Tag: ڈکیٹی

  • کراچی: ڈیفنس کی رہائشی عمارت میں مسلح افراد کی لوٹ مار

    کراچی: ڈیفنس کی رہائشی عمارت میں مسلح افراد کی لوٹ مار

    کراچی : شہرقائد کے علاقے ڈیفنس میں مسلح افراد نے رہائشی عمارت میں موجود تمام افراد کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کاسامان لوٹ لیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں واقع رہائشی عمارت میں مسلح افراد شام کے وقت میں داخل ہوئے اور عمارت کا باہر کا دروازہ بند کرکے عمارت میں رہائشی تمام افراد کو یرغمال بنالیا.

    ڈاکوؤں نے تمام فلیٹس میں ڈکیتی کی واردات کی اور باآسانی فرار ہوگئے،اہل علاقہ کے مطابق مسلح افراد کی تعداد چھ تھی جو ایک گھنٹے تک عمارت میں قائم تمام فلیٹس میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہوگئے.

    پولیس واقع کی تحقیقات کررہی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی.

  • کے الیکٹرک کےملازمین ڈکیٹی کے الزام میں گرفتار

    کے الیکٹرک کےملازمین ڈکیٹی کے الزام میں گرفتار

    کراچی: گزشتہ رات بلدیہ کے علاقے سے حراست میں لئے گئےمشتبہ ڈاکو،کے الیکٹرک کےملازمین نکلے،ابتدائی تفتیش کےبعد رہاکر دیے گئے۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ رات علاقہ مکینوں نے پانچ مشتبہ ڈاکورینجرز کے حوالےکئے تھے جو تفتیشی مرحلے کے بعد کے الیکٹرک کے ملازمین نکلے،علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ پکڑے گئے افراد کافی عرصے سے مشتبہ کارروائیوں میں مصروف تھے تاہم ترجمان کےالیکٹرک نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ ملازمین کو غلط فہمی کی بنیاد پرتشدد کا نشانہ بنایا اور رینجرز کے حوالے کیاگیا، رینجرز حکام نے بھی ابتدائی تفتیش کے بعد پانچوں افراد کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کردیا۔