Tag: ڈکیتی

  • کراچی: ناظم آباد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام‘  1 ڈاکو ہلاک

    کراچی: ناظم آباد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام‘ 1 ڈاکو ہلاک

    کراچی : شہرقائد کے علاقے ناظم آباد میں پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناظم آباد کے علاقے پاپوش میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکومارا گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق 4 ڈاکو گھر میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے، 15 پراطلاع ملنے پر پولیس بروقت موقع پر پہنچی۔

    ایس ایس پی عرفان بلوچ نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں اورڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

    کراچی: ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بفرزون میں رات گئے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (لندن) سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلر کو گرفتارکیا تھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں اویس عرف شاہ اور عابد عرف نانا شامل ہے، ملزمان نے سب انسپکٹر مجیدآغا، کانسٹیبل نذیر اور اے ایس آئی سمیت 6 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

  • لاہورمیں فائرنگ سےجی سی یونیورسٹی کےپروفیسر قتل

    لاہورمیں فائرنگ سےجی سی یونیورسٹی کےپروفیسر قتل

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر تنطیم اکبر چیمہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کلمہ چوک پرنامعلوم افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پرجی سی یونیورسٹی کے پروفیسر تنظیم اکبرچیمہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق پروفیسرتنظیم اکبرچیمہ کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرقتل کیا گیا، وہ جی سی یونیورسٹی کے باٹنی ڈیپارٹمنٹ میں پڑھاتے تھے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔


    لاہور میں فائرنگ،سائنس کالج کے پروفیسر جاں بحق


    یاد رہے کہ 15 نومبر 2016 کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی : شہید رینجرز اہلکارعبدالرؤف کی نمازجنازہ ادا

    کراچی : شہید رینجرز اہلکارعبدالرؤف کی نمازجنازہ ادا

    کراچی: شہرقائد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے شہید ہونے والے سپاہی عبدالرؤف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی 89 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے رینجرز اہلکار عبدالرؤف کی نماز جنازہ ہیڈکوارٹربھٹائی رینجرزمیں ادا کردی گئی۔

    شہید سپاہی عبدالرؤف کی نمازجنازہ میں ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمد سعید ودیگرافسران نے شرکت کی۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرزسندھ نے شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ شہید سپاہی عبدالرؤف کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔


    کراچی میں ڈکیتی کےدوران فائرنگ ‘ رینجرزاہلکار شہید


    خیال رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے لانڈھی89 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرسپاہی عبدالرؤف اور پولیس اہکار عمرواحد زخمی ہوئے تھے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکار کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں شہید ہوگئے۔

    یاد رہے کہ 12 جنوری کوکراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید ہوگیا تھا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • فلپائن کےکسینومیں ڈکیتی کی کوشش ناکام‘34 افراد ہلاک

    فلپائن کےکسینومیں ڈکیتی کی کوشش ناکام‘34 افراد ہلاک

    منیلا: فلپائن کےدارالحکومت منیلا کے ایک کسینو میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ اور گیمنگ ٹیبلز کو آگ لگانے کے نتیجے میں 34 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فلپائن کے مقامی میڈیاکاکہناہےکہ کسینومیں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد حملہ آور کی جانب سےلگائی گئی آگ اور دھویں سے دم گھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

    حملے کے وقت کمپلیکس میں موجود افراد اور عملے نے باہر نکلنے کی کوشش کی تاہم کئی افراد بھگڈر کی وجہ سے باہر نہ نکل پائے اور وہ دم گھٹنے سےہلاک ہوئے۔

    انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ہمیں متعدد زخمیوں اور ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہےجن کی تعداد اورشناخت کے بارے میں بتانا ابھی باقی ہے۔


    فلپائن میں داعش اورحکومتی فورسز میں جھڑپ‘ 105 ہلاک


    واضح رہےکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ رات گئے پیش آیام جبکہ مشتبہ حملہ آور کی لاش ہوٹل کےایک کمرے سے برآمد ہوئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کراچی میں نامعلوم ملزمان کی گھر میں فائرنگ‘5افراد زخمی

    کراچی میں نامعلوم ملزمان کی گھر میں فائرنگ‘5افراد زخمی

    کراچی: شہرقائد کےعلاقے جمشید روڑ میں ایک گھر کے اندر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےپانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے جمشید روڈ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کےمطابق تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں گھر کا سربراہ عمران ان کی اہلیہ،یاسر،وریشہ اور رخسانہ شامل ہیں۔

    پولیس حکام کےمطابق فائرنگ کاواقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار 2ملزم ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کےشور مچانےپرفائرنگ کردی۔

    پولیس کا کہناہےکہ ملزمان نے فرار ہوتےہوئے بھی گلی میں ہوائی فائرنگ کی۔


    سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں‘14افراد گرفتار


    یاد رہےکہ گزشتہ روزسیکورٹی فورسز نے ملک کےمختلف شہروں میں کارروائیوں کےدوران 14افراد کو گرفتار کرکےبھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیاتھا۔


    کراچی سے القاعدہ کے دو دہشت گردوں سمیت دس ملزمان گرفتار


    واضح رہےکہ تین روز قبل کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے القاعدہ برصغیر کے دو ارکان سمیت دس ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کراچی میں فائرنگ‘کوسٹرڈرائیورجاں بحق

    کراچی میں فائرنگ‘کوسٹرڈرائیورجاں بحق

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے حسن اسکوائرمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےکوسٹر ڈرائیور جان کی بازی ہارگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےحسن اسکوائرپرپکنک کےلیےجانے والی کوسٹر میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر فائرنگ کردی گئی جس سے کوسٹرڈرائیورہلاک ہوگیا۔

    پولیس حکام کےمطابق مقتول ڈرائیور کی شناخت عبدالرحمان کےنام سے ہوئی ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہناہےکہ ملزمان نےڈرائیورسےموبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزما ن کی گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں اورجلدانہیں گرفتار کرلیاجائے گاجبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیےاسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کےمکینوں نےلوٹ مارکرنےوالےڈاکو کوپکڑکرتشدد کا نشانہ بنایا۔ملزم ساجد شہریوں کےتشدد کےباعث ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہناہےکہ ملزم کےقبضے سے اسلحہ برآمد ہواہے۔

    ادھرمنگھوپیر ونگی گوٹھ میں چھوٹے بھائی نےبڑے بھائی کوچھریوں کے وارکرکےقتل کردیا۔


    محمودآباد : کار سے دو لاشیں برآمد، موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی


    یاد رہےکہ گزشتہ روز محمود آباد میں ایک گاڑی سے ایک لڑکے اور خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی،لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیےجناح اسپتال منتقل کردیا گیاتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

     

  • ایک کروڑ سینتالیس لاکھ روپے کی ڈکیتی، محاٖفظ ہی لٹیرے نکلے

    ایک کروڑ سینتالیس لاکھ روپے کی ڈکیتی، محاٖفظ ہی لٹیرے نکلے

    کراچی : سیکیورٹی گارڈز کلفٹن میں واقع اپنی ہی نجی منی ایکسچینج کی کیش وین کو لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں وین میں ایک کروڑ سینتالیس لاکھ روپے کی خطیر رقم موجود تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں واقع نجی منی ایکسچینج کی کیش وین کی سیکیورٹی پر مامور دو محافظوں نے اسلحہ کے ذور پر ملازمین اور ڈرائیور کو یرغمال آفس میں بند کردیا اور وین لے کر فرار ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق کیس وین لوٹ کر فرار ہونے والے دونوں افراد اسی وین کی حفاظت پر مامور تھے اور نجی سیکویرٹی کمپنی کے ملازمین تھے جنہوں نے موقع پا کر کیس وین کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر سلمان لودھی کا کہان ہے کہ دونوں سیکیورٹی گارڈز کیش وین سے ایک کروڑ سینتالیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو ئے ہیں اس طرح یہ رواں سال ہونے والی ڈکیتیوں میں یہ سب سے بڑی ڈکیتی ہے۔

    سلمان لودھی نے اے آر وائی نیوز کی نیوز اینکر سے بات چیت کرتے ہوتے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے سیکورٹی گارڈز کا پتہ چلا لیا ہے اور دونوں ملزمان کی شناخت ثناء اللہ اور سبز علی کے نام سے ہوئی ہے جن کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ نے رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ساوتھ سے ٹحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جا ری کردیے ہیں۔

  • کراچی: صومالیہ کے اعزازی قونصل خانے میں ڈکیتی، ملزمان فرار

    کراچی: صومالیہ کے اعزازی قونصل خانے میں ڈکیتی، ملزمان فرار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نہایت حساس علاقے میں واقع صومالیہ کے اعزازی قونصل خانے میں ڈکیتی کی واردات پیش آگئی۔ ملزمان 3 گھنٹے تک کارروائی کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 5 میں واقع صومالیہ کے اعزازی قونصل خانے میں گذشتہ رات 7 مسلح ملزمان داخل ہوئے اور انہوں نے سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر واردارت کی۔

    ڈاکو رات تین سے چار بجے کے دوران جالیاں کاٹ کر اندر گھسے۔

    چیف پروٹوکول افسر کے مطابق ملزمان 3 گھنٹے تک موجود رہے۔ ڈاکوؤں نے 2 سیکیورٹی گارڈز اور عملے کے 2 ارکان کو یرغمال بنا کر واردات کی۔

    ملزمان 7 ہزار روپے کیش، 2 لیپ ٹاپس، 2 موبائل فون اور ڈی وی آر جبکہ جاتے ہوئے سی سی ٹی وی ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے۔

    دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ڈکیتی قونصل خانے میں نہیں، فارما سوٹیکل کمپنی کے دفتر میں ہوئی۔ کمپنی کے مالک کا بیٹا صومالیہ کا اعزازی قونصل جنرل ہے۔

    آئی جی سندھ کا نوٹس

    ادھر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے فوری طور پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

  • ہینڈز اپ! پیسے نہیں پیزا چاہیئے

    ہینڈز اپ! پیسے نہیں پیزا چاہیئے

    پیرس: پیسوں کی چوری کرنا تو پرانی بات ہوگئی۔ فرانس میں ایک انوکھا ڈاکو پیزا شاپ پر جا پہنچا جہاں اس نے ریوالور دکھاتے ہوئے پیزا کا مطالبہ کر ڈالا۔

    فرانس کے شہر لیون میں ڈکیتی کی یہ انوکھی واردات ہوئی جہاں نشے میں دھت ایک مسلح شخص مشہور بین الاقوامی پیزا ہاؤس میں گھس گیا۔

    pizza-3

    مسلح شخص نے بندوق کی زور پر عملے کو یرغمال بنا کر تازہ پیزا بنانے کی فرمائش کر ڈالی۔

    واردات کے بعد ملزم کے بھاگنے کا انداز بھی انوکھا تھا جب اس نے سائیکل پر بھاگنے کی کوشش کی، جس کو پولیس نے با آسانی ناکام بنا دیا۔

    مزید پڑھیں: پیزا میں کم پنیر کیوں؟ خاتون نے پولیس کو کال کردی

    گرفتاری کے بعد معلوم ہوا کہ پیزا کے شوقین اس ڈاکو کی پستول بھی جعلی ہے۔

  • کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر قتل

    کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر قتل

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق شارع فیصل پولیس کا کہنا ہے کہ51 سالہ محمد صادق صدیقی کو گلستان جوہر میں مشتبہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کیا۔

    سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) گلشن ڈاکٹر فہد احمد کا کہنا تھا کہ محمد صادق گلستان جوہر میں واقع راڈو بیکری میں کچھ خریدنے کے لیے گئے تھے،جہاں 2 ڈاکوؤں نے ان سے کار چھیننے کی کوشش کی۔

    مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ ، اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان زخمی

    ڈکیتی کی کوشش پر محد صادق نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے انہیں گولی مار کر شدید زخمی کردیا اور ان کی گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

    نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر محمد صادق صدیقی زخموں کی تاب نہ لاسکے اور دم توڑ گئے۔

    واضح رہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔