انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار اننگز کھیلنے والے سرفراز خان کی اہلیہ ان کی نصف سنچری پر جذباتی ہوگئیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی بلے باز سرفراز خان نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی آمد کا اعلان کرتے ہوئے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ راجکوٹ میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن اپنے ڈیبیو پر انھوں نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔
26 سالہ بیٹر جس وقت کریز پرآئے اس وقت بھارت کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز تھا۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی پہلی اننگز کے دوران والد نوشاد خان اور اہلیہ رومانہ ظہور کا خوشی سے چمک رہا تھا۔
سرفراز خان نے ڈیبیو پر 48 بالز پر اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی تو ان کی اہلیہ جذبات سے مغلوب ہوگئیں اور انھوں نے اپنے شوہر کو دونوں ہاتھوں سے ہوا میں بوسہ دیا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سرفراز خان کے والد اور اہلیہ ڈیبیو پر ان کی سنچری پر کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
https://twitter.com/Sitaraman112971/status/1758083573578355118?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1758083573578355118%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=about%3Ablank
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈیبیو پر یہ مشترکہ دوسری تیز ترین نصف سنچری تھی۔ اس سے قبل آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بھی 2017 میں اپنے ڈیبیو پر 48 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔