Tag: ڈکیت گرفتار

  • 38 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    38 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    سپرہائی وے سبزی منڈی پولیس پوسٹ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے سبزی منڈی کے اندر 38 لاکھ کی واردات کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے برآمد کرلیے۔

      ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کے مطابق سبزی منڈی پولیس پوسٹ کی ٹیکنیکل بنیادوں پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 38 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکرکے 26 لاکھ روپے کیش اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ڈکیتی میں تاجر کا منشی اکبر اور سبزی منڈی کا ڈرائیور مراد شامل تھا، 16 دسمبر کو سبزی منڈی کے اندر واردات ہوئی تھی موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے 38 لاکھ روپے کیش چھینے موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی چھینی گئی تھی۔

    ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے کہا کہ ڈی ایس پی چوہدری سہیل فیض کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ٹیم میں چوکی انچارج کامران اور دیگر کو شامل کیا گیا۔

    حکام کا کہنا نے بتایا کہ سبزی منڈی چوکی پر قائم کنٹرول روم سے اہم شواہد حاصل ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے ملزمان کا ڈیٹا حاصل کیا گیا تاجر کا منشی اکبر مالک کے پیسے بینک میں جمع کرواتا اور نکالتا تھا اکبر نے منڈی کیسوزوکی ڈرائیور مراد کے ساتھ منصوبہ بنایا تین ملزمان کو باہر سے لاکر ڈکیتی کروائی گئی۔

    ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے کہا کہ ملزمان سوزوکی اور موٹرسائیکل پر  آئے تھے اکبرنے منصوبہ بندی کے تحت ملزمان کو کیش اور بائیک دے دی واردات میں ملوث تین ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

  • ڈکیتیوں کی سنچری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    ڈکیتیوں کی سنچری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے اسپارکو روڈ کے قریب مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی اور محمد واجد کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے اسلحہ، موبائل فون، چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ 100 سے زائد ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

  • مسروقہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنیوالے اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈکیت گرفتار

    مسروقہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنیوالے اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈکیت گرفتار

    کراچی میں چوری شدہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنیوالے اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈکیت کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گارڈن پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان چھینے اور چوری شدہ موبائل کے آئی ایم ای آئی تبدیل کرتے تھے۔

    ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور آئی ٹی میں مہارت رکھتے ہیں، گرفتار کے دوران ملزمان سے چھینے گئے 17 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوا۔

    ایس ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ ملزمان کی شناخت سمیر، محمد عاطف، خالد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے برآمد موبائل فونز مختلف تھانوں کی حدود سے چھینے، چوری شدہ ہیں۔

  • کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: سچل کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 1 زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

      ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق پولیس معمول کے مطابق گشت پر تھی چار ملزمان کوئٹہ آغا ہوٹل پر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو انھو ں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں دو ملزمان عبدالرحمان اور حماد گرفتار ہوئے۔

    ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے دو پستول، لوٹا ہوا کیش برآمد ہوا، ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

    ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

  • ہائی پروفائل ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    ہائی پروفائل ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس نے ہائی پر وفائل ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ہائی پر وفائل ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا بتانا ہے کہ ملزمان احسان اللہ عرف جھوٹا اور ظاہر شاہ عرف ظہیر سے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے، ملزمان 2 ساتھیوں کے ہمراہ سائٹ ایریا سے پیٹرول پمپ سے 80 لاکھ چھین کر فرار ہوئے تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کا واقعہ 2 دن قبل ہوا تھا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پربھی وائرل ہوئی، واقعےکی ایف آئی آر تھانہ سائٹ اے میں درج ہے۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان نے اورنگی ٹاؤن، سائٹ ٹاؤن، گلبرگ، گڈاپ میں ڈکیتی اور اسنیچنگ کی، ملزمان نے 150 سے زائد وارداتوں میں 400 سے زائد موبائل فون چھینے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان نے 50 سے زائد موٹر سائیکل اور 3 کروڑ سے زائد نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • فیملی کو یرغمال بنا کر گھر میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈکیت گرفتار

    فیملی کو یرغمال بنا کر گھر میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈکیت گرفتار

    کراچی: 19 مئی کو  شہر قائد کے علاقے عثمانیہ کالونی میں گھر میں فیملی کو یرغمال بناکر لوٹ مار کرنے والے 2 ڈکیت کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رضویہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں واردات میں ملوث 2 ملزمان کو سونے کی جیولری اور رقم سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی معروف عثمان کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ زبیر اور ارسلان کو ٹیکنیکل سپورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے سونے کی 2 چین، انگوٹھی، 2 کڑے، 3 لاکھ روپے اور موبائل فونز برآمد ہوئی ہیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ ملزمان نے 19 مئی کو گلبہار  عثمانیہ کالونی میں گھر میں فیملی کو یرغمال بناکر لوٹ مار کی تھی واردات میں 14 تولے سونا ساڑھے 6 لاکھ روپے، 3 موبائل فون اور دیگر سامان لوٹا تھا۔

  • انٹیلیجنس کی بنیاد پر رینجرز اور پولیس نے فرنٹیئر کالونی سے 2 مفرور ڈکیت گرفتار کر لیے

    انٹیلیجنس کی بنیاد پر رینجرز اور پولیس نے فرنٹیئر کالونی سے 2 مفرور ڈکیت گرفتار کر لیے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فرنٹیئر کالونی سے انٹیلیجنس کی بنیاد پر سندھ رینجرز نے 2 مفرور ڈکیت گرفتار کر لیے، یہ ملزمان مختلف علاقوں میں منظم گروہ چلا رہے تھے۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اوربلدیہ ٹاؤن کے علاقے فرنٹیئر کالونی سے منشیات فروشی، ڈکیتی، راہزنی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 2 ملزمان مصدق عرف مزمل عرف باچا اور ثنا اللہ عرف پہلوان عرف موٹا کو گرفتار کر لیا۔

    ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پستول، ایک عدد موٹر سائیکل اور شہریوں سے چھینے گئے موٹرسائیکلوں کے پرزے برآمد کیے گئے ہیں۔

    ڈاکو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن، سائٹ ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں منظم ڈکیت گروہ چلا رہے تھے، اور منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مصدق عرف مزمل عرف باچا اورنگی ٹاؤن، سائٹ ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن کے ڈکیت گروہوں کے ساتھ رابطے میں تھا، ان سے ڈکیتی میں چھینے ہوئے موبائل فونز خرید کر ان کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کر کے افغانستان فروخت کے لیے بھیجتا تھا۔ مصدق باچا مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی بنا پر متعدد بار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے اور تھانہ رضویہ سوسائٹی کی ایک ایف آئی آر میں مفرور ہے۔

    لٹیروں کا برا انجام، پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہوتے ہوئے ڈمپر سے ٹکرا گئے

    گرفتار ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے منشیات فروشی، ڈکیتی، راہزنی اور اسٹریٹ کرائمزکے علاوہ موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتار ڈاکوؤں کو مع اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ویڈیو: چار ڈکیت گھر میں واردات کے دوران پولیس کی گرفت میں آ گئے

    ویڈیو: چار ڈکیت گھر میں واردات کے دوران پولیس کی گرفت میں آ گئے

    کراچی: شہر قائد میں چار ڈکیت گھر میں واردات کے دوران پولیس کی گرفت میں آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے تیز ترین ایکشن لیتے ہوئے ایک گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ میں پولیس نے کارروائی میں خاتون سمیت 4 ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا ہے، جو ایک گھر میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔

    گھر کے مالک عمران نے موقع دیکھ کر 15 پر کال کر دی، جس پر پولیس عملہ پہنچ گیا، اور انھوں نے ڈکیتوں کو نہایت حکمت عملی اور بغیر کسی جانی نقصان کے گرفتار کر لیا۔

    ڈکیت اپنی خاتون ساتھی کی مدد سے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے، تاہم پولیس نے انھیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈکیتوں سے دو عدد تیس بور پستول، اور ایک عدد نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی، جب کہ ایک کار بھی قبضے میں لی گئی ہے۔

    ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ اقبال مارکیٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اہم ملزم گرفتار، فوٹیج بھی جاری

    سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اہم ملزم گرفتار، فوٹیج بھی جاری

    کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے پولیس کی مدد سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی ایک کارروائی میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث انتہائی مطلوب ڈکیت عابد علی شیدی عرف ڈاڈا کو گرفتار کر لیا۔

    بے حسی کی ایک ایسی واردات جسے دیکھ کر دردمند دل تڑپ اٹھے (ویڈیو)

    رینجرز کے ترجمان کے مطابق عابد علی شیدی ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    سندھ رینجرز نے گرفتار ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کر دی ہے، جس میں ملزم کو ساتھی کے ہمراہ اعظم بستی منظور کالونی میں لوٹ مار کی واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ملزم عابد شیدی نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    موٹر سائیکل چوری کی واردات اتنی آسان کیوں؟ فوٹیج سامنے آ گئی

    فوٹیج میں واضح نظر آنے والے ملزم کے ساتھی کی تلاش میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے کپتان کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے پکڑ لیا

    پی آئی اے کپتان کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے پکڑ لیا

    کراچی: ساؤتھ زون گزری پولیس نے ایک بڑی کارروائی میں پی آئی اے کپتان کے گھر پر ڈکیتی کا کیس حل کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ساؤتھ زون گزری پولیس قومی ایئر لائن کے کپتان عدنان صدیقی کے گھر پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو انیس دن بعد گرفتار کرنے میں کام یاب ہو گئی۔

    اے ایس پی کلفٹن زاہدہ پروین نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، ملزمان نے 20 ستمبر کو پی آئی اے کیپٹن کےگھر پر واردات کی تھی۔

    رہائی کے بعد منشیات فروش دہشت گرد بن گیا، پھر گرفتار

    پولیس نے کارروائی میں ملزمان کے قبضے سے دوران واردات لوٹاگیا 75 لاکھ روپے مالیت کا سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

    اے ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 25 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی کے ساتھ ساتھ 35 لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چوڑیاں اور دیگر زیورات بھی برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان سے برآمد ہونے والے سامان میں لاکھوں روپے مالیت کی گھڑیاں، موبائل فون اور سونے کی انگوٹھیاں بھی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت محرم علی، کریم بخش اور عارف شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان نے بیس ستمبر کو پی آئی اے کپتان کے گھر پر ڈکیتی کی واردات کی تھی اور اس دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹا گیا تھا جس میں قیمتی زیورات بھی شامل تھے۔