Tag: ڈکیتی

  • پیٹرول پمپ پر 20 لاکھ کی ڈکیتی کا معاملہ، واردات کرانے والے سابقہ ملازم نکلے

    پیٹرول پمپ پر 20 لاکھ کی ڈکیتی کا معاملہ، واردات کرانے والے سابقہ ملازم نکلے

    کراچی: الفلاح شمسی سوسائٹی میں پیٹرول پمپ پر 20 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کا کہنا ہے کہ پمپ پر 2 مرتبہ ڈکیتی کرانے والے سابقہ ملازم ہیں، الفلاح پولیس نے ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ ملزمان ڈکیتی کے دوران پولیس اہلکار کا اسلحہ بھی لے کر فرار ہوئے تھے، ملزمان نے 20 جولائی کو پیٹرول پمپ کا کیش لوٹا تھا۔

    ٹیکنیکل بنیادوں پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے 3 پستول، 2 لاکھ کیش برآمد کرلیا گیا ہے، سابقہ ملازمین ڈکیت گروہ کو بھاری کیش کی مخبری کرتے تھے۔

    کراچی میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب

    ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 6 ماہ قبل بھی پمپ سے 13 لاکھ 60 ہزار کیش چھینا تھا، ملزمان میں علی حیدر، پرویز احمد اور ندیم شامل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے، 3 ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • راشد منہاس روڈ پر پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

    راشد منہاس روڈ پر پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راشد منہاس روڈ پر پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی ہوئے تھے، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو ملزمان کے پیچھے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

    جائے وقوعہ پر موجود عوام نے بھی ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، عزیز بھٹی پولیس نے مسلح ملزمان کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کیا۔ ملزمان کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • فوٹیج: گیس سلنڈرز کی دکان میں واردات، پولیس کو دیکھ کر لٹیرے موبائل فون پھینک کر فرار

    فوٹیج: گیس سلنڈرز کی دکان میں واردات، پولیس کو دیکھ کر لٹیرے موبائل فون پھینک کر فرار

    کراچی: شہر قائد میں گیس سلنڈرز کی ایک اور دکان لٹیروں کا نشانہ بن گئی، بلدیہ ٹاؤن 8 نمبر، جمعہ بازار کے قریب واقع گیس سلنڈرز کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں جمعہ بازار کے قریب ایک گیس سلنڈرز کی دکان میں دو موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے واردات کی، فوٹیج میں ایک لٹیرے کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس کو ملنے والی فوٹیج کے مطابق دو لٹیرے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دکان پر آئے، اور دکان میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر دکان دار کو لوٹ لیا۔

    لٹیروں نے دکان دار سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون چھینا اور فرار ہو گئے، تاہم واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی، جن کا لٹیروں کے ساتھ مقابلہ ہوا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران لٹیرے موبائل فون پھینک کر تنگ گلیوں میں فرار ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا موبائل فون گیس سلنڈرز کی دکان کے مالک کو لوٹایا گیا، جب کہ واردات کرنے والے لٹیروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش کیا جا رہا ہے۔

  • کراچی : دبئی سے آکر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ملزم میڈیا سائنس کا گریجویٹ نکلا

    کراچی : دبئی سے آکر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ملزم میڈیا سائنس کا گریجویٹ نکلا

    کراچی : لیاری ایکسپریس وے پر پی آئی بی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم میڈیا سائنس گریجویٹ نکلا اور دبئی میں ایک ریسٹورینٹ میں بطور کیشئیر کام کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری ایکسپریس وے سے ڈکیتی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ، جس میں سے گرفتار ایک ملزم دبئی پلٹ نوجوان اور میڈیا سائنس کا گریجویٹ نکلا۔

    گرفتار ملزم نے اے ار وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ دبئی سے عیدالاضحی پر چھٹیوں پر گھر کراچی آیا تھا ، میری 15 دن کے بعد دبئی واپسی کی ٹکٹ کنفرم ہے۔

    ملزم انس کا کہنا تھا کہ عید کے بعد سے ڈکیتی کی وارداتیں شروع کیں، عید کے بعد سے اب تک تقریباً 80 وارداتیں کرچکا ہوں ، ملزم انس

    ملزم نے بتایا کہ دبئی میں ایک ریسٹورینٹ میں بطور کیشئیر کام کرتا ہوں ، دبئی میں میری بارہ سو درہم تنخواہ ہے ، کراچی یونیورسٹی سے میں میڈیا سائنس میں گریجویشن کی ، میں بھی نشہ کرتا ہوں دبئی میں بھی ویڈ پیتا تھا۔

  • جہانگیر روڈ پر دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آ گئی

    جہانگیر روڈ پر دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: مسلح لٹیروں کی دیدہ دلیری سے کی جانے والی وارداتوں میں کوئی کمی نہیں آ سکی، دودھ کی ایک اور دکان میں لوٹ مار کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    کراچی میں راہگیروں اور مختلف کاروباری افراد کے ساتھ ساتھ دودھ کی دکانوں میں بھی لوٹ مار کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، 2 مسلح لٹیروں نے 18 جون کو جہانگیر روڈ پر دودھ کی ایک دکان میں لوٹ مار کی ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوئی ہے۔

    فوٹیج میں دونوں ڈاکوؤں کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، جو اسلحے کے زور پر دکان سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز لے اڑے۔ لٹیروں نے دکان پر آئے خریدار اور ڈبل روٹی سپلائر سے بھی لوٹ مار کی۔

    متاثرہ دکاندار اعظم نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا، آئے روز لوٹ مار معمول بن چکی ہے، کوئی روکنے والا نہیں ہے۔

  • کراچی : ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار

    کراچی : ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار

    کراچی : پولیس نے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے بیان میں تضاد پر تفتیش کی تو واردات جھوٹی نکلی۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جھوٹی ڈکیتی کا ڈرامہ ناکام بنادیا۔

    پولیس نے جھوٹا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا اور بتایا کہ ملزم نے شاہ فیصل پل پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دی تھی ، ملزم کے بیان میں تضاد پرتفتیش کی تو واردات جھوٹی نکلی۔

    ملزم سے دس لاکھ روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    پولیس کی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا اور اعترافی ویڈیو بیان میں بتایا کہ میرا نام چاند گلفام ہے میں ایک نجی کمپنی میں کام کرتا ہوں۔

    ملزم نے کہا کہ کمپنی نے مجھے کلائنٹ کو دس لاکھ روپے دینے کے لئے دیئے تھے۔۔ رقم دیکھ کر میرے دل میں لالچ آئی اور پیسے گھر میں چھپا دیئے۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ گھر میں رقم چھپا کر تھانے واردات کی جھوٹی رپورٹ درج کروانے گیا تو پولیس مجھے موقع واردات پر لیکر گئی اور تفتیش کی تو میں نے گھبرا کا سچ بتا دیا۔

  • ڈکیتی میں ملوث شخص کو اپنے قبرستان میں دفن نہ ہونے دیا جائے، محسود قبائل کا بڑا جرگہ

    ڈکیتی میں ملوث شخص کو اپنے قبرستان میں دفن نہ ہونے دیا جائے، محسود قبائل کا بڑا جرگہ

    کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز میں بے پناہ اضافے کے پس منظر میں کراچی کے مضافاتی علاقے منگھوپیر میں ڈکیتیوں اور منشیات فروشی کے خلاف محسود قبائل کا بڑا جرگہ منعقد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رہائش پذیر محسود قبائل کے نمائندوں نے گزشتہ روز منگھوپیر میں طویل مشاورتی اجلاس (جرگہ) منعقد کیا، جس میں محسود قبائل کے نوجوانوں کو جرائم سے روکنے اور احساس دلانے کے لیے چند اہم تجاویز رکھی گئیں۔

    جرگے میں تجویز سامنے آئی کہ محسود برادری سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص ڈکیتی میں ملوث ہوا تو اسے چھڑانے کے لیے تھانے یا عدالت نہ جایا جائے۔

    ایک تجویز یہ دی گئی کہ برادری کا کوئی فرد ڈکیتی میں ملوث ہوا تو اس کے جنازے کا بائیکاٹ کیا جائے اور اسے اپنے قبرستان میں تدفین کی اجازت نہ دی جائے۔

    یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے گھر والوں کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے، اور منشیات فروشی میں ملوث افراد کے ساتھ بھی یہی رویہ رکھا جائے۔

    جرگے کے ترجمان مفتی خالد نے کہا کہ محسود قبیلے کی ذیلی شاخوں کی تجاویز سامنے آ گئی ہیں، اب ایک با اختیار کمیٹی ان تجاویز کا جائزہ لے گی، دیکھا جائے گا کہ ان میں سے کن کن تجاویز پہ عمل ممکن ہے، اس کا جائزہ لے کر باقاعدہ تحریری شکل میں نکات سامنے لائے جائیں گے۔

    انھوں نے جرگے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ جرائم میں ملوث افراد کو اب برادری کے ذریعے جرائم سے روکنے کی کوشش کی جائے گی۔

  • ڈیفنس میں سیلز مین نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

    ڈیفنس میں سیلز مین نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

    کراچی: ڈیفنس بدرکمرشل میں سیلز مین نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، ڈکیتی واقعے کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈکیتی واقعے کی سی سی ٹی وی میں فوٹیج میں دکان میں 2 مشتبہ افراد کو داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مشتبہ افراد کو دیکھ کر سیلز مین نے بھاگ کر قریب میں موجود پولیس اہلکاروں کو اطلاع دی، پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ گئے، دونوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    دوسرے واقعے میں اسکیم 33 سچل گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    احمدپور شرقیہ:ریلوے پولیس اہلکار کا تشدد، متاثرہ خاتون مردہ پائی گئی

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عیایت اورصدیق سے 2پستول، چوری کی موٹرسائیکل برآمدبرلی گئی ہے، جبکہ ملزم عنایت اللہ پر 4 مقدمات، صدیق پر 3 مقدمات درج ہیں۔

  • ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کا ڈرامہ رچانے والا ڈاکو پکڑا گیا

    ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کا ڈرامہ رچانے والا ڈاکو پکڑا گیا

    کراچی: ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کا ڈرامہ رچانے والے ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کی تحقیقات میں ملزم کا پول کھل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ سولجر بازار میں گولی لگنے سے زخمی شخص ڈاکو نکلا، ملزم نے ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کا ڈرامہ رچایا تھا۔ ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو گارڈن پولیس نے گرفتار کیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم نے 28 مارچ کو دوران ڈکیتی زخمی ہونے کا ڈرامہ رچایہ تھا۔

    ملزم نے اسپتال آکر بتایا کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے، تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ ملزم اپنے ہی پستول سے گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

  • کراچی میں مسلح خاتون اور مرد نے پھل فروش کو لوٹ لیا

    کراچی میں مسلح خاتون اور مرد نے پھل فروش کو لوٹ لیا

    کراچی: شہر قائد میں جہاں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں اضافہ ہوا ہے وہاں طریقہ واردات بھی تبدیل ہوتا جارہا ہے، اب مرد ڈکیٹ سے ساتھ خاتون بھی شہریوں کو لوٹنے لگی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واردات کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا جہاں مسلح خاتون اور مردنے پھل فروش کو لوٹ لیا، تربوز خریدنے کے بہانے مسلح خاتون اور مرد رقم لے کر فرار ہوگئے۔

    متاثری پھل فروش نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر آنے والے مرد اور خاتون نے تربوز خریدے جس کی قیمت 680 روپے بنی تو مجھ سے پوچھا 5 ہزار کا کھلا ہے، میں نے کہا کھلا مل جائے گا، پیسے کاٹ کر باقی واپس کردیے۔

    پھل فروش نے بتایا ’ انہوں نے کہا تربوز واپس کرو تم مہنگے دے رہے ہو، میں نے ان کے پیسے واپس کر کے تربوز واپس لے لیے، جیسے ہی ریڑھی پر کھڑا گاہک گیا‘۔

    پھل فروش نے بتایا کہ یہ موٹر سائیکل پر واپس آئے، خاتون نے لیڈیز پرس سے اور مردنے اپنا چھپایا ہوا پستول نکالا، مجھ سے ریڑھیوں کا کیش 60 ہزار 2 موبائل فون چھین لیے۔

    واضح رہے کہ پھل فروش کی جانب سے گلبرگ تھانے میں درخواست دیدی گئی۔