Tag: ڈکیتی کی کوشش

  • کراچی میں  بہادر کوریئر رائڈر نے  ڈکیتی کی کوشش کیسے  ناکام بنائی؟  ویڈیو دیکھیں

    کراچی میں بہادر کوریئر رائڈر نے ڈکیتی کی کوشش کیسے ناکام بنائی؟ ویڈیو دیکھیں

    کراچی : بہادر کوریئر رائڈر نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکو سے گتھم گھتا ہوگیا اور اسلحہ بھی چھین لیا۔  

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کوریئررائڈر نے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    جس میں دیکھا جاسکتا ہے کوریئر رائڈر ایک گھر کے باہر کھڑا تھا کہ موٹرسائیکل سوارملزم آگیا، ملزم نے اسلحے کے زور پر کوریئررائڈرسےموبائل اور دیگراشیا چھینیں۔

    اسی دوران کوریئررائڈرنےملزم کو پکڑلیا اور اس سےگتھم گتھا ہوگیا، کوریئررائڈرزمین پر بھی گرالیکن اس نے ملزم کونہ چھوڑا۔

    بہادر کوریئر رائڈر نے ملزم کا اسلحہ بھی چھین لیا، جس پر ملزم موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل ہی بھاگ گیا۔

    اس سے قبل کراچی میں راشد منہاس روڈ پر خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنائی تھی ، عینی شاہد نے بتایا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان فیملی سے ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھےکہ واردات کے دوران خاتون نے ڈاکو کا پستول پکڑ لیا تھا اور خاتون کے بیٹے نے ڈاکو کو لات ماری۔

  • کراچی میں  بہادر خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

    کراچی میں بہادر خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

    کراچی : بہادر خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے واردات کےدوران ڈاکو کا پستول پکڑلیا جبکہ بیٹے نے ڈاکو کو لات ماری۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں راشد منہاس روڈ پر خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، عینی شاہد نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان فیملی سے ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھےکہ واردات کے دوران خاتون نے ڈاکو کا پستول پکڑ لیا تھا اور خاتون کے بیٹے نے ڈاکو کو لات ماری۔

    جس کے بعد شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کیا، شہریوں کے پکڑے گئے ڈاکو پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

    عینی شاہد کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے ڈاکو سے اسلحہ برآمد ہوا، تاہم دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا۔

    دوسرے واقعے میں کراچی کےعلاقے جعفر طیار میں میں شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکوہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کردیا تھا تاہم زخمی شہری کوطبی امدادکےلئےاسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کے بعد فرار کی کوشش کی تو شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑلیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

  • کراچی: گشت پر مامور موٹرسائیکل سوار اہلکاروں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

    کراچی: گشت پر مامور موٹرسائیکل سوار اہلکاروں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

    کراچی : گشت پر مامور موٹرسائیکل سوار اہلکاروں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی تاہم ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نبی بخش تھانے کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا ، جس میں گشت پرمامور موٹرسائیکل سواراہلکاروں نےڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اے آر وائی نیوز نے مقابلےکی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاراورڈاکوؤں کے درمیان براہ راست فائرنگ کاتبادلہ
    ہوا لیکن پولیس اہلکاروں نے فرار ہونے والے ملزمان کا پیچھاتک نہیں کیا۔

    فوٹیج میں پولیس اہلکار گلی میں رک کر متاثرہ دکاندارسے پوچھ گچھ میں وقت ضائع ہوتارہااورملزمان آسانی سےفرارہوگئے ، پولیس اہلکاروں نےنہ کنٹرول پرآگاہ کیا اورنہ ہی متعلقہ تھانے کو بتایا، فوری آگاہی کی صورت میں ناکہ بندی کرکےملزمان کوگرفتارکیاجاسکتاتھا۔