Tag: ڈکیت گینگ

  • بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ نبیل بلی مقابلے میں ہلاک

    بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ نبیل بلی مقابلے میں ہلاک

    فیصل آباد (05 اگست 2025): سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ نبیل بلی مقابلے میں مارا گیا ہے۔

    سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ نبیل بلی مختلف اضلاع میں 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم نے 2023 میں ڈولفن کانسٹيبل آکاش کو بھی زخمی کیا تھا، اور گزشتہ روز حراست سے فرار ہو گیا تھا۔

    سی سی ڈی کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ نبیل بلی سمیت 4 ملزمان قبرستان ماہیے شاہ میں چھپے ہیں، جس پر انسپکٹر صدیق چیمہ نے رات گئے گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم نبیل مارا گیا جب کہ اس کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔

    سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سے پستول برآمد ہوا، اور اس سلسلے میں تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔


    پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1403 ٹریفک حادثے


    دریں اثنا، لاہور میں ایل ڈی اے سٹی کے قریب سی سی ڈی نے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو مار دیا ہے، مارے گئے ملزم کی شناخت عبدالمطلب کے نام سے ہوئی، سی سی ڈی پولیس کے مطابق ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔

    سی سی ڈی نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ہلاک ملزم ممکنہ طور پر چوہنگ گینگ ریپ کا چوتھا ملزم ہو سکتا ہے، اس کا کریمنل ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے۔

  • کچے میں ڈکیت گینگ نے چھینے گئے سو جانوروں سمیت سرینڈر کردیا

    کچے میں ڈکیت گینگ نے چھینے گئے سو جانوروں سمیت سرینڈر کردیا

    مظفرگڑھ : کچے میں ڈکیت گینگ نے پولیس کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے اور چھینے گئے سو جانوروں سمیت خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مظفرگڑھ پولیس اور کچا ڈکیٹ گینگ کے درمیان ایک ہفتہ تک مقابلہ جاری رہا جس کے بعد کچاگینگ کے 5 کارندوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں پولیس نے بڑی کارروائی کی، کچے کے علاقہ میں ایک ہفتہ پولیس سے شدید مقابلے کے بعد کچہ ڈکیت بوسن گینگ نے سرینڈر کردیا۔

    ابتدائی طور پر گینگ کے 05 اہم اراکین نے اپنے اسلحہ سمیت خود کو سرینڈر کرکے جرائم کی دنیا سے توبہ بھی کر لی۔

    گینگ ممبران نے 4 کلاشنکوف اور 02 ریپیٹر بھی پولیس کے حوالے کر دیئے ، سرینڈر ہونے والے ڈاکوؤں پر درجنوں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسے مقدمات درج ہیں۔

    لوٹے گئے 100 جانور ڈی پی او ڈاکٹر رضوان خان نے اصل مالکان کے حوالے کردئیے تاہم پولیس کیطرف سے علاقے کا سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

  • ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث حنیفی گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

    ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث حنیفی گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

    قصورکے علاقے میں ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث حنیفی گینگ کا سرغنہ حنیف کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے تھانہ کنگن پور پولیس نے بڑی کارروائی  کرتے ہوئے ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث حنیف عرف حنیفی گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام نے بتایا ملزمان کے قبضہ سے 70 ہزار روپے، دو موٹرسائیکلیں، تین موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش کنگن پور اور گردونواح میں متعدد سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    دوسری جانب شکارپور میں تیغانی گینگ کے سرغنہ ڈاکو ایوب تیغانی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، ایوب تیغانی دہشت گردی، قتل، پولس پر حملوں سمیت 13سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کچے میں آپریشن کے باعث ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہیں، ایس ایس پی چاچڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی دنیا چھوڑ کر آنے والے افراد کو مکمل مکمل قانونی چارہ چوئی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

  • ڈکیت گینگ کا کارندہ ٹک ٹاکر خواجہ سرا ساتھی سمیت گرفتار

    ڈکیت گینگ کا کارندہ ٹک ٹاکر خواجہ سرا ساتھی سمیت گرفتار

    ہارون آباد: پولیس نے بہاولنگر میں ڈکیت گینگ کا کارندہ ٹک ٹاکر خواجہ سرا کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میں پولیس نے ڈکیت گینگ کا کارندہ ٹک ٹاکر خواجہ سرا کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، موٹرسائیکل، زیورات سمیت اسلحہ برآمد ہوئی۔

    ڈی ایس پی ہارون آباد کے مطابق ڈکیت گینگ کے تیسرے کارندے کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری،ؤ ہے، 3 رکنی ڈکیت گینگ متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔

  • ڈکیت گینگ کے کارندوں کو ویڈیو بنانے کا شوق لے ڈوبا

    ڈکیت گینگ کے کارندوں کو ویڈیو بنانے کا شوق لے ڈوبا

    لاہور : ڈکیت گینگ کے کارندوں کو ویڈیو بنانے کا شوق لے ڈوبا، پولیس نے ایک ویڈیو کی مدد سے وارداتیں کرنیوالے گروہ کے 2ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایک ہی دن5وارداتیں کرنیوالے گروہ کے 2ملزمان کو گرفتار
    کرلیا گیا۔

    اے ایس پی عامرشوکت نے بتایا کہ ملزمان کی ٹک ٹاک کی ایک ویڈیو سے پہچان کی گئی، ملزمان نے2دن پہلے جنرل اسٹور،ایزی پیشہ سمیت دیگرد کانیں لوٹیں۔

    عامرشوکت کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان میں کاشف اورذیشان علی شامل ہیں ہیں ، ملزمان رائیونڈ میں رواں ماہ 6 جبکہ گزشتہ ماہ4وارداتیں کرچکےتھے ۔

    اے ایس پی نے مزید کہا کہ ملزمان سےڈکیتیوں میں استعمال ہونےوالااسلحہ،موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے اور ملزمان سے ریکوری کیلئے تفتیش کی جارہی ہے۔

  • پچاس وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگ کراچی سے گرفتار

    پچاس وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگ کراچی سے گرفتار

    کراچی: لانڈھی پولیس نے 50 وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا، گینگ کورنگی، لانڈھی، ملیر کے علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لانڈھی پولیس نے 50 کے قریب وارداتوں کے سلسلے میں مطلوب ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، 3 رکنی یہ گروہ کورنگی، لانڈھی، ملیر اور ملیر ندی پر وارداتیں کرتا تھا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ گینگ نے لانڈھی 89 پر موٹرسائیکل سوار کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا تھا، اسی دوران وہاں لگے کیمروں میں ان کی واردات محفوظ ہوگئی تھی۔

    شہری سے لوٹ مار کرنے کی مذکورہ سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    حکام کے مطابق لانڈھی پولیس کی ٹیکنکل ٹیم نے موبائل ٹریسنگ کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ان کے قبضے سے 3 پستول، چھیننے ہوئے موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

  • نادرن بائی پاس پر پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    نادرن بائی پاس پر پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    کراچی: پولیس نے نادرن بائی پاس پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ضلع ویسٹ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر نادرن بائی پاس پر کارروائی کرکے 5 رکنی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور زیراستعمال 02 موٹرسائیکلز برآمد ہوئی، برآمدہ موٹرسائیکلز تھانہ سرجانی اور سائیٹ سپر ہائی وے کے علاقوں سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان سرجانی، سائیٹ سپر ہائی وے، اجمیر نگری سمیت اطراف کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

    گرفتار ملزمان میں بشیر احمد ولد عنایت، شہباز ولد محمد صدیق، سرفراز عرف فراز ولد حکیم، ہاشم علی ولد حاجی حاکم علی اور عبدالطیف ولد محمد یعقوب شامل ہیں۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج، مزید وارداتوں میں شناخت و تفتیش جاری ہے۔

  • گھر پر ڈکیتی کا انتقام، مالک مکان نے ڈکیت گینگ کو مار کر ختم کر دیا

    گھر پر ڈکیتی کا انتقام، مالک مکان نے ڈکیت گینگ کو مار کر ختم کر دیا

    نارووال: درجنوں وارداتوں میں مطلوب 6 رکنی ڈکیت گینگ ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر نارووال کی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کا ایک خطرناک گینگ ہلاک ہو کر ختم ہو گیا ہے، گینگ کو اسامہ یونس نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔

    نارووال کے ڈی ایس پی ملک خلیل نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر اسامہ کے گھر ڈیڑھ ماہ قبل ڈکیتی کی واردات کی تھی، اسامہ یونس اور ڈکیت گینگ سرغنہ کی آپس میں دوستی رہی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ اسامہ نے انتقاماً اپنے ساتھیوں کی مدد سے گینگ سرغنہ اور اشتہاری مجرم اشرف عرف ماما چنگڑ کو پانچ دیگر ڈکیتوں سمیت قتل کر دیا۔

    ڈی ایس پی کے مطابق یہ واقعہ تھانہ نور کوٹ کی حدود میں پیش آیا، ڈاکوؤں کو مارنے کے بعد اسامہ یونس اور اس کے ساتھی فرار ہو گئے ہیں، جب کہ پولیس نے مارے گئے ڈاکوؤں سے کلاشنکوف سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

  • کراچی: ڈکیت گینگ گرفتار، سافٹ ویئر ایکسپرٹس بھی گینگ میں شامل

    کراچی: ڈکیت گینگ گرفتار، سافٹ ویئر ایکسپرٹس بھی گینگ میں شامل

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 2 موبائل سافٹ ویئر ایکسپرٹس سمیت 6 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان چھینا جھپٹی کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی، ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ 2 موبائل سافٹ ویئر ایکسپرٹس سمیت 6 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ڈیوائسز، 30 قیمتی موبائل فون، 2 موٹر سائیکلیں، 4 پستول، نقدی اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے ہیں۔

    ملک مرتضیٰ کے مطابق ملزمان چھینا جھپٹی کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں سافٹ ویئر ایکسپرٹ راحیل، عابد، جمال شاہ بلوچ، موسیٰ، شیر زمان ملنگی اور شاہ زمان کاکی شامل ہیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان بلاک موبائل کھولنے کے 1 ہزار روپے دیتے تھے جبکہ آئی ایم ای آئی تبدیلی کے 5 ہزار روپے دیے جاتے تھے۔

    مختلف دکاندار مذکورہ ملزمان سے 15 سے 20 ہزار میں موبائل خریدتے تھے۔