Tag: ڈھائی کروڑ

  • مقبول سوشل میڈیا ایپ نے پاکستان میں مزید ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

    مقبول سوشل میڈیا ایپ نے پاکستان میں مزید ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

    سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپس میں سے ایک ایپ نے پاکستان میں مزید 2 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

    چین کی سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک کا شمار دنیا کی مقبول ترین ایپس میں سے ہوتا ہے۔ جہاں دنیا بھر سے صارفین اپنی شارٹ ویڈیوز اپ لوڈ کرتے اور مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔ تاہم ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز کے لیے کچھ گائیڈ لائنز طے کی ہوئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر 211 ملین ویڈیوز ڈیلیٹ کیں۔ پاکستان میں مزید 2 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئیں۔

    ٹک ٹاک کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پیشگی طور پر ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح 99.4 فیصد رہی، جو انتہائی بلند ہے۔ ان میں سے 95.8 فیصد ویڈیوز صرف 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔

    چینی سوشل میڈیا سائٹ نے عالمی سطح پر 211 ملین ویڈیوز ڈیلیٹ کیں۔ ان میں 31.1 فیصد بالغ یا حساس مواد، 45 فیصد غلط معلومات اور 13 فیصد مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز شامل تھیں۔

    اس سے قبل مارچ 2025 میں، TikTok نے مغربی افریقہ میں خفیہ کارروائیوں سے منسلک 129 اکاؤنٹس کو بھی ہٹا دیا تھا۔

    ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم پر تحفظ، شائستگی، پرائیویسی اور سیکیورٹی کی پالیسیوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو محفوظ اور بااعتماد تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

  • رمضان المبارک کا پہلا عشرہ: مسجد الحرام میں ریکارڈ ڈھائی کروڑ زائرین کی آمد

    رمضان المبارک کا پہلا عشرہ: مسجد الحرام میں ریکارڈ ڈھائی کروڑ زائرین کی آمد

    رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا تعداد ڈھائی کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی۔

    پورے سال (علاوہ حج سیزن) رمضان المبارک میں دنیا بھر سے زائرین عمرہ کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے تاہم اس سال مسجد الحرام میں ماہ مقدس کے پہلے عشرے میں زائرین کی آمد کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ماہ صیام کے ابتدائی دس روز میں مسجد الحرام میں عبادت اور زیارت کیلیے آنے والوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کے دوران 55 لاکھ زائرین نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔

    حرمین جنرل اتھارٹی نے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو منظم کرنے کیلیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔ 11 ہزار سے زائد ملازمین کو مسجد الحرام کے صحن اور گزرگاہوں میں عبادت گزاروں کی رہنمائی کیلیے تعینات کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ زائرین کی سہولت کیلیے مسجد الحرام میں زمزم کے 20 ہزار ڈسپنسرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں مسجد نبوی ﷺ ایک کروڑ کے لگ بھگ نمازیوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/10-million-worshippers-flock-to-the-prophets-mosque-in-the-first-ten-days-of-ramadan/

  • ڈھائی کروڑاینڈرائیڈ موبائل ’مالویئر‘ سے متاثر ہونے کا انکشاف

    ڈھائی کروڑاینڈرائیڈ موبائل ’مالویئر‘ سے متاثر ہونے کا انکشاف

    واشنگٹن: رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نیا مالویئر صارف کا ڈیٹا چوری نہیں کرتا بلکہ ایپس ہیک کرتا ہے اور زیادہ اشتہارات ڈسپلے کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک نیا اینڈرائیڈ مالویئر دریافت کیا گیا ہے جس نے ڈھائی کروڑ سے زائد ڈیوائسز کو ایپس بدل کر متاثر کیا ہے۔ یہ بات آن لائن سیکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ کی ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے جسے ایجنٹ اسمتھ کا نام دیا گیا ہے جس کی وجہ اس کا کسی ڈیوائس پر حملے کا طریقہ اور پکڑے جانے سے بچنا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مالویئر صارف کا ڈیٹا چوری نہیں کرتا بلکہ ایپس ہیک کرتا ہے اور زیادہ اشتہارات ڈسپلے کرتا ہے تاکہ مالویئر کے آپریٹر ان ویوز سے منافع حاصل کرسکیں۔

    چیک پوائنٹ کے مطابق یہ مالویئر کسی ڈیوائس میں مختلف ایپس جیسے واٹس ایپ کے کوڈ میں کچھ حصوں کو بدل دیتا ہے اور انہیں اپ ڈیٹ ہونے سے روکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس مالویئر نے بھارت اور اس کے ارگرد کے ممالک ممکنہ طور پر پاکستان بھی میں صارفین کو زیادہ متاثر کیا ہے، جس کی وجہ اس خطے میں ایک تھرڈ پارٹی ایپ اسٹور 9 ایپس کی مقبولیت ہے۔

    چیک پوائنٹ کے مطابق یہ مالویئر فوٹو یوٹیلیٹی، گیمز اور سیکس پر مبنی ایپس میں چھپا ہوسکتا ہے اور جب کوئی صارف اسے ڈاؤن لوڈ کرلیتا ہے تو یہ خود کو گوگل کی ایپ کی شکل میں ظاہر کرتا ہے اور اپنا نام گوگل اپ ڈیٹر بتاتا ہے، جس کے بعد دیگر ایپس کے کوڈ بدلنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔

    رپورٹ میں تبایا گیا ہے کہ اس مالویئر کو آپریٹرز نے گوگل پلے اسٹور تک توسیع دینے کی کوشش کی تھی اور 11 ایپس میں اس کے سادہ ورژن کا کوڈ شامل کردیا تھا تاہم گوگل نے اب ان تمام مشتبہ ایپس کو پلے اسٹور سے ڈیلیٹ کردیا ہے۔

    اس مالویئر سے اینڈرائیڈ 5 اور 6 پر کام کرنے والی ڈیوائسز زیادہ متاثر ہوئی ہیں تاہم چیک پوائنٹ کا کہنا تھا کہ اپنی ایپس کو اپ ڈیٹ کردینا اس سے تحفظ دے سکتا ہے۔

  • سندھ حکومت کی دیوالی پر ہندوبرادری کی مالی معاونت

    سندھ حکومت کی دیوالی پر ہندوبرادری کی مالی معاونت

    کراچی : سندھ حکومت نےہندوؤں کے تہوار دیوالی پر اقلیتی برادری کی مالی معاونت کے لیے ڈھائی کروڑ روپے جاری کردیے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہداہت ہر سندھ حکومت نے ہندو برادری کے تہوار دیوالی پر اقلیتی برادری کی مالی معاونت شروع کردی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے ہندو برادری کے تہوار دیوالی پر ڈھائی کروڑ روپے پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جاری کیے۔

    محکمہ اقلیتی امور کی جانب سےڈھائی کروڑ روپے اقلیتی برادری میں مستحقین کےدرمیان فی کس پانچ ہزار روپے کے طور پر تقسیم کیے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی دیوالی کی تقریبات ملتوی کرنے کی ہدایت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ ٹریننگ سینٹر پر حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پارٹی کی جانب سے منائی جانے والی دیوالی کی تقریبات ملتوی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا دیوالی سے قبل ہندو ملازمین کو تنخواہیں دینے کا حکم

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے دیوالی سے قبل تمام ہندو ملازمین کو تنحواہیں، پینشن سمیت تمام الاؤنس دینے کا فیصلہ کیاتھا جس کے تحت ایڈیشنل فنانس سیکریٹری کو 30 اکتوبر سے قبل ادائیگی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیاتھا۔