Tag: ڈکیتی

  • ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم دبئی سے گرفتار

    ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم دبئی سے گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو انٹرپول کے تعاون سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کا بتانا ہے کہ ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو انٹرپول کے تعاون سے گرفتار کر کے لاہور لایا گیا، اشتہاری مہتاب خان وارداتوں کے بعد بیرون ملک مفرور ہوگیا تھا۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اشتہاری کی گرفتاری سے بیرون ملک اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 104 ہو گئی، ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے تعاون سے کارروائیوں کو جاری رکھا جائے۔

  • کراچی: 2 ڈاکو کار سوار شہری کو لوٹ کر فرار

    کراچی: 2 ڈاکو کار سوار شہری کو لوٹ کر فرار

    کراچی: شہر قائد میں ڈاکو کا شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹا جاتا ہے لیکن انہیں لگام ڈالنے میں پولیس ہمیشہ ناکام نظر آئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز ایک اور ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب دو ڈاکو کار سوار شہری کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سوار ڈکیت نے شہری کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور  چند منٹ کے اندر موبائل فون اور نقدی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    کراچی میں رواں سال 75 سے زائد شہری اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے قتل ہو چکے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وارداتوں کی روک تھام کیلیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا جا رہا۔

  • چلتی ٹرین میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا گرفتار

    چلتی ٹرین میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا گرفتار

    لاہور: ریلویز پولیس رائیونڈ نے چلتی ٹرین میں مسافر کو خنجر کے زور پر لوٹنے والے ملزم کو  گرفتار کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی امان اللہ کو ٹرین موسیٰ پاک میں پریم نگر کے قریب خنجر کے زور پر لوٹنے والے ملزم کو ریلویز پولیس رائیونڈ نے گرفتار کرلیا۔

    ریلویز پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے راولپنڈی کے رہائشی امان اللہ سے خنجر کے زور پر لوٹا تھا، ملزم نے مسافر سے 93 ہزار 500 روپے لوٹے تھے۔

    ریلویز پولیس کے مطابق مسافر اوکاڑہ سے لاہور جانے والی ٹرین موسیٰ پاک میں سفر کر رہا تھا، ملزم صدیق نے ٹرین رائیونڈ رکنے پر چھلانگ لگا کر ریلوے یارڈ کی طرف دوڑ لگا دی۔

    مسافر کے شور مچانے پر ایس ایچ او رائیونڈ رحمت علی نے ٹیم کی مدد سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ساتھ ہی ملزم سے مسافر کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی۔

    ریلویز پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم محمد صدیق کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس رائیونڈ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل کا ڈراپ سین، بیوی ہی قاتل نکلی

    ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل کا ڈراپ سین، بیوی ہی قاتل نکلی

    فیصل آباد: ملت ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کی بیوی ہی اپنے شوہر کی قاتل نکلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاون کے علاقے میں ایک شخص کے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے والی بیوی اور اس کے آشنا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    ملت ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش پتا چلا کہ مقتول شہزاد کی بیوی ہی اس کی قاتل ہے، مقتول شہزاد کو بیوی نے آشنا کیساتھ ملکر قتل کرایا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ اہلکار نے مقتول کی ملزمہ بیوی اس کے ساتھی محمد شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • 16 سال سے کلفٹن کے گھروں میں ڈکیتی کرنیوالے ’اچھو گینگ‘ کے 2 ملزمان گرفتار

    16 سال سے کلفٹن کے گھروں میں ڈکیتی کرنیوالے ’اچھو گینگ‘ کے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن ڈیفنس میں 16 سال سے گھروں کو لوٹنے والے ’اچھو گینگ‘ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن ڈویڑن پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 16 سالوں سے ڈیفنس کلفٹن کے مختلف علاقوں کے گھروں میں چوریاں کرنے والے اچھو گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

      ایس پی کلفٹن احمد چوہدری کے مطابق ان ملزمان میں گروہ سرغنہ اشرف عرف اچھو اور آصف شامل ہیں جو پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ان ملزمان کے قبضہ سے بھاری رقم لاکھوں کی جیولری اور دیگر سامان سمیت چوری میں استعمال اوزار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

     ایس پی کلفٹن احمد چوہدری کا بتانا ہے کہ ماہر چوروں کا گینگ تین ملزمان پر مشتمل تھا جن کا ایک ساتھی خورشید پہلے ہی جیل جا چکا ہے، یہ ملزمان تقریبا 16 سال سے گھروں میں چوریاں کر رہے تھے۔

     ایس پی احمد چوہدری نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ساحل کے علاقے میں ایک گھر سے 100 تولے سے زائد سونا لوٹ کر فرار ہوئے تھے جبکہ ملزمان نے کلفٹن میں بھی ایک کروڑ روپے سے زائد کی واردات کی تھی۔

     ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ٹیم تشکیل دی تھی جس میں ایس پی کلفٹن سمیت ایس ایچ او عرفان میو وقار تنولی اور عبدالرسول بھگیو شامل تھے۔

     گرفتار ملزمان نے درخشاں گزری ساحل ڈیفنس اور کلفٹن میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

  • کراچی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان چلی گئی

    کراچی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان چلی گئی

    کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے پانچ نمبر جی ایریا کے قریب گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور شہری کی جان چلی گئی۔

    پولیس کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق والے والے مقتول کی شناخت 40 سالہ عرفان کے نام سے کی گئی، مقتول 2 بچوں کا باپ اورمقتول کی پھولوں کی دکان تھی، صبح ساڑھے 6 سے ساڑھے7 کے درمیان 3 ڈکیت عقب سے گھرمیں داخل ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا، پولیس نے جائے وقوع پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا ہے، جائے وقوع سے شواہد اکٹھا اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

  • کراچی میں 5 ماہ کے دوران شہری 24 ہزار 161 موٹر سائیکلوں سے محروم

    کراچی میں 5 ماہ کے دوران شہری 24 ہزار 161 موٹر سائیکلوں سے محروم

    کراچی پاکستان کا دارالحکومت رہ چکا ہے اور اب بھی اسے پاکستان کا ’تجارتی دارالحکومت‘ کہا جاتا ہے لیکن اگر یہاں ہونے والے جرائم پر نظر ڈالی جائے تو اسے ’جرائم کا دارالحکومت‘ کہنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔

    کراچی میں ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو یہاں روز ہی گاڑی اور موبائل چوری یا چھینے جانے کی وارداتوں کی تعداد میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتے دیکھا گیا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق  شہر قائد میں اس سال کے 5 ماہ میں  اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اس 5 ماہ کے دوران کراچی کے شہری 24 ہزار 161 موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شاہراہوں، سڑکوں، گلیوں اور گھر کی دہلیز سے 11 ہزار 936 موبائل فونز چھین لئےگئے جبکہ مختلف واقعات میں  255 شہری قتل اور اسٹریٹ کرائم میں 60 شہری قتل  ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر قائد میں صرف مئی میں موٹر سائیکل چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ کراچی کے 10 تھانوں میں سب سے زیادہ وارداتیں رپورٹ ہوئیں جس میں کورنگی صنعتی ایریا، سرجانی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیروز آباد سمیت 10 تھانے میں شامل ہیں۔

  • لٹیرے نے واردات کے دوران نوجوان کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو

    لٹیرے نے واردات کے دوران نوجوان کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو

    کراچی: شہر قائد مکمل طور پر لٹیروں کے رحم و کرم پر آ گیا، واردتیں کرتے ہوئے لٹیرے اب تھپڑ ما کر شہریوں کی مزید تذلیل بھی کرنے لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 8 میں واقع ایک پکوان سینٹر میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں لٹیرے کو ایک نوجوان کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    فوٹیج کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 لٹیرے پکوان سینٹر کے باہر پہنچے، ایک ڈاکو نے کاؤنٹر کے پاس کھڑے نوجوان کو زوردار تھپڑ رسید کر دیا، جب کہ دوسرے نے بریانی کے انتظار میں بیٹھے ایک اور کسٹمر کو لوٹا۔

    جس نوجوان کو پہلے تھپڑ مارا گیا تھا، اس کا موبائل فون بھی چھین لیا گیا، لٹیروں کی جانب سے پکوان سینٹر کے ملازمین کو لوٹنے کی کوشش نہیں کی گئی، واردات کے دوران ایک لٹیرا مسلسل اپنے ہاتھ میں پستول تھامے کھڑا رہا۔

    واردات کرنے والے دونوں لٹیرے شلوار قمیص میں ملبوس تھے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لٹیروں کی تلاش شروع کر دی۔

  • راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

    راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

    راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ڈاکوؤں نے سیشن جج سردار امجد اسحاق کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ڈاکو تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے تھے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر گھر والوں یرغمال بنانے کی کوشش کی، اس دوران سیشن جج سردار امجد اسحاق نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے فائرنگ کر دی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے فائرنگ سے سردار امجد اسحاق کو گولی لگی اور وہ زخمی ہو گئے، جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے۔

  • کراچی: 70 ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی: 70 ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے 2 ڈکیتوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے 70 سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں انجام دیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی 70 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار، ملزمان کا نام ابو طالب اور توصیف شاہ ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان نے 6 مئی کو بنگلہ بازار اورنگی میں ڈکیتی کی تھی، اور گھر کے باہر کھڑے شہری کو بھی اسلحے کے زور پر لوٹا گیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان اورنگی، ناظم آباد، سائٹ ایریا اور اطراف میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔