Tag: ڈھاکہ

  • بنگلہ دیش کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 16افراد جاں بحق

    بنگلہ دیش کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 16افراد جاں بحق

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی میں 16افراد جھلس کرجاں بحق جبکہ 70سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے نواحی علاقے غازی پور کے انڈسٹریل ایریا میں گارمنٹس فیکٹری کے اندر آگ لگنے سے سولہ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 70 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    b-post-1

    بنگلہ دیشی حکام کےمطابق غازی پور کے انڈسٹریل ایریا میں آگ بوائلر پھٹنے سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،دھوئیں کے بادل بھی دور دور تک دکھائی دیے،اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ حکام موقع پر پہنچ گئے۔

    p-post-2

    رپورٹس کے مطابق حادثے میں16 افراد جاں بحق جبکہ ستر سے زائد زخمی بھی ہوگئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    فیکٹری میں دھماکے کے وقت تقریباََ100افراد کام کر رہے تھے حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

    یاد رہے کہ سال نومبر 2012میں ڈھاکہ فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 112ملازمین جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعات عام ہیں،گزشتہ سال ڈھاکہ ہی میں پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے سے 13افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • بنگلہ دیش میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی،کیفے حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

    بنگلہ دیش میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی،کیفے حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت ڈھاکہ کے نواح میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر تین اسلامی شدت پسندوں سمیت گذشتہ ماہ کیفے پر حملہ کرنے والی کالعدم تنظیم کے ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

    تفصیلات کےمطابق ڈھاکہ کے جنوب میں 25 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ناراین گنج نامی شہر کے علاقے پیکپارا میں شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا.پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا.

    پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ میں کیفے حملے کا ماسٹر مائنڈ اور جمعیت المجاہدین کا سربراہ تمیم چوہدری ہلاک ہوگیا.

    *ڈھاکہ ریسٹورینٹ حملہ، 20 غیرملکی سمیت حملہ آور 6 دہشت گرد بھی ہلاک

    خیال رہے کہ یکم جولائی کو شدت پسندوں نے ڈھاکہ کے سفارتی علاقےمیں کیفے پر حملہ کیا تھا جس میں غیر ملکیوں سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے.

    کمانڈوز نے 12 گھنٹے تک کیفے کے محاصرے کرنے کے بعد 13 افراد کو بچا لیا تھا جبکہ چھ مسلح حملہ آوروں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ تمیم چوہدری سنہ 2013 میں کینیڈا سے بنگلہ دیش لوٹا تھااور کالعدم تنظیم جے ایم بی کی قیادت کر رہاتھا.

  • بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے کو سات سال قید کی سزا

    بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے کو سات سال قید کی سزا

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی عدالت نے آج منی لانڈرنگ کے جرم میں اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کے بیٹے کو سات سال قید کی سزا سنائی۔

    ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کے بیٹے کو اس الزام سے بری کرنے کے ذیلی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان کو سابق وزیر اعظم کا سیاسی جانشیں تصور کیا جاتا ہے۔

    طارق رحمان کے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے اپنے دوست غیاث الدین المامون کے ساتھ مل کر 26 لاکھ ڈالر کی رقم سنگاپور بھیجی تھی۔ ہائی کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں ان کے خلاف الزام کو درست پایا۔ ان کے وکیل نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہائی کورٹ نے کہا کہ طارق رحمان نے اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کر کے اپنے قریبی دوست غیاث الدین مامون کو 20 کروڑ ٹکا کی منی لانڈرنگ کرنے میں معاونت کی۔

    انسداد بدعنوانی بیورو کے وکیل خورشید عالم خان نے کہا کہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، سال 2013 میں ڈھاکہ کی ایک عدالت نے خالدہ ضیاء کے بیٹے کو بری کردیا تھا۔

  • بنگلہ دیش میں ’’پیس ٹی وی‘‘ کی نشریات پر پابندی عائد

    بنگلہ دیش میں ’’پیس ٹی وی‘‘ کی نشریات پر پابندی عائد

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی حکومت نے بھارتی مسلمان مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر دہشت گردی کے مبینہ الزامات کے پیش نظر ان کے ٹی وی چینل ’’پیس ٹی وی‘‘ کی نشریات پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چینل پر پابندی کا فیصلہ وزیر صنعت امیر حسین امو کی زیرصدارت اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، بنگلہ دیشی حکومت نے دعویٰ کیا ہےکیا ہے کہ ’’ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے پیش نظر مساجد میں بھی ہونے والےجمعے و دیگر خطبات پر بھی خاص طور پر نظر رکھی جائے گی‘‘۔

    حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یکم جولائی کو ڈھاکہ کے ایک کیفے میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں ملوث دہشت گرد ڈاکٹر ذاکرنائیک سے بہت متاثر تھا، یاد رہے کہ اس واقعے میں غیرملکیوں سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    zakir 12دوسری جانب بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہے اور تمام کیبل آپریٹرز کو پابند کیا ہے کہ جن ٹیلی ویژن چینلز کی بھارت میں پابندی عائد ہے انہیں کسی صورت نشر نہ کیا جائے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    قبل ازیں بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے ذاکرنائیک پر لگنے والے الزامات کے بعد بھارتی حکومت نے اُن کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ’’اس ضمن میں باقاعدہ تحقیقات جاری ہیں، اگر مذہبی اسکالر کی کسی تقریر میں قابل اعتراض مواد کے ثبوت پائے گئے تو اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘‘۔

    بھارتی حکام نے مزید کہا ہے کہ ’’پیس ٹی وی‘‘ سمیت سیٹلائٹ پر آنے والے مذہبی چینلز دکھانے پر مکمل پابندی عائد ہے، اس حوالے سے تمام ریاستوں کو پابند کیا گیا ہے کہ بھارت میں امن و امان کی صورتحال کو  یقینی بنانے کے لیے کیبل آپریٹریز کی نشریات پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے‘‘۔
    بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے الزام عائد ہونے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف سخت موقف اختیار کیا تھا‘‘۔
    اداکار عامر خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک پر لگنے والے الزام کے جواب میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا بیان جاری کیا تھا کہ ’’ہر مسلمان کا تعلق دہشت گردی سے نہیں اور نہ ہی اسلام دہشت گردی کا مذہب ہے‘‘۔

  • بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ناکام، بنگلہ دیش کی پاکستان پر الزام تراشی کی تردید

    بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ناکام، بنگلہ دیش کی پاکستان پر الزام تراشی کی تردید

    اسلام آباد: بنگلہ دیش میں دہشت گردی کے واقعہ میں پاکستان کو ملوث کرنے کی بھارتی میڈیا کی کوشش ناکام ہوگئی۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے مشیر نے خود سے منسوب بیان سے لاتعلقی ظاہر کر دی۔

    بھارتی میڈیا کو پھر منہ کی کھانا پڑی۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے مشیر پروفیسر گوہر رضوی سے منسوب بیان کے ذریعہ دہشت گردی کے حالیہ واقعہ میں پاکستان کو ذمہ دار ٹہرانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے مشیر گوہر رضوی نے بھارتی میڈیا میں منسوب بیان کی تردید کردی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گوہر رضوی نے تصدیق کی کہ انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گوہر رضوی نے پاکستانی ہائی کمشنر کو اپنے بیان کے حوالے سے حکومت پاکستان کو وضاحت پہنچانے کے لیے بھی کہا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی کوئی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کو بروقت جھٹلانے پر پروفیسر گوہر رضوی کے ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ڈھاکہ بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے پر پاکستان نے بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا۔ اس حملے میں پاکستان کو منسوب کرنا بھارتی میڈیا کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز رپورٹنگ کی۔

    واضح رہے کہ 2 دن قبل بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں شدت پسندوں نے ایک کیفے پر حملہ کرکے اندر موجود غیر ملکیوں اور کیفے کے عملہ کو یرغمال بنا لیا تھا۔ شدت پسندوں نے 20 غیر ملکیوں کو قتل کردیا تھا۔ حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی تھی۔

  • ایشیاکپ ٹی20 : بنگلہ دیش نے سری لنکا کو23 رنزسے شکست دے دی

    ایشیاکپ ٹی20 : بنگلہ دیش نے سری لنکا کو23 رنزسے شکست دے دی

    ڈھاکہ : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بنگال ٹائیگرز نے سری لنکا کو باآسانی تئیس رنز سے شکست دے دی۔ بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ اور دفاعی چیمیئن سری لنکا کو آؤٹ کلاس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جس کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بنا سکی۔

    بنگلادیشی کپتان کا ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس وقت تک غلط ثابت ہواجب صرف دو رنزپربنگلادیشی اوپنرزپویلین لوٹ گئے۔ لیکن شبیررحمان اورشکیب الحسن کی بیاسی رنزکی شراکت نے میچ بنگال ٹائیگرز کے حق میں کردیا۔

    شبیررحمان کےاسی رنزکی بدولت بنگلادیش نےمقررہ اوورز میں سات وکٹ پرایک سو سینتالیس رنزبنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کاآغاز سست لیکن پراعتماد رہا۔

    ایک موقع پرسری لنکا کا چھہتررنزپرایک ہی کھلاڑی آؤٹ تھا۔ بنگلادیشی بولرزنے کم بیک کیا اوریکے بعد دیگرے وکٹیں لے کر سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا۔

    میتھوز اورپریرا سب ہی فیل ہوگئے۔ سری لنکن ٹیم مقررہ اوورزمیں آٹھ وکٹ پرایک سو چوبیس رنزبناسکی۔ الامین حسین نے تین اورشکیب الحسن نے دو وکٹیں گرائیں۔ شبیررحمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔

     

  • بھارت کےخلاف رنزکچھ زیادہ ہوتےتونتیجہ مختلف ہوتا، وقار یونس

    بھارت کےخلاف رنزکچھ زیادہ ہوتےتونتیجہ مختلف ہوتا، وقار یونس

    ڈھاکہ: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے بھارت کے خلاف رنز کچھ زیادہ ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

    ڈھاکہ میں میچ کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ میچ میں تیس سے چالیس رنز کم بنائے۔ہدف چوراسی رنز کا ہو تو حریف ٹیم بہت محتاط ہوکر کھیلتی ہے۔

    وقار یونس نے کہا کہ عامر نے کمال کی بولنگ کی۔ لیکن کوہلی اور یووراج کی شراکت میچ ہم سے دور لے گئی، میچ میں دن ہمارا نہیں تھا۔

    وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ ایسی ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے، وقار یونس نے ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا، آئندہ میچز میں ٹیم ضرور کم بیک کرے گی۔

  • پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آج ڈھاکہ میں ٹکرائیں گی

    پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آج ڈھاکہ میں ٹکرائیں گی

    میرپور : کرکٹ کی دنیاکاسب سےبڑادنگل آج ہوگا، تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ آج میر پور ڈھاکہ کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔ ۔

    اعصاب شکن مقابلے میں آج روایتی حریف مد مقابل ہونگے۔ دوہزار چودہ کے ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹائی تھی۔

    آئی سی سی کے بڑے ایونٹس میں بھارت نے زیادہ تر میچوں میں پاکستان کو شکست سے دوچار کیا ہے لیکن ایشیا کپ 2014 کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

    شاہد آفریدی کے ہاتھوں ایشون کی دھنائی ماضی کی یاد پھر سے تازہ کردے گی۔ شاہینوں نے بھارت کے منہ سے فتح چھین لی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی بیٹسمین فارم میں ہیں تو پاکستان کی بولنگ لائن بھی مضبوط ہے اور خاص طور پر لیفٹ آرم آف اسپنر محمد نواز سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اور کوشش کررہا ہوں کہ خود بھی اصل بوم بوم بن کر دکھاؤں۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ میں ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ میں ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا

    ڈھاکہ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ میں ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا، گرین شرٹس کا پہلا میچ ہفتے کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

    ایشیا کپ میں پاکستان کا پہلا میچ ہی ڈو اینڈ ڈائی ہوگا، اس بار چنگاری ڈھاکہ کے میدان میں بھڑکے گی، ستائیس فروری کو دنیائے کرکٹ کے دو بڑے حریفوں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوگا۔

    پاک بھارت سنسنی خیز ٹاکرے میں شائقین کے جذبات ہائی ہوں گے، دھڑکنیں بھی تیز ہوں گی، کھلاڑیوں نے ڈھاکہ میں انٹری دینے کے بعد ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

    ایونٹ میں قومی ٹیم دوسرا میچ انتیس فروری کو متحدہ عرب امارات، دو مارچ کو بنگلہ دیش اور چار مارچ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

  • ویسٹ انڈیز نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لی

    ویسٹ انڈیز نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لی

    ڈھاکہ: ویسٹ انڈیز انڈر نائنٹین کرکٹ کا نیا چیمپئن بن گیا، فائنل میں بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ڈھاکہ میں کالی آندھی چل گئی بھارتی کھلاڑیوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا اور پھر میچ بھی جیت لیا، ویسٹ انڈیز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے بھارت کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

    بھارتی ٹیم چیمپئن شپ میچ میں صرف ایک سو پینتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، وکٹیں جواب میں ویسٹ انڈیز نے محتاط انداز اختیار کیا اور سلو کھیلتے ہوئے ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

    ٹائٹل جیتنے پر ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے میدان میں ہی بھنگڑے ڈال دیئے، کرس گیل کے گینگنم ڈانس کی یاد تازہ کردی، فائنل میں شکست پر بھارتی کھلاڑی رو پڑے، ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے پہلی مرتبہ انڈر نائنٹین چیمپئن شپ کی ٹرافی اٹھائی اور اس تاریخی لمحے کو خوب انجوائے کیا۔