Tag: ڈکیتی کی واردات

  • کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات : ڈاکو نجی کمپنی کے عملے سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار

    کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات : ڈاکو نجی کمپنی کے عملے سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار

    کراچی: کیماڑی فش ہاربر کے قریب نجی کمپنی کے عملے سے مبینہ طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم چھین لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کیماڑی فش ہاربر کے قریب نجی کمپنی کے عملے سے مبینہ طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

    پولیس نے بتایا کہ واردات دو موٹرسائیکلوں پر سوار چھ مسلح ملزمان نے کی،کمپنی کا عملہ بینک سے رقم نکال کر واپس آرہا تھا کہ ڈاکوؤں نے انہیں نشانہ بنایا۔

    واردات کے دوران ملزمان سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کر ساتھ لے گئے، کمپنی اور جس بینک سے رقم نکالی گئی اس میں زیادہ فاصلہ نہیں ہے لوٹ مار کے دوران عملے کے ہمراہ موجود گارڈ نے مزاحمت نہیں جبکہ کمپنی کے باہر پہرہ دینے والے سیکیورٹی گارڈ نے بھی فائرنگ نہیں کی۔

    ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کے پاس کمپنی عملے کے بینک سے رقم نکلوانے سے متعلق مکمل معلومات پہلے سے موجود تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے مقام سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، عملے اور سیکیورٹی گارڈز کو شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق بینک سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں کہ عملے نے کتنی رقم نکلوائی تھی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے اور کرائم سین سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی کیماڑی سے ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

  • کراچی : معصوم بچے کے سامنے باپ سے ڈکیتی کی واردات،  ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : معصوم بچے کے سامنے باپ سے ڈکیتی کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی: اختر کالونی میں ڈاکووں نے 20 سیکنڈ میں معصوم بچے کے سامنے باپ کو لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ، ایک اور واقعے میں اختر کالونی میں معصوم بچے کے سامنے باپ سے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

    20 سیکنڈ میں ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باپ بیٹے جارہے ہوتے ہیں کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے پیدل جاتے ہوئے شہری اور بچے کو روکا ، پستول دیکھتے ہی معصوم بچہ بھاگ کر گھر کے اندر گھس گیا۔

    ملزمان شہری کی جیب سے موبائل چھین پر باآسانی فرار ہوگئے۔

    یاد رہے اپریل میں ڈیفنس فیز ون میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا تھا، جہاں ے رحم ڈاکووں نے کم سن بیٹے کے سامنے گولیاں مار کر باپ کوقتل کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی : ڈیفنس فیز ون میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، 8 سالہ بچے کے سامنے باپ قتل

    ڈیفنس فیزون میں موٹرسائیکل سوار ملزم عامر سے لوٹ مار کرنے پہنچے تو ننھا بیٹا گاڑی کے پیچھے چھپ گیا، بیٹے پر کوئی آنچ نہ آئے، اسی خدشے سے باپ ڈاکوؤں پر جھپٹ پڑا اور ڈکیتوں سے لڑتا رہا، معصوم بچہ دیکھتا رہا لیکن بزدل ڈاکوؤں سے کچھ بن نہ پڑا تو ڈاکوؤں نے نہتے عامر کو گولیاں مار دیں، واحد کے سامنے باپ نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی تھی۔

  • پولیس کے حلیے میں ہتھکڑی لگا کر گھر میں ڈکیتی کی واردات

    پولیس کے حلیے میں ہتھکڑی لگا کر گھر میں ڈکیتی کی واردات

    کراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے میں ہتھکڑی لگا کر پولیس کے حلیے میں  آنے والے ملزمان لاکھوں کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں 4 روز قبل ہونے والی واردات کا مقدمہ سامنے آگیا۔

    مدعی مقدمہ راؤ عثمان کے مطابق الیکٹرانک سروس شوٹر کا کام کرتا ہوں گھر سے کام پر گیا تھا اس وقت بیوی نے واردات کی اطلاع دی جب میں گھر پہنچا تو 17 سالے بیٹے کو ہتھکڑی لگی تھی اور بیوی رو رہی تھی، پولیس کیپ اور ٹراوزر پہنے 5 ملزمان نے واردات انجام دی۔

    متن میں کہا گیا ہے کہ بیوی نے بتایا کہ تین ملزمان اندر دو باہر کھڑے رہے ملزمان نے بیٹے احسان کو ہتھکڑی لگائی اور کمرے میں بٹھادیا، میری بیوی کی بالیاں چوڑیاں لاکٹ انگوٹھیاں سب اتاری کمرے میں رکھا ہوا مذید سونا بھی ملزمان لے گئے،

    عثمان نے بتایا کہ ملزمان نے تقریباً 16 لاکھ روپے کا سونا موبائل اور دیگر سامان لوٹا ہے، متن کے مطابق تینوں ملزمان کے ہاتھ میں پستول موجود تھے باہر موجود دو موٹر سائیکلوں پر پینٹ شرٹ میں ملزمان تھے، پانچوں ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

  • لاہور :  ڈاکو اسلحے کے زور پر  بزرگ خاتون سے  ایک لاکھ 90 ہزار روپے لے اُڑے

    لاہور : ڈاکو اسلحے کے زور پر بزرگ خاتون سے ایک لاکھ 90 ہزار روپے لے اُڑے

    لاہور : جوہر ٹاؤن میں ڈاکو اسلحے کے زور پر بزرگ خاتون سے ایک لاکھ 90 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے بیٹے نے درج کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں بزرگ خاتون سے ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں ڈاکو اسلحے کے زور پر بزرگ خاتون سے نقدی لے اڑے۔

    فوٹیج میں دو ڈاکوؤں کو بزرگ خاتون سے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، دو موٹرسائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے رکشے میں بیٹھی خاتون سے لوٹ مار کی۔

    واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے بیٹے طارق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ، مقدمے کے متن کے مطابق والدہ بینک سے غیرملکی کرنسی تبدیل کرا کر باہر رکشے میں بیٹھی تھیں کہ ڈاکوخاتون سے ایک لاکھ نوے ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔

    یاد رہے لاہور کے تھانہ نصیرآباد کی حدود میں ڈاکو نے شہری سے ایک کروڑ 32 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    شہری سونے کا کاروبار کرتا ہے سونا دے کر نقد رقم لے کر جا رہا تھا، 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان گن پوائنٹ پر کیش چھین لیا تھا۔

  • کراچی : سعودی عرب سے آنے والی فیملی کو لوٹ لیا گیا

    کراچی : سعودی عرب سے آنے والی فیملی کو لوٹ لیا گیا

    کراچی : سعودی عرب سے آنے والی فیملی کو لوٹ لیا گیا، 4 مسلح ملزمان لاکھوں روپے، قیمتی سامان اور اہم دستاویزات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں سعودی عرب سے آنے والی فیملی سے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

    چار مسلح ملزمان فیملی سے لاکھوں روپے، قیمتی سامان اور اہم دستاویزات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    واردات کا مقدمہ عزیزبھٹی تھانےمیں ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا، متن میں کہا گیا کہ مدعی احمد کے مطابق سعودی عرب سے فیملی کے ساتھ پاکستان آیا۔

    مدعی کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سے فیملی کے ساتھ رات ڈھائی بجے گھر پہنچا تو سفید رنگ کی ہنڈاسوک ہمارا پیچھا کرتے ہوئے آئی اورلوٹ مار کی۔

  • بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین  کو لوٹ لیا گیا

    بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین کو لوٹ لیا گیا

    راولپنڈی : گلستان کالونی میں بیوٹی پارلرسے نکلنے والی خواتین سے موٹرسائیکل سوار موبائل فون اور نقدی چھین کرفرارہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین سے ڈکیتی کی واردات ہوئی، موٹر سائیکل سوار ملزم نے خواتین سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

    ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی فوٹیج منظرعام پرآگئی ، فوٹیج میں ملزم کوخواتین کےساتھ دست درازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور موٹرسائیکل سوارملزم ڈکیتی کے بعد باآسانی موقع سے فرارہوگیا۔

    متاثرہ خواتین نے تھانہ سول لائن پولیس کوتحریری طورپرآگاہ کردیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

  • کراچی میں  بینک سے رقم لے کر گھر پہنچنے والا شہری 25 سیکنڈ میں لٹ گیا، ویڈیو دیکھیں

    کراچی میں بینک سے رقم لے کر گھر پہنچنے والا شہری 25 سیکنڈ میں لٹ گیا، ویڈیو دیکھیں

    کراچی: بینک سے رقم لے کر گھر پہنچنے والا شہری 25 سیکنڈ میں لٹ گیا، واردادت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں گبول ٹاؤن گودھرا چوک کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی، 25 سیکنڈ میں شہری سے ایک لاکھ کیش رقم کیسے چھینی گئی۔

    واردادت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، واقعہ گزشتہ روز گبول ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا تھا۔

    شہری بینک سے گھر پہنچا ہی تھا کہ ملزمان عقب سے آگئے، شہری نے جلدی سے چابی نکالی اور اندر بھاگنے کی کوشش کی لیکن ایک ملزم نے دوڑ کر شہری کو پکڑا اور رقم چھیننے لگا۔

    مزاحمت کرتا دیکھ کر دوسرے ملزم نے پستول نکالی اور کیش رقم لوٹنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

    فوٹیج میں تینوں ملزمان کے واضح طور پردیکھے جاسکتے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

  • لاہور :  ڈاکوؤں کی  دن دہاڑے بینک لوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور : ڈاکوؤں کی دن دہاڑے بینک لوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور: برکی میں ڈاکوؤں کی دن دہاڑے بینک لوٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی، پانچ ڈاکوؤں عملے کو یرغمال بناکر ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ ‏کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے برکی میں ڈاکوؤں نے دن دہاڑے بینک لوٹ لیا، پانچ ڈاکوؤں عملے کو یرغمال بناکر ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ ‏کر فرار ہوگئے۔

    بینک میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں ڈاکووں کو بینک میں داخل ہوتے اور سیکیورٹی گارڈزپرتشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک ڈاکو پہلے سے اندرتھا، ساتھیوں کے آنے پر اندر موجود گارڈ سے گن چھینی، 2ڈاکوں نے کیپ اور ماسک پہن رکھے تھے جبکہ 2ڈاکوؤں کے چہرے واضح نظر آ رہےہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےملزمان کی شناخت کا عمل شروع کر دیا۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے تھانہ برکی کی حدود میں بینک ڈکیتی کا مقدمہ انتظامیہ کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 4 ڈاکو عملے کو یرغمال بناکر ایک کروڑ40 لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرارہوئے، واردات کرنے والوں کی عمر25سے30 سال کے درمیان تھی۔

    ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو 2 سیکیورٹی گارڈز کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، کلوزسرکٹ فوٹیجزمیں 2 ڈاکوؤں کے چہرے واضح ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

    قائمقام ڈی آئی جی آپریشنزعمران کشور کا کہنا ہے کہ ملزمان کوسی سی ٹی وی فوٹیجزاورسیف سٹی اتھارٹیزکے‏کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا جائے گا۔

  • کراچی : مسلح ملزمان شو روم مالکان سے ایک لاکھ 18 ہزار روپے لوٹ کر فرار

    کراچی : مسلح ملزمان شو روم مالکان سے ایک لاکھ 18 ہزار روپے لوٹ کر فرار

    کراچی : مسلح ملزمان شو روم مالکان سے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلال کالونی سیکٹر فائیو ڈی میں شوروم مالکان سے ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جس میں مسلح ملزمان شوروم مالکان سے ایک لاکھ اٹھارہ ہزارروپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    مزاحمت پر مسلح ملزمان نے شوروم مالک پرتشدد کیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوروم مالک پارٹنر کے ساتھ دفتر کے باہر بیٹھا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے اور اسلحہ کے زور پرشو روم مالک اور دیگر دو ساتھیوں کی تلاشی لی۔

    فوٹیج میں دیکھا گیا کہ شوروم مالک ناصرنے ملزم کو پکڑنےکی کوشش کی ، جس پر ملزم شوروم مالک کو جارحانہ انداز میں دیکھ کر طیش میں آگیا اور ناصر کو خبردار کرنے کے لیے پستول نکال کر چیمبر لوڈ کیا۔

    فوٹیج کے مطابق شوروم مالک آخری حد تک پیسے دینے پر مزاحمت کرتا رہا، ملزم نے مزاحمت پر شوروم مالک ناصر کو زوردار تھپڑ مارا جبکہ ملزمان جاتے ہوئے بائیک کا پلک بھی نکال لے گئے۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ، مدعی ناصر نے بتایا کہ ملزمان کے فرار ہوتے ہی شوروم مالکان پیچھے دوڑے، ملزمان نے مجھ سے 62 ہزارروپے اور موبائل فون ، ذوالقرنین سے 34 ہزار اور موبائل فون اور پارٹنر توقیر سے 22 ہزار روپے اور موبائل چھینا۔

  • کراچی میں مردم شماری  کے عملے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات

    کراچی میں مردم شماری کے عملے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات

    کراچی : لانڈھی میں مردم شماری کے عملے سے ڈکیتی کی واردات ہوئی ، جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان عملے کے رکن سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مردم شماری کے پہلے دن ہی عملے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔

    لانڈھی میں خانہ شماری کے عمل کے دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان موبائل فون چھین کر فرارہوگئے، اس دوران عملے کا فرد معمولی زخمی بھی ہوا۔

    اسٹاف نے بتایا مردم شماری کے لیے مناسب سیکیورٹی نہیں دی گئی، واردات سےمتعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

    پولیس نے موقف میں کہا عملے کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، عملے کے جس شخص کے ساتھ واردات ہوئی وہ علاقے میں اکیلا کام کررہا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کے واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔