Tag: ڈھائی سالہ بچے

  • ڈھائی سالہ بچے کو  زیادتی  کے بعد قتل  کرنے والے  ملزم کو پھانسی کی سزا سنادی گئی

    ڈھائی سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پھانسی کی سزا سنادی گئی

    لاہور : سیشن عدالت نے ڈھائی سالہ بچے سے زیادتی اورقتل میں ملوث ملزم کو پھانسی کی سزاسنادی، مجرم کے خلاف تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ڈھائی سالہ بچے سےزیادتی اورقتل میں ملوث ملزم کو پھانسی کی سزاسنا دی، پھانسی کے ساتھ عمر قید اور 9لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

    مجرم کے خلاف تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج ہے ، مجرم نے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

    گذشتہ روز کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے تین سالہ بچی سے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو سزا سنائی تھی۔

    عدالت نے ملزم نعیم کو مجموعی طور پر 16 سال قید کی سزا سنائی اور 60 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا جبکہ ملزم کی اہلیہ کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ اگست 2017 کو میری تین سالہ بیٹی گھر کے باہر اپنے بھائی کے ساتھ کھیل رہی تھی، میرے بیٹے نے بتایا کہ تین سالہ بیٹی کو نعیم انکل اپنے ساتھ کہیں لے گئے ہیں۔

    مدعی مقدمے کے مطابق پہلے ملزم نے بچی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا بعد میں ملزم نے بتایا کہ بچی میری اہلیہ کے ساتھ شادی پر گئی ہے۔

    وکیل مدعی مقدمہ آسیہ منیر نے عدالت کو بتایا تھا نعیم نے جب بچی واپسی کی کہ اسے بخار آیا ہوا تھا، ملزم میری تین سالہ بچی کے سینے پر جلتی ہوئی سگریٹ لگتا رہا جبکہ بچی پر ملزم کی جانب سے تشدد بھی کیا گیا تھا۔

  • ڈھائی سالہ بچے پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی نو دفعات شامل

    ڈھائی سالہ بچے پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی نو دفعات شامل

    کوئٹہ : پولیس موبائل پر فائرنگ کا مقدمہ ڈھائی سالہ بچے کیخلاف درج کرلیا گیا، ملزم بلال پردہشت گردی کی نو دفعات درج کی گئیں،  بلوچستان پولیس نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی، بچے کا باپ بیٹے کے مستقبل سے پریشان ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میں ڈھائی سالہ بچے پر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق مقدمے میں بلال پردہشت گردی کی9دفعات درج کر دی گئیں ہیں،۔

    پولیس موبائل پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ نیو سریاب میں مقدمہ درج کیا گیا، ننھے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے جس کے بعد بلال کی گرفتاری کیلیے اب تک3چھاپے بھی مارے جاچکے ہیں۔

    اس حوالے سے بلال کے والد کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال کا بچہ پولیس پر فائرنگ کیسے کرسکتا ہے؟ بلال تو اب تک چپس کھاتا اور جوس پیتا ہے، ہم نے بلال کے نام پر اسکول کھولا جس پر پولیس نے اسے بڑا آدمی سمجھ کر مقدمہ درج کردیا۔

    کیس کو ختم کرنے کیلئے کئی بار پولیس سے رابطہ کیا ہے مگراب تک معاملہ حل نہیں ہوسکا، مقدمہ درج ہونے پر بچے کے مستقبل کے حوالے سے سخت پریشان ہوں۔

    اعلی پولیس حکام نے بچے پر ایف آئی آر کا نوٹس لے لیا

    اس حوالےسے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میڈیا میں خبر نشر ہونے پر بلوچستان پولیس نے ڈھائی سالہ بچے پرایف آئی آرکا نوٹس لے لیا ہے، متعلقہ حکام سے ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے ہم سے رابطہ نہیں کیا ،حقائق کے مطابق کارروائی ہوگی، مقدمہ کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کےحکام کی مدعیت میں درج کیا گیا۔