Tag: ڈکیتی کی واردات

  • کراچی میں ڈکیتیوں کے دوران پولیس موبائل اور وردی استعمال ہونے کا انکشاف

    کراچی میں ڈکیتیوں کے دوران پولیس موبائل اور وردی استعمال ہونے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، ڈکیتیوں کے دوران پولیس موبائل اور وردی استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک 5 میں پولیس موبائل میں سوار ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کی، متاثرہ شہری نے پولیس حکام کو واردات سے متعلق بذریعہ تحریری درخواست آگاہ کردیا۔

    درخواست کے متن کے مطابق پولیس موبائل اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان تلاشی کے بہانے گھر میں داخل ہوئے، دو ملزمان پولیس کی وردی میں ملبوس تھے اور ان کے ساتھ متعدد سادہ لباس اہلکار بھی موجود تھے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے تمام گھر والوں کے شناختی کارڈ چیک کیے اور سارے گھر کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران ملزمان نے خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔

    ملزمان نے گھرمیں رکھے صندوق کے تالے توڑے اور سوا لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعہ دو روز قبل رات کے وقت پیش آیا۔

    مذکورہ واقعے پر تاحال پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، شہری کی درخواست اور ملزمان کی علاقے میں آنے اور فرار ہونے کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ڈکیت پولیس موبائل اور موٹر سائیکل پر آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے میں پولیس ناکام نظر آتی ہیں، کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کردیا جاتا ہے یہاں تک نوجوان موبائل فون دینے میں مزاحمت کرنے پر مذکورہ شخص کو قتل کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔

  • لاہور : موبائل شاپ میں ڈکیتی کی واردات، پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا

    لاہور : موبائل شاپ میں ڈکیتی کی واردات، پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا

    لاہور : پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد کرلیا، جبکہ پرانی انارکلی میں موبائل شاپ پر ڈکیتی میں مسلح افراد قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال پولیس نے لاہور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عمیر نواز ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔

    گرفتار ملزم سے اسلحہ، زیورات اور بڑی تعداد میں نقدی برآمد ہوئی ہے، ملزم عمیر نواز پنجاب کانسٹیبلری کا ملازم ہے پولیس کے مطابق ملزم ڈی پی او چکوال کے گھر واردات میں بھی ملوث تھا، چکوال پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد گرفتار ملزم کو سی آئی اے لاہور کے حوالے کردیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے پرانی انارکلی میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات میں مسلح افراد دکان سے موبائل فونز اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے، اے آر وائی نیوز نے دکان میں ڈکیتی کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

    اپنے بیان میں دکان مالک نے الزام عائد کیا ہے کہ متعدد افراد نے دکان سے سامان لوٹا اور مجھ پر تشدد بھی کیا جبکہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا مؤقف ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • کراچی : ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار، ساتھی فرار

    کراچی : ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار، ساتھی فرار

    کراچی : شہر قائد کی سڑکوں پر ساتھیوں کے ساتھ لوگوں سے لوٹ مار کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمہ کے ساتھی اپنے شکار کوبندوق دکھاتے اور یہ خاتون ان کی جیبیں خالی کردیتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کی ڈاکو لڑکی چندا کو گرفتار کرلیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظرآنی والی یہ لڑکی لٹنے والوں کی نہیں بلکہ لوٹنے والوں کے ساتھ ہے، یہ گروہ سڑکوں ہی نہیں اے ٹی ایم بوتھ میں بھی کئی وارداتیں کرچکا ہے۔

    مرد ڈکیت شہری کو بندوق دکھاتا اور پھر چندا نامی یہ لڑکی اس کی جیبیں صاف کردیتی، پولیس کا کہنا ہے ملزمہ چندا شاہ فیصل سے دیگرساتھیوں کو لینے بلدیہ ٹاؤن آتی تھی، وہاں سے یہ لوگ گروہ کی شکل میں وارداتیں کرنے نکلتے۔


    مزید پڑھیں: اغواء کی واردات میں ملوث عورت گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمد


    خاتون ساتھ ہونے کے باعث پولیس ان کو چیکنگ نہیں کرتی تھی، بعد ازاں متعدد شکایات پر پولیس نے کراچی کی اس ڈاکو لڑکی کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کرلیا، ملزمہ کے ساتھیوں کو ابھی تک پکڑا نہیں جاسکا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی : ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتا، ساتھی فرار

    کراچی : ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتا، ساتھی فرار

    کراچی : شہر قائد کی سڑکوں پر ساتھیوں کے ساتھ لوگوں سے لوٹ مار کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمہ کے ساتھی اپنے شکار کربندوق دکھاتے اور یہ خاتون ان کی جیبیں خالی کردیتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کی ڈاکو لڑکی چندا کو گرفتار کرلیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظرآنی والی یہ لڑکی لٹنے والوں کی نہیں بلکہ لوٹنے والوں کے ساتھ ہے، یہ گروہ سڑکوں ہی نہیں اے ٹی ایم بوتھ میں بھی کئی وارداتیں کرچکا ہے۔

    مرد ڈکیت شہری کو بندوق دکھاتا اور پھر چندا نامی یہ لڑکی اس کی جیبیں صاف کردیتی، پولیس کا کہنا ہے ملزمہ چندا شاہ فیصل سے دیگرساتھیوں کو لینے بلدیہ ٹاؤن آتی تھی، وہاں سے یہ لوگ گروہ کی شکل میں وارداتیں کرنے نکلتے۔


    مزید پڑھیں: اغواء کی واردات میں ملوث عورت گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمد


    خاتون ساتھ ہونے کے باعث پولیس ان کو چیکنگ نہیں کرتی تھی، بعد ازاں متعدد شکایات پر پولیس نے کراچی کی اس ڈاکو لڑکی کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کرلیا، ملزمہ کے ساتھیوں کو ابھی تک پکڑا نہیں جاسکا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور، مصروف شاہراہ پر ڈکیتی کی واردات

    لاہور، مصروف شاہراہ پر ڈکیتی کی واردات

    لاہور : گارڈن ٹاؤن عثمانی روڈ پر سگنل پر کھڑی گاڑیوں سے ڈاکو لوٹ مار کر کے بآسانی فرار ہو گئے،چار روز میں سر عام ڈکیتی کی یہ پانچویں بڑی واردات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں عثمانی روڈ سگنل بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں کہ اسی اثناء میں تین موٹر سائیکل سوراوں نے گاڑی میں موجود افراد سے لُوٹ مار شروع کر دی۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرِ راہ تین موٹر سائیکل سوار ایک گاڑی میں موجود فیملی کو اسلحہ کے ذور پر ڈرا دھمکا رہے ہیں اور ان سے پیسے وغیرہ چھین کر بآسانی فرار ہو گئے۔

    لاہور میں اے آر وائی کے نمائندے بابر خان نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مصروف شاہراہوں پر ڈاکوؤں کی بآسانی ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے ہیں جب کہ پنجاب حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنےمیں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

    بابر خان کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ داتا گنج بخش شکر کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جس کے باعث عام شاہراہوں پر پیٹرولنگ نہیں ہو پارہی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل ملت پارک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ ایک اور واقعے میں شہری کے ہاتھوں ایک ڈکیت ہلاک ہو گیا تھا جو کہ پنجاب پولیس کی کارکردگی کی قلعی کھول دینے کے لیے کافی ہے۔

  • وہاڑی: تھانے کے سامنے35 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی

    وہاڑی: تھانے کے سامنے35 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی

    وہاڑی: دن دہاڑے تھانہ صدر کے سامنے ڈکیتی کی واردات تین نا معلوم مسلح ڈاکو مقامی زرگر سے 30لاکھ روپے کیش اور تقریبا 15تولہ کے طلائی زیورات لو ٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی تاجر محمد سلطان زرگر نے بتایا کہ وہ اپنے گھر سے نکلے اور راستے میں مو ٹر سائیکل پنکچر ہو گئی اور وہ پیدل  ہی جانے لگے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب ت میں تھانہ صدر کے سامنے چوک  پر پہنچا تو تین  نامعلوم مسلح ڈاکو جو کہ 125مو ٹر سائیکل نمبر وی آر ایل5675پر سوار تھے انہوں نے اسلحے کے زور پر مجھ سے تیس لاکھ روپے اور 15 تولہ کے طلائی زیورات چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔

    تھانہ سامنے ہو نے کے باجود پولیس آدھے گھنٹے بعد جائے وقو عہ پر پہنچی، واضح رہے کہ تھانہ صدر کے ساتھ ہی چند فرلانگ کے فاصلہ پر پرانا تھانہ دانیوال کی بلڈنگ ہے جہاں پر CIAآفس بھی ہے لیکن اس کے باوجود پولیس کے نااہلی کی وجہ سے ڈاکو اتنے دلیر ہو چکے ہیں کے دو تھانوں کے سامنے سے بھی دن دہاڑے واردات کر نے سے نہیں گھبراتے۔