں شامل بابو چمن، عابد حسین ،امان اللہ اور جانی انصاری سے میرا پہلے کاروباری لین دین تھا، میمن گوٹھ تھانے کے چکر لگاتا رہا لیکن کوئی سنوائی نہیں ہو رہی، اعلی حکام سے درخواست ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

  • کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان  3 کروڑ مالیت کے بونڈ لوٹ کر فرار

    کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان 3 کروڑ مالیت کے بونڈ لوٹ کر فرار

    کراچی: جمشید روڈ پر  رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان بلڈر کے رائیڈر سے 3 کروڑ مالیت کے بونڈ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمشیدروڈ پر رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جہاں مسلح ملزمان بلڈر کے رائیڈر سے 3 کروڑ مالیت کے بونڈ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    ڈکیتی کے دوران ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں رائیڈرکےپیچھےملزمان کو جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واردات جمشید روڈ نمبر 2 پر بینک کے باہر کی گئی ، پولیس کی جانب سے واقعےکی تفتیش کی جارہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 4موٹرسائیکل پر 6 ملزمان موجود تھے۔

    پولیس کے مطابق بلڈرکےپاس3روزقبل3کروڑروپےکی پیمنٹ آئی، پیمنٹ 25 ہزار روپے کے بانڈ کی شکل میں تھی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ نیو کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب چار ملزمان نے نجی بینک میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر بینک اسٹاف اور سیکیورٹی عملے کو یرغمال بنایا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    اس موقع پر دو سیکیورٹی گارڈز نے مزاحمت کی کوشش کی تو ملزمان نے رائفل کے بٹ مار کر انھیں زخمی کردیا تھا