Tag: ڈکیتی کی فوٹیج

  • کراچی میں ہیئر سلون پر ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی میں ہیئر سلون پر ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی کے گلشن حدید فیز2 کے ہئیر سلون پر مسلح ملزمان کی ڈکیتی کی واردات ویڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں جرائم پیشہ عناصر کو لگام نا ڈالی جاسکی، گلشن حدید فیز 2 کے ہئیر سلون پر مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی، ایک ملزم معصوم بچے کے سامنے چیمبر مار کر اسلحہ لہراتا رہا اور پوری دکان لوٹ کر ملزمان فرار ہوگئے جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    اے آر وائی نیوز نے سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان دکان میں داخل ہوئے ایک ملزم نے پستول نکالی جبکہ ساتھی لوٹ مار کرتا رہا۔

    ملزم بچے کے سامنے پستول لہراتا رہا جبکہ دونوں نے مل کر تمام افراد سے موبائل،کیش اور دیگر قیمتی سامان لوٹا، ملزمان بلا خوف 2 سے 3 منٹ تک واردات کرتےرہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین کسٹمرز دکان مالک اور ملازمین سے لوٹ مار کی گئی واردات کے بعد ملزمان اطمینان سے فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ 2 ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے اور کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جلد مزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

  • خانیوال: 2 ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کی فوٹیج ہونے کے باوجود ملزمان پکڑے نہ جا سکے

    خانیوال: 2 ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کی فوٹیج ہونے کے باوجود ملزمان پکڑے نہ جا سکے

    خانیوال: پنجاب کے شہر خانیوال میں 2 ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کی فوٹیج ہونے کے باوجود ملزمان پکڑے نہ جا سکے۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال میں دو ماہ قبل ایک موبائل شاپ پر بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، اس واردات کی فوٹیج بھی موجود ہے تاہم اس کے باوجود ملزمان تاحال پکڑے نہیں جا سکے ہیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق 4 ملزمان نے موبائل شاپ سے 60 لاکھ مالیت کے موبائل فون اور نقدی لوٹی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو اطمینان سے واردات کرتے دیکھا گیا، تاہم واضح فوٹیج کے باوجود پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔

    متاثرہ دکان دار نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک چکا، ڈی پی او کے پاس بھی گیا لیکن وہ کہتے ہیں کہ تھانے جاؤ۔

    دکان دار نے اپیل کی ہے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

  • لاہور: ٹریول ایجنسی میں 22 لاکھ کی ڈکیتی، فوٹیج منظر عام پر

    لاہور: ٹریول ایجنسی میں 22 لاکھ کی ڈکیتی، فوٹیج منظر عام پر

    لاہور: شہر کے علاقے سبزہ زار میں واقع ٹریول ایجنسی میں ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ڈاکو 22 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر خان کے مطابق لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ پولیس وی وی آئی پی سیکیورٹی پر مامور رہتی ہے۔

    نمائندے کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار بلاک ایچ میں واقع ٹریول ایجنسی میں صبح ساڑے 4 بجے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں پانچ مسلح ڈاکو ؤں نے ڈکیتی کے لیے پہلے ٹریول ایجنسی کے گارڈ پر تشدد کیا اور اس سے اسلحہ چھینا اور اندر داخل ہوگئے جسے فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔


    بعدازاں ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمرے توڑنے کی بھی کوشش کی اور تجوری سے بائیس لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹی اور فرار ہوگئے۔
    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مقدمہ تو درج کرلیا گیا ہے لیکن فوٹیج میں نظر آنے والےملزمان کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔