Tag: ڈھاکا

  • ہیروایشیا ہاکی کپ، پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر

    ہیروایشیا ہاکی کپ، پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر

    ڈھاکا : بھارت نے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو چار صفر سے شکست دے کر پاکستان کو فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہیرو ایشیا کپ 2017 کے کوارٹر فائنل کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو کلین سوئپ کرتے ہوئے چار کے مقابلے میں صفر سے شکست دے دی۔

    ٹورنامنٹ کے اس اہم میچ میں پاکستانی ٹیم کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکی اور ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے کی دوڑ سے محروم ہو گئے اور اب تیسرے نمبر کے حصول کے لیے دوسرے کوارٹر فائنل ( کوریا بمقابلہ ملائشیا) کی شکست خوردہ ٹیم سے اپنا میچ کھیلے گی۔

    یاد رہے ہیرو ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو سات صفر سے شکست دینے کے بعد کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر پائی تھی.

    پاکستان نے اپنے پول میں ایک میچ کی فاتح رہی جب کہ ایک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جب کہ سپر فور میں بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے سے قاصر نظر آئی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بنگلہ دیش نے بھارت کو ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی

    بنگلہ دیش نے بھارت کو ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی

    ڈھاکا : بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں میزبان بنگلہ دیش نے بھارت کو حیرت انگیز طور پر دوسرے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

    بھارتی  کپتان مہندرا سنگھ  دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی اوپنر روہت شرما صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

    ویرات کوہلی اور شیکھر دھون نے دوسری وکٹ کی شراکت میں74 رنز بنائے، لیکن 23 رنز بنانے کے بعد کوہلی ناصر حسین کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ شیکھر دھون نے شاندار بیٹنگ کی اور 53 رنز اسکور کئے لیکن 109 کے  مجموعی اسکور پر وہ بھی پویلین لوٹ گئے جبکہ ایک رن کے اضافے سے امبتی رائیڈو کی اننگ بھی ختم ہو گئی۔

    اس موقع پر کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کرتے ہوئے 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن پھر دونوں ہی کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔

    اسکور 198 تک پہنچا تو  بھاررتی ٹیم کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے تاہم اسی موقع پر میچ میں بارش نے مداخلت کردی۔ جس کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو اسے فی اننگ 47 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

    میچ دوبارہ شروع ہوا تو جدیجا پہلی ہی گیند پر 19 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ اگلے ہی اوور میں 200 کے مجموعی اسکور پر دسواں ہندوستانی کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گیا۔

    بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نے اس اننگ میں بھی شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹائگرز نے ذمے دارانہ کارکردگی  کا مطاہرہ کیا اورمیچ میں چھ وکٹ سے فتح اپنے نام کر لی۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن ناقابل شکست 51 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ مشفیق الرحیم نے 31، لٹن داس نے 34 اور سومیا سرکار نے 36 رنز بنا کر ہندوستانی  ٹیم کوشکست دی۔

    مستفیض الرحمان چھ وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

  • بنگلہ دیش کا کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے بھی اپنے نام کرلیا

    بنگلہ دیش کا کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے بھی اپنے نام کرلیا

    میرپور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے رسوائیوں کی نئی دستان رقم کردی، تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش سے ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا، تیسرے ون ڈے میں بنگال ٹائیگرز نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

    میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم ناکامیوں کے گھری کھائی میں جا گری، بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس ایک کامیابی بھی حاصل نہ کرسکے، تیسرے ون ڈے میں بھی قومی کھلاڑیوں نے پرانی ہی غلطیاں دھرائی۔

    کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن ان کے بعد والے بیٹسمین تو چل میں آیا کی پالیسی پر ہی گامزن رہے،اظہر علی کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کرکے آوٹ ہوئے تو بقیہ سات بیٹسمین صرف سنتالیس رنز کے اضافے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

    فواد عالم اور محمد حفیظ مسلسل تیسرے ون ڈے میں ناکام رہے،قومی ٹیم پورے اوور بھی نہ کھیل سکی اور اننچاسویں اوور میں دو سو پچاس رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال اور سومیا سرکار نےجارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو ایک سو پنتالیس رنز کا آغاز فراہم کیا، تمیم چونسٹھ رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

    بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف سومیا سرکار کی دھواں دار سینچری کی بدولت انتالیسویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سومیا سرکار ایک سو ستائیس رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل تیسرے ون ڈے میں مد مقابل

    پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل تیسرے ون ڈے میں مد مقابل

    ڈھاکا: پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل تیسرے ون ڈے میں مدمقابل ہونگی۔ گرین شرٹس پر سیریز میں کلین سوئپ کی تلوار لٹکنے لگی۔ بنگلہ دیشی ٹائیگرز نے اپنی نظریں کلین سوئپ پر جمالیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے کل میرپور ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس پر سیریز میں کلین سوئپ کی تلوار لٹک رہی ہے۔

    پاکستان مسلسل پانچویں سیریز بھی ہار گیا، شائقین کا بھروسہ بھی ٹوٹ گیا۔ اب بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے میں شاہین  قومی ٹیم کی بقاء  کی جنگ لڑیں گے۔

    بنگلہ دیش نے سولہ سال بعد پہلا ون ڈے جیتا۔ پھر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرلی اور اب میزبان ٹیم نے نظریں کلین سوئپ پر جمالی ہیں۔

    انتظامیہ سرجوڑ کر بیٹھ گئی۔ ہے کہ وائٹ واش سے کیسا بچاجائے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں کھلاڑی ناکام ہورہے ہیں۔

    انجریز نے ٹیم کی مشکلات اور بھی بڑھادی ہیں۔پاکستان آخری ون ڈے بھی ہارگیا تو آئی سی سی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن بھی کھودے گا۔