Tag: ڈکیتی کے دوران مزاحمت

  • کوئٹہ : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر باپ بیٹا جاں بحق

    کوئٹہ : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر باپ بیٹا جاں بحق

    کوئٹہ : کاسی روڈ رائیسانی اسٹریٹ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق شہر کے وسطیٰ علاقے رائیسانی اسٹریٹ پر رات گئے ڈاکوں چوری کی نیت سے ایک مکان میں داخل ہوئے تاہم گھر میں موجود افراد نے مزاحمت کی اور فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے۔

    مقتولین کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئیں ڈاکوں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش شروع کردی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیشی عمل شروع کردیا ہے۔

  • کراچی: لانڈھی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت ، 2افراد زخمی

    کراچی: لانڈھی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت ، 2افراد زخمی

    کراچی:لانڈھی ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ  شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر اتنا مارا کہ وہ ہلاک ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر چھ میں دو ڈاکو ڈکیتی کیلئے ایک گھر میں داخل ہوئے تو اہل خانہ نے شور مچادیا، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بھائی علی اور سعید زخمی ہوگئے۔

    شور اور فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ مکین جمع ہوگئے اور دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث دونوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران سفر دم توڑ گئے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہو پائی تاہم ان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔