Tag: ڈکیتی کی وارداتیں

  • کراچی : صدر میں مارکیٹوں کے دکاندار ڈکیتیوں کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار

    کراچی : صدر میں مارکیٹوں کے دکاندار ڈکیتیوں کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار

    ‌کراچی : زینب مارکیٹ کے اطرف دس دن میں تین دکانوں پر ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی، صدرالائنس مارکیٹ اینڈمال ایسوسی ایشن فہیم نوری نے ایڈیشنل آئی جی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں مارکیٹوں کے دکاندار ڈکیتیوں کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

    زینب مارکیٹ کے اطرف دس دن میں تین دکانوں پر ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں، اے آر وائی نیوز نے ڈکیتیوں کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

    صدرالائنس مارکیٹ اینڈمال ایسوسی ایشن فہیم نوری نے کہا کہ ڈکیتیوں سے سخت پریشان ہیں، ایڈیشنل آئی جی نوٹس لیں، پولیس بے بس نظر آ رہی ہے۔

    الائنس مارکیٹ اینڈمال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پولیس تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو بتادے۔ ہم اپنی مدد آپ کے تحت حفاظت کا انتظام کرلیتے ہیں۔

    فہیم نوری نے مزید کہا کہ آج رات 9 بجے بھی ایک دکان میں ڈکیتی کی گئی، گزشتہ شام 7 بجے ریکس سینٹرکے اندر ڈاکو لوٹ مار کرتے رہے۔

  • وفاقی دار الحکومت بھی ڈکیتوں سے محفوظ نہ رہا، 24 گھنٹوں میں متعدد وارداتیں

    وفاقی دار الحکومت بھی ڈکیتوں سے محفوظ نہ رہا، 24 گھنٹوں میں متعدد وارداتیں

    اسلام آباد: وفاقی دار الحکومت بھی ڈکیتوں سے محفوظ نہ رہا، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے کے دوران ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے کے دوران ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہوئیں، ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے اڑے۔

    [bs-quote quote=”ڈاکوؤں کی واردات: ٹرک لے کر آئے اور 66 ایل ای ڈیز لوڈ کر کے فرار ہو گئے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    تھانہ کوہسار کی حدود سیکٹر ایف 6 ٹو میں گھر میں ڈکیتی ہوئی، جس میں ڈاکو 80 تولے زیورات، 8 لاکھ روپے نقدی اور پرائز بانڈ لوٹ کر آسانی سے فرار ہو گئے۔

    دوسری طرف تھانہ ترنول کی حدود میں ڈاکوؤں نے بڑی واردات کرتے ہوئے 66 ایل ای ڈیز چھین لیں، 10 ملزمان ٹرک لے کر آئے اور سامان لوڈ کر کے فرار ہو گئے، مزاحمت پر گارڈ کو بھی زخمی کر دیا۔

    تھانہ کورال کی حدود میں ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹا اور اسے 3 لاکھ روپے نقدی سے محروم کر دیا جب کہ اس کی گاڑی بھی چھین کر لے گئے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد: پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری


    تھانہ کھنّہ کی حدود میں ڈاکوؤں نے دکان سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق تین وارداتوں کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد پاکستان کا سیف سٹی سمجھا جاتا ہے، لیکن ان وارداتوں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سیف سٹی ڈکیتوں کے لیے بھی سیف بن گیا ہے، جہاں شہری اب لٹیروں سے محفوظ نہیں رہے ہیں۔

  • ڈکیتی کےملزمان کو72گھنٹوں میں گرفتارکیاجائے، شہبازشریف

    ڈکیتی کےملزمان کو72گھنٹوں میں گرفتارکیاجائے، شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرِصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں ملت پارک ڈکیتی سمیت گارڈن ٹاؤن اور اور لوئر مال پر ڈکیتی کی وارداتوں پر پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور جیسے شہر میں اس طرح کے افسوسناک واقعات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں،دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں لہذا پولیس فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 72 گھنٹے کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار کرے۔

    اسی سے متعلق : لاہور، مصروف شاہراہ پر ڈکیتی کی واردات

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈولفن اور پیرو فورس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ واقعات کے وقت ڈولفن اور پیرو فورس کہاں تھی؟ آئندہ ایسے واقعات کسی صورت میں برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں : لاہور، فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

    واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور میں تین بڑی ڈکیتی کی وارداتوں میں راہزنوں کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے تھے جب کہ شہریوں کا عام اور مصروف شاہراؤں پر اپنی قیمتی چیزوں سے محروم ہونا معمول بن گیا ہے۔