Tag: ڈکیتی کے دوران

  • کراچی میں  ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر باپ کے سامنے بیٹا کا قتل

    کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر باپ کے سامنے بیٹا کا قتل

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کردیا گیا ، پولیس نے افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر دوران ڈکیتی باپ کے سامنے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، افسوسناک واقعے کا مقدمہ مقتول عمیر بٹ کے والد سرفراز بٹ کی مدعیت میں مبینہ ٹاون تھانے میں درج کیا گیا۔

    فائرنگ کا واقعہ گذشتہ روز موسمیات کے قریب پیش آیا تھا، مقتول کے والد نے بتایا یونیورسٹی روڈ پر دوائی اور فروٹ لینے کے لیے رکے، 2موٹرسائیکل پر سوار 4 ملزمان آئے اور اسلحہ نکال لیا اور مجھ سے موبائل اور 15 ہزار روپے چھینے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرا بیٹا عمیر کار میں جیسے ہی جھکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی ، فائرنگ سے میں بچ گیا بیٹا نا بچ سکا۔

    والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو مزاحمت پر میرے سامنے قتل کردیا گیا، واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

  • لاہور:  ڈکیتی کے دوران 2 ڈولفن اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج

    لاہور: ڈکیتی کے دوران 2 ڈولفن اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج

    لاہور : ویسٹ کینال میں ڈکیتی کے دوران 2 ڈولفن اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، ڈولفن پولیس پر گھر میں فیملی کو یرغمال بناکر لوٹ مار کرنے والے ملزمان نے فائرنگ کردی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ کینال میں دوران ڈکیتی 2ڈولفن اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ مکان مالک کی مدعیت میں تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بھائی سلمان چوہدری فیملی کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا، اچانک 5 نامعلوم افراد بھائی کے ساتھ گھر میں داخل ہو گئے، ڈاکوؤں نے میرےبھائی اور والدین سمیت تمام اہلخانہ پر اسلحہ تان لیا۔

    ، مدعی مقدمے نے بتایا کہ ایک ڈاکو نے کیمرے کی تاریں کاٹیں، 2ہمارے پاس موجودرہے جبکہ دیگر ملزمان نے الماریاں اور دراز توڑ کر نقدی اورزیورات نکال لئے، تقریباََ 15 لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی، پرس،اے ٹی ایم کارڈ نکالے۔

    ایف آئی آر کے مطابق مددگار15 کی کال پر ڈولفن پولیس موقع پر پہنچ گئی، گھر کے سامنے کھیتوں میں چھپےدیگرملزمان نے ڈولفن پولیس پر فائرنگ کی، 2ڈولفن اہلکار جواد اور اعجاز زخمی ہو کر گر پڑے، تاہم ڈاکوہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کھیتوں میں فرار ہو گئے۔

    یاد رہے ویسٹ کینال کے علاقے میں پولیس مقابلے میں 2ڈولفن اہلکار زخمی ہوگئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان گھرمیں فیملی کو یرغمال بناکر لوٹ مارکررہےتھے کہ ون فائیوکی کال پر ڈولفن اہلکار موقع پر پہنچے تو ملزمان نےفائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔