Tag: ڈکیتی

  • سڑک پر ڈکیتی و تشدد کا دلخراش واقعہ، ویڈیو نے دل دہلا دیے

    سڑک پر ڈکیتی و تشدد کا دلخراش واقعہ، ویڈیو نے دل دہلا دیے

    شیفیلڈ : برطانیہ میں ڈاکوؤں نے زیورات چھیننے کیلئے شہری کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ہزاروں مالیت کا زیور لے کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات بہت عام ہوتے جارہے ہیں، برطانیہ میں ایک ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان نے شہری کی درگت بنا ڈالی۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برطانوی شہر شیفیلڈ کی سڑک کے کنارے ایک شخص سے کچھ ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے زیورات کا پیکٹ چھیننے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی۔

    پچاس ہزار پونڈ مالیت کے زیورات کا ڈبہ چھیننے میں ناکامی پر ملزمان نے اسے زمین پر گرا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور لاتوں گھونسوں کی بارش کردی اس دوران راہ گیر بھی جمع ہوگئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں لوگوں کی بڑی تعداد کو شیفیلڈ کی ایک گلی کے کنارے موجود دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو میں ایک عورت کو بار بار چیختے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے جو کہہ رہی ہے کہ اسے روکو! تم کیا کر رہے ہو؟ تاہم ملزمان اس شخص سے زیورات کا پیکٹ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

  • بنارس پل پر فائرنگ سے زخمی دوسرا بھائی دم توڑ گیا

    بنارس پل پر فائرنگ سے زخمی دوسرا بھائی دم توڑ گیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے بنارس کے پل پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا بھائی بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بنارس پُل پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا، زخمی بھائی بھی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بھائیوں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تھی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی تھی۔

    رواں سال محض دو ہی مہینوں میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے، جو شہر میں محکمہ پولیس کے دعوؤں کے برعکس اس کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

  • سُنار کی دکان میں ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

    سُنار کی دکان میں ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

    حیدرآباد: بھارت میں دن دہاڑے ایک سنار کی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، مسلح ملزمان لاکھوں مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد کے علاقے اکبر باغ میں دن دہاڑے جیولری شاپ میں پیش آنے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیولری شاپ پر نقاب پوش ڈکیت نے گھس کر وہاں موجود دکان کے مالک پر خنجر سے قاتلانہ حملہ کر کے تقریبا 15 سے 20 لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دکان کے قریب اور اندر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جلد ہی حملہ آور لٹیروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • کراچی: زیر تربیت اہلکار کے گھر ڈکیتی کے دوران فائرنگ، ماں جاں بحق

    کراچی: زیر تربیت اہلکار کے گھر ڈکیتی کے دوران فائرنگ، ماں جاں بحق

    کراچی: اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں واقع گھر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ماں جاں بحق جبکہ زیر تربیت پولیس اہلکار بیٹا زخمی ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اورنگی ٹاون گلشن بہار میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق زخمی نوجوان زیر تربیت پولیس اہلکار ہے، واردات میں ملوث ملزم اپنی پستول گھر میں چھوڑ کر فرار گیا، زخمی اہلکار کے بیان کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا واقعہ کی تفتیش جاری ہے

  • ڈکیتی کی بڑی وارداتیں، ڈاکو لاکھوں نقدی اور 100 تولے سونا لوٹ کر فرار

    ڈکیتی کی بڑی وارداتیں، ڈاکو لاکھوں نقدی اور 100 تولے سونا لوٹ کر فرار

    گوجرانوالہ: ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈاکو نے 100 تولے سے زائد سونا، قیمتی گھڑیاں اور 20 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کی حدود میں ہاوسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی بڑی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ڈاکو 2 گھروں سے ڈھائی کروڑ روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دو کاندانوں کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر 100 تولے سے زائد سونا، 20 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر لے گئے۔

    متاثرین کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کے دوران ڈاکو کمسن بچوں کی کن پٹی پر پستول تان کر خوف و ہراس بھی پھیلاتے رہے۔

  • اورنگی ٹاؤں ڈکیتی میں انڈر ٹریننگ ڈی ایس پی کے ملوث ہونے کے انکشاف

    اورنگی ٹاؤں ڈکیتی میں انڈر ٹریننگ ڈی ایس پی کے ملوث ہونے کے انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں گھر میں ڈکیتی کی اب تک کی سب سے بڑی واردات میں انڈر ٹریننگ ڈی ایس پی کے ملوث ہونے کے انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے  علاقے اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی تھی، جس میں 15 ڈکیت  پولیس یونیفارم اور سادہ لباس میں گھر میں داخل ہوئے اور دو کروڑ روپے، ستر سے اسّی تولہ سونا و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    کراچی میں پولیس یونیفارم پہنے ڈاکوؤں نے رواں سال کی بڑی ڈکیتی کر ڈالی

    تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس بڑی واردات میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے انڈر ٹریننگ ڈی ایس پی عمیر طارق بجارانی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

    پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ عمیر طارق بجارانی کی اسپیشل پارٹی ماضی میں بھی غیر قانونی چھاپوں میں ملوث رہے ہیں، پولیس افسران نے لوٹی گئی رقم کا 50 فیصد، طلائی زیورات، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ واپس کرکے مطالبہ بھی کیا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس افسران نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ شخص ایف آئی آر درج نہ کرائے تو دیگر سامان بھی لوٹا دیا جائے گا۔

  • کراچی میں پولیس یونیفارم پہنے ڈاکوؤں نے رواں سال کی بڑی ڈکیتی کر ڈالی

    کراچی میں پولیس یونیفارم پہنے ڈاکوؤں نے رواں سال کی بڑی ڈکیتی کر ڈالی

    کراچی کے  علاقے اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، ملزمان دو کروڑ روپے، ستر سے اسّی تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    متاثرہ شہری عامر بیگ کے مطابق ملزمان پولیس یونیفارم اور سادہ لباس میں گھر میں داخل ہوئے، تمام افراد کو یرغمال بنانے کے بعد تقریباً دو گھنٹے تک لوٹ مارکرتے رہے۔

    متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان رات دوبج کر بیس منٹ پر گھر میں داخل ہوئے اور چار بجے لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے۔

    عامربیگ کا کہنا ہے ملزما ن نقدی، زیورات اور قیمتی سامان کے علاوہ دو بھائیوں کو بھی ساتھ لے گئے تھے جنہیں بلوچ پل پر گاڑی سے اتار دیا۔

    متاثرہ شہری نے بتایا کہ ملزمان کی تعداد پندرہ سے زائد تھی اور وہ پولیس موبائل، ویگو گاڑی، مہران کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، ہمارا سینیٹری کا ہول سیل کا کام ہے اور گھر میں دکانداروں کی رقم موجود تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں، کرائم سین یونٹ کو بھیج دیا ہے، مقدمہ درج کرنے کیلئے متاثرہ افراد کوب لایا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • گلستان جوہر میں گھر میں 40 منٹ تک واردات کرنے والے ڈکیتوں کی سفاکی، ویڈیو سامنے آ گئی

    گلستان جوہر میں گھر میں 40 منٹ تک واردات کرنے والے ڈکیتوں کی سفاکی، ویڈیو سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ایک گھر میں 40 منٹ تک ڈکیتی کی واردات کرنے والے ڈکیتوں کی دیدہ دلیری اور سفاکی نے محکمہ پولیس کی کارکردگی پر سوال کھڑا کر دیا ہے، مسلح ڈکیتوں نے واردات کے بعد گلی میں چوکیدار کو گولی بھی ماری۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 7 میں تین روز قبل دن دہاڑے 5 ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔

    واردات کے بعد ڈاکوؤں نے گلی میں شہریوں کی موٹر سائیکلیں بھی چھینیں اور فرار ہونے سے قبل گلی میں موجود چوکیدار کو بھی گولی مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

    مسلح ڈاکو ایک کے بعد ایک واردات کرتے رہے لیکن پولیس نہ پہنچی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 5 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، اہل خانہ نے ایف آئی آر میں لکھوایا کہ 2 ڈاکو پینٹ شرٹ اور 3 شلوار قمیض میں ملبوس تھے، اور انھوں نے گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کیا۔

    مدعی سید احمد حنین کے مطابق ڈاکوؤں نے الماریوں سے 2 لاکھ 5 ہزار نقدی، اور 4 لاکٹ چین سیٹ لوٹے، 3 چین، 16 انگوٹھیاں، 1 قیمتی گھڑی، 1 موبائل فون، مرحوم بھائی کا لائسنس یافتہ پستول بھی لوٹ لیا، مدعی نے بتایا کہ ڈاکو اطمینان سے 40 منٹ تک گھر میں واردات کرتے رہے، اور ڈکیتی کے بعد شور سن کر پیچھے آنے والے چوکیدار کو بھی ٹانگ میں گولی مار دی۔

    فوٹیج میں ڈاکوؤں نے گلی میں موجود شہری سرفراز اور شہزاد سے موٹر سائیکلیں چھینیں، اور اپنی دونوں موٹر سائیکلیں گلی میں پھینک کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے تھانہ گلستان جوہر میں مقدمہ درج کرنے کے بعد کیس تفتیشی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

     

  • خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد میں ملوث دوسرا ڈاکو بھی گرفتار

    خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد میں ملوث دوسرا ڈاکو بھی گرفتار

    راولپنڈی : خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اورتشدد میں ملوث دوسرے ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ وارث خان کی حدود میں خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اورتشدد کے مقدمہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکو رمضان کو چھڑوانے کیلئے اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس میں ملزم  زخمی ہوا، پولیس گرفتار ملزم کو برآمدگی کیلئے جارہی تھی، ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون ٹیچر سے واردات کرنے والے دونوں ڈاکو گرفتار ہو چکے ہیں،  خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کرنیوالے دونوں ملزمان بھائی ہیں۔

    یاد رہے راولپنڈی میں دو موٹر سائیکل سوا رملزمان نے راہگیر خاتون پر تشدد کیا اور پرس، زیور چھین کر فرار ہوگئے تھے، واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ کہ ایک ملزم نے خاتون سے پرس چھینا اور دوسرے نے دبوچ لیا، ملزم نے خاتون کی چوڑیاں اور انگوٹھیاں کھینچ کر اتاری اس کے بعد خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

  • ویڈیو: بڑی ڈکیتی کی کوشش، لٹیرے کو سر پر پیر رکھ کر بھاگنا پڑا

    ویڈیو: بڑی ڈکیتی کی کوشش، لٹیرے کو سر پر پیر رکھ کر بھاگنا پڑا

    کراچی: شہر قائد میں لٹیروں نے بڑی ڈکیتی مارنے کی کوشش کی تاہم جس گاڑی کو لوٹنے والے تھے، اس سے شہری کلاشنکوف کے ساتھ نکل آیا، اور پستول بردار لٹیرے کو سر پر پیر رکھ کر بھاگنا پڑا، تاہم اس کی ساتھی خاتون موقع پر پکڑی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، بلاک ڈی میں گھر کے دروازے پر ایک گاڑی میں سوار افراد کو لوٹنے کی کوشش اس وقت بری طرح ناکام ہو گئی جب ڈرائیور کلاشنکوف لے کر باہر نکلا اور بھاگتے لٹیرے پر فائرنگ کر دی۔

    اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پستول ہاتھ میں لیے لٹیرا کس طرح جان کے خوف سے بھاگتا ہے اور پھسل کر گر پڑتا ہے، اور پھر اٹھ کر بھاگ جاتا ہے۔

    لٹیرے گاڑی سے 19 لاکھ روپے لوٹنے آئے تھے، جیسے ہی گاڑی گھر کے دروازے پر رکی اور گھر کا دروازہ کھولا جانے لگا، موٹر سائیکل سوار لٹیرا پستول لیے بھاگتا آیا اور گاڑی کے کھلے دروازے میں گھس گیا، لیکن اس کے اوسان خطا ہو گئے جب اس نے اندر ڈرائیور کو کلاشنکوف اٹھاتے اور بولٹ لگاتے دیکھا۔

    فوٹیج میں لٹیرے کو الٹے پاؤں بھاگتے، اور گرتے پڑتے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، شہری گاڑی سے کلاشنکوف لے کر نکلا اور لٹیرے پر فائرنگ کر دی، وہاں موجود گھر کے دیگر افراد بھی پہلے سے تیار کھڑے تھے، وہ بھی لٹیروں کے پیچھے بھاگے، تاہم لٹیرے اپنی ساتھی خاتون کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

    شہریوں نے خاتون کو قابو کیا اور اسے تھپڑ بھی مارے، بعد ازاں کار سوار نے گاڑی کے اندر سے رقم نکالی اور گھر کے اندر لے گیا۔