Tag: ڈکیتی

  • سفاک ڈکیتوں نے ایک اور لڑکے کی زندگی کا دیا بجھا دیا، ویڈیو رپورٹ

    سفاک ڈکیتوں نے ایک اور لڑکے کی زندگی کا دیا بجھا دیا، ویڈیو رپورٹ

    کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔

    اورنگی ٹاؤن، ڈسکو موڑ میں علی الصبح 2 مسلح ملزمان آئس کریم شاپ میں لوٹ مار کی واردات کر رہے تھے، کہ اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آئس کریم شاپ کا نوجوان ملازم جاں بحق ہو گیا۔ مقتول عابد نے کچھ روز قبل ہی آئسکریم شاپ پر ملازمت شروع کی تھی۔ مقتول عابد اورنگی بہار کالونی کا رہائشی تھا، جس کا آبائی تعلق نواب شاہ سے تھا۔

    واردات کے بعد فرار ہوتے ملزمان اور دوکان مالک میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دکان دار نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا تھا جو اپنے ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت محمد عدنان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزم کے دوسرے ساتھی کی تلاش شروع کر دی ہے۔


    ڈھابوں ہوٹلوں پر 2 سے زیادہ کپ چائے موت کو دعوت، دل دہلا دینے والی ویڈیو رپورٹ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • کراچی کی ایک سڑک جو ڈکیتوں کے لیے جنت بن گئی، فوٹیج

    کراچی کی ایک سڑک جو ڈکیتوں کے لیے جنت بن گئی، فوٹیج

    کراچی: سچل کے علاقے اسکیم 33 میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گوالیمار سوسائٹی اور کراچی یونیورسٹی ایمپلائز سوسائٹی کی درمیانی سڑک ڈکیتوں کے لیے جنت بن گئی ہے، سڑک پر اسٹریٹ کرائمز کی وجہ سے شہریوں کے لیے سفر کرنا محال ہو گیا ہے۔

    لٹیرے مذکورہ سڑک پر سیکنڈوں میں شہریوں کے جیبوں کا صفایا کرتے ہیں اور سپر ہائی وے کی جانب فرار ہو جاتے ہیں، مذکورہ سڑک پر موٹر سائیکل سوار شہری سے لوٹ کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

    فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈکیتوں کو شہری کا تعاقب اور لوٹ مار کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا علم ہونے کے باوجود سچل پولیس نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور شہریوں کو ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے۔


    ڈیفینس کے سپر اسٹور میں ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آگئی


    اسکیم تینتیس کے شہریوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے اسٹریٹ کرمنلز سے نجات دلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

  • ڈیفینس کے سپر اسٹور میں ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آگئی

    ڈیفینس کے سپر اسٹور میں ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں، ڈیفینس میں سپر اسٹور میں مسلح ملزمان نے واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز  نے حاصل کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس توحید کمرشل کے ایک سپر اسٹور میں ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر سپراسٹور میں موجود افراد کو یرغمال بنایا۔

    ملزمان نے اسٹور میں موجود لوگوں سے نقدی اور موبائل فون چھینے، ملزمان سپر اسٹور پر واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس کے علاقے چھوٹا بخاری میں بھی واردات کی تھی، ملزمان وہاں سے موبائل شاپ سے15لاکھ مالیت کے فون چھین کرفرار ہوئے تھے،دکان مالک کا کہنا ہے کہ 3رکنی ڈکیت گینگ کو ابھی تک گرفتار نہیں کیاجا سکا۔

  • جانوروں کے بیوپاریوں کو لوٹنے والے مبینہ پولیس اہلکاروں کی ٹول سے فرار ہوتے فوٹیج سامنے آ گئی

    جانوروں کے بیوپاریوں کو لوٹنے والے مبینہ پولیس اہلکاروں کی ٹول سے فرار ہوتے فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: اورنگی ٹاؤن سے جانوروں کی خریداری کے لیے مویشی منڈی میرپور خاص جانے والے بیوپاریوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹنے کی واردات ہوئی ہے، ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ لٹیروں کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے بیوپاری مویشی خریداری کے لیے میرپورخاص منڈی جا رہے تھے کہ سپر ہائی وے پر پولیس وردی اور کیپ پہنے لٹیروں نے ان سے خریداری کی رقم لوٹ لی، سفید ویگو ڈالے میں سوار مبینہ ملزمان ٹول پلازہ کا بیریئر توڑتے ہوئے فرار ہوئے۔

    واقعے کا مقدمہ متاثرہ بیوپاری کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ ملزمان کی ویگو گاڑی میں نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں ہے۔

    مقدمے کے متن میں بیوپاری فرحان نے کہا عید الاضحیٰ کے جانور لینے کے لیے جا رہے تھے، ہمارے پاس تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے تھے، ہماری گاڑی جب سپر ہائی وے پر پہنچی تو ایک ویگو گاڑی پیچھے لگ گئی، سفید ویگو گاڑی میں پولیس کی وردی اور کیپ لگائے مسلح افراد بھی موجود تھے۔

    مدعی فرحان نے بتایا بحریہ ٹاؤن کے قریب ویگو ڈالے میں سوار مبینہ ملزمان نے انھیں روک لیا اور اسلحے کے زور پر تمام بیوپاریوں سے نقد رقم تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے چھین لی اور فرار ہو گئے۔


    بکرے کی فروخت، بیوی نے شوہر کے سر پر ڈنڈے کا مہلک وار کر دیا


    مدعی نے اپیل کی کہ تمام بیوپاریوں کی پولیس کے اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے رقم ڈیڑھ کروڑ برآمد کر کے واپس دلوائی جائے، مدعی کے مطابق لوٹ مار کا یہ واقعہ 30 اپریل کو پیش آیا تھا، پولیس تاحال کوئی پیش رفت نہیں کر سکی ہے۔

  • پاپا کی ڈاکو کی گولی سے معذوری کے بعد میرا اسکول بھی چھوٹ گیا ہے، دردناک ویڈیو رپورٹ

    پاپا کی ڈاکو کی گولی سے معذوری کے بعد میرا اسکول بھی چھوٹ گیا ہے، دردناک ویڈیو رپورٹ

    ویڈیو رپورٹ: عدنان راجپوت

    ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے معذور ہونے والے شہری کس حالت میں جیتے ہیں؟ کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد کئی شہری معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ایسے ہی ایک نوجوان سے یہاں ملوا رہے ہیں، جو ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بنا اور معذور ہو گیا۔

    سرجانی ٹاؤن میں بے لگام لٹیروں کی گولی کا نشانہ بننے والا شہری اویس معزوری کے بعد حکومتی امداد کا منتظر ہے، متاثرہ شہری اویس کے مطابق گزشتہ سال 28 دسمبر کی صبح سرجانی تھانے کے قریب ڈاکوؤں نے واردات کے دوران نشانہ بنایا، موٹر سائیکل چھینی اور گولی مار کر فرار ہو گئے۔


    سیلفیوں کے شوقین رجب علی کو کس نے بہیمانہ طریقے سے قتل کیا؟ ویڈیو رپورٹ


    متاثرہ شہری کی ہمشیرہ کہتی ہیں اویس کو گولی لگنے کے بعد وہ کام نہیں کر پا رہے ہیں، متاثرہ اویس کی 11 سالہ بیٹی کا کہنا ہے کہ پاپا کو ڈاکو نے گولی ماری، پہلے اسکول جاتے تھے، اب فیس کی رقم نہ ہونے پر اسکول چھوڑنا پڑھا۔ میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ اویس کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس کا علاج کرائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی کفالت کر سکے۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • کراچی :  ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری پکڑا گیا

    کراچی : ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری پکڑا گیا

    کراچی : کلفٹن میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری پکڑا گیا، شہری نے والد سے پانچ لاکھ روپے کا نقصان چھپانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں شہری کو ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینا مہنگا پڑ گیا۔

    کلفٹن میں 5 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے ڈراما ڈراپ سین ہوا اور پولیس نے شہری کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے بتایا کہ شہری نے پانچ لاکھ روپے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دی تھی، شہری نے والد سے پانچ لاکھ روپے کا نقصان چھپانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھا تاہم ملزم سے رقم برآمد کرلی ہے.

    یاد رہے 25 جنوری کو نیپئر کے علاقے میں ایک لاکھ 80 ہزار کی ڈکیتی کا ڈراما رچانے والے ملزمان کا ڈراپ سین ہوا تھا۔

    ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا تھا کہ ملزمان نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر 1 لاکھ 80 ہزار اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے لیکن نیپئر پولیس نے جب تحقیقات کی تو ڈکیتی کی اطلاع دینے والے ملزمان کے بیان میں تضاد تھا، شک کی بنیاد پر دونوں کالرز کو تھانے منتقل کیا گیا، آخرکار دونوں کالرز نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا تھا۔

  • تھانیدار گروہ کی ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آ گئی

    تھانیدار گروہ کی ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد میں جعلی تھانیدار گروہ کی ٹول پلازہ آفس پر ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کے مطابق تھانیدار گروہ کے 9 کارندوں نے چند روز قبل لنک روڈ کے ٹول آفس سے رقم لوٹی اور فرار ہو گئے تھے، ملزمان نے ٹول آفس پر ٹریلر ڈرائیور کو بھی لوٹا، اور مزاحمت پر شہری کو بٹ بھی مارا تھا۔تھانیدار گروہ جعلی پولیس کراچی

    فوٹیج میں 4 موٹر سائیکلوں پر آنے والے 9 ملزمان کے پاس اسلحہ بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس حکام کے مطابق جعلی تھانیدار گروہ کے کارندے کئی مقامات پر پولیس وردی پہن کر وارداتیں کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایسٹ، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ایک کارروائی میں لنک روڈ ٹول پلازہ پر وارداتیں کرنے والے جعلی تھانیدار گروہ کے اہم ساتھی نور الدین ولد جلال خان کو گرفتار کر لیا تھا۔


    چوری کی موٹر سائیکل لے آؤ بدلے میں منشیات لے جاؤ، کراچی میں نیا دھندہ بے نقاب


    ملزم اپنے ساتھیوں (جعلی تھانیدار) کے ہمراہ لنک روڈ ٹول پلازہ اور اطراف کے علاقوں میں لوٹ مار کیا کرتا تھا۔ پولیس نے تکنیکی بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کر کے ملزم نور الدین کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفرور کارندوں کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

  • وائرل ویڈیو میں ڈاکوؤں کو فائر کر کے بھگانے والے شہری نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا

    وائرل ویڈیو میں ڈاکوؤں کو فائر کر کے بھگانے والے شہری نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا

    کراچی: نارتھ کراچی سیکٹر 5C3 میں ایک بزرگ شہری کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا تھا، جس میں انھوں نے فائرنگ کر کے ڈاکوؤں کو بھگا دیا تھا، اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے، اور اطراف میں لگے مزید سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں، تاہم شہری خرم پرویز نے قانونی کارروائی سے منع کر دیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر کل سے وائرل تھی، جس پر پولیس اور اسپیشل برانچ کی جانب سے علاقے کی تصدیق کی گئی، کیوں کہ اعلیٰ افسران کی جانب سے وائرل کلپ سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی تھی، پولیس کی جانب سے تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر5C3 میں پیش آیا۔

    پولیس حکام کے مطابق خرم پرویز نامی شہری اپنے گھر سے نکل کر موٹر سائیکل پر سوار ہوئے تو اس دوران پیچھے سے ایک موٹر سائیکل پر 2 ڈاکوں آ گئے، ڈاکو اسلحے کے زور پر شہری کو لوٹنے لگے تو خرم پرویز نے اپنے لائسنس یافتہ اسلحہ سے ملزمان پر فائرنگ کر دی، شہری کی فائرنگ کے بعد ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔


    ننھی بچی سہمی نظروں سے پولیس کے ہاتھوں پھل فروش باپ کو پٹتا دیکھتی رہی، ویڈیو


    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری خرم پرویز کی جانب سے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی، پولیس کی جانب سے متاثرہ شہری سے رابطہ کیا گیا تاہم وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتا، تاہم پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

  • گلستان جوہر میں دکان کے باہر بیٹھے نوجوانوں سے ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی

    گلستان جوہر میں دکان کے باہر بیٹھے نوجوانوں سے ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دکان کے باہر بیٹھے نوجوانوں سے ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں کراچی میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے دندناتے ڈاکوؤں دن دہاڑے شہری کو لوٹ رہے ہیں۔

    ایسا ہی ایک ڈکیتی کا واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پیش آیا جہاں گزشتہ شام افطاری سے چند منٹ قبل ہوا 2 ڈاکو دکان کے باہر بیٹھے نوجوانوں سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے نوجوانوں سے موبائل فون چھینے اور چند ہی سیکنڈ میں موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئےکوششیں کررہے ہیں، جلد فوٹیج کی مدد سے ملزم کو تلاش کرلیں گے۔

  • عید کی شاپنگ کیلئے ڈکیتی کرنے والے کم عمر ملزمان پکڑے گئے

    عید کی شاپنگ کیلئے ڈکیتی کرنے والے کم عمر ملزمان پکڑے گئے

    کراچی: سہراب گوٹھ میں عید کی شاپنگ اور موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے کیلئے ڈکیتی کرنے والے کم عمر ملزمان پکڑے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں کراچی میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے دندناتے ڈاکوؤں دن دہاڑے شہری کو لوٹ رہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ میں ڈکیتی مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان اسلحہ سمیت فرار ہوگئے اور ان  3 ملزمان کی عمر 16 سال اور ایک کی 18 سال ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا ایک ملزم آٹھویں اور دوسرا نویں جماعت کا طالب علم ہے، گرفتار ملزم نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ سہراب گوٹھ میں ڈکیتی کرنے نکلے تھے۔

    ملزم نے بیان دیا کہ 2 لوگوں سے ڈکیتی کررہے تھے پولیس آگئی، پولیس کو دیکھ کر ہمارے 2 ساتھی فرار ہوگئے، واردات کے بعد عید کی شاپنگ کرنی تھی، ایک ملزم کے مطابق موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-police-timely-action-suspects-flee/