Tag: ڈیتھ وارنٹ

  • سیٹھ عابد کے بیٹے کے قاتل سمیت 4 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

    سیٹھ عابد کے بیٹے کے قاتل سمیت 4 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

    لاہور : سیٹھ عابد کے بیٹے ایاز کے قاتل سمیت سزائے موت کے مزید چارقیدیوں کےڈیتھ وارنٹ کوٹ لکھپت جیل کو موصول ہوگئے۔ مجرموں کو اکیس اور بائیس اپریل کی صبح تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

    صدر مملکت نےسزائے موت کے منتظر مزید چار قیدیوں کی اپیلیں مسترد کردیں۔ جس کےبعد مجسٹریٹ نےبھی انکے موت کے پروانوں پر دستخط کردیئےہیں۔

    جیل انتظامیہ کے مطابق چار قاتلوں کے ڈیتھ وارنٹ مل گئے ہیں۔اور مقتولین کے ورثاء نے بھی مجرموں کو معاف کرنے سے انکار کر دیاہے۔ جس کے بعد اللہ رکھا اور غلام نبی کو اکیس اپریل کی صبح پھانسی دی جائیگی۔

    دونوں کو قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔جبکہ رضوان اور معظم خان کو بائیس اپریل کی صبح تختہ دار پر لٹکایا جائےگا۔رضوان نے ملک کی معروف شخصیت سیٹھ عابد کے بیٹے ایاز کو قتل کیا تھا۔

  • صولت مرزا کے ویڈیو پر نئی جے آئی ٹی کی تشکیل

    صولت مرزا کے ویڈیو پر نئی جے آئی ٹی کی تشکیل

    اسلام آباد: سزائے موت کے منتظر صولت مرزا کے ویڈیو پر جے آئی ٹی کی تشکیل دیدی گئی ہے۔

    پھانسی سے چند گھنٹے قبل ایم کیوایم کے سابق کارکن صولت مرزا کے سنسنی خیز انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان آیا جس نےسیاسی حلقوں میں ایک ہلچل برپا کردی۔

     ویڈیو میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزانے متحدہ کی اعلی قیادت پر سنگین الزامات لگائے، جس کے بعد ایک جے آئی ٹی بنائی گئی تھی جو صولت مرزا کے ڈیتھ ورانٹ آنے کے بعد معطل کردی گئی تھی۔

     ذرائع کے مطابق اب صولت مرزا سے ازسرنو تفتیش کے لئے جی آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کے گریڈ اٹھارہ کے افسران کو جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے اور جے آئی ٹی سات روز میں اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی۔

  • اٹک جیل : اغواء کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری، پھانسی منگل کو ہو گی

    اٹک جیل : اغواء کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری، پھانسی منگل کو ہو گی

    اٹک: اغواکےمجرم اکرام الحق کومنگل کو اٹک جیل میں پھانسی دے دی جائے گی ،جیل انتظامیہ کو مجرم کی ڈیتھ وارنٹ موصول ہوگئے۔

    صدر پاکستان نے اکرام الحق کی معافی کی اپیل کو پندرہ مرتبہ مسترد کیا تھا،تفصیلات کے مطابق اکرام الحق اوراس کے 7ساتھیوں نے 3سالہ بچی آمنہ صدیقی کو تاوان کے لئے اغواء کیا تھا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نےچار ملزمان کو سزائے موت دو کو عمر قیداور دو کو بری کر دیا تھا،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اکرام الحق کی سزائے موت برقرا ررکھی اور باقی تمام ملزمان کو بری کردیا تھا ۔

    اکرام الحق کی اپیل سپریم کورٹ سے بھی خارج کر دی گئی ۔ مدعی جاوید صدیقی کے مجرم اکرام الحق کے ساتھ تحریری راضی نامہ کے باوجود صدرمملکت نےپندرہ بارمعافی کی اپیل مسترد کردی۔

  • صولت مرزا کی پھانسی میں مزید تیس دن کی توسیع

    صولت مرزا کی پھانسی میں مزید تیس دن کی توسیع

    اسلام آباد: وزیراعظم نے صولت مرزا کی پھانسی میں تیس دن کی توسیع کیلئے سمری ایوان صدر بھجوادی ،صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دی جانی تھی۔

    پھانسی سے چند گھنٹے قبل ایم کیوایم کے سابق کارکن صولت مرزا کے بیان کی ویڈیو ٹی وی چینلز پر نشر ہوئی تو کراچی سمیت ملک بھر میں سیاسی ہلچل پیدا ہوگئی تھی۔

     ایوان صدر نے صولت مرزا کی پھانسی باہتر گھنٹے کے لیے موخر کردی گئی اور صولت مرزا سے مزید تفتیش کے لیے کمیٹی بنادی گئی ۔

    پھر وزارت داخلہ نے ویڈیو بیان کی تفتیش کرنے والی کمیٹی یہ کہہ کر تحیل کردی کہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ دوبارہ جاری ہوچکے ہیں اور اسے یکم اپریل کو پھانسی دیدی جائے گی جس کے بعد تحقیقات کا کوئی جواز نہیں ۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صولت مرزا کی پھانسی تیسری بار موخر کردی گئی ہے اس طرح صولت مرزا کو تیس دن جینے کی مہلت اور مل گئی ہے۔

  • صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیق کرنے والی کمیٹی ختم

    صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیق کرنے والی کمیٹی ختم

    کوئٹہ: صولت مرزاکے ویڈیو بیان کی تفتیش کرنے والی کمیٹی ختم کردی گئی، مجرم کو یکم اپریل کو پھانسی دیدی جائے گی ۔

    پھانسی سے چند گھنٹے قبل ایم کیوایم کے سابق کارکن صولت مرزا کے بیان کی ویڈیو نے کراچی سمیت ملک بھر میں ہلچل سے مچادی ۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق مچھ جیل حکام کو بلیک وارنٹ جاری ہونے اور یکم اپریل کو صولت مرزا کو پھانس دینے کے حکم کے بعد تحقیقاتی کمیٹی کا جواز نہیں بنتا۔

    انیس مارچ کو پھانسی سے قبل صولت مرزا کا ویڈیو بیان جاری ہوا تھا جس میں اس نے اہم انکشافات کئے تھے جس کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان اور وفاقی داخلہ نے اس ویڈیو کا نوٹس لے کر کمیٹی تشکیل دی تھی ۔

    ذرائع نے بتایاکہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ دوبارہ جاری ہوچکے ہیں جس کے بعد تحقیقات کے احکامات واپس لے لیے گئے جس کی تصدیق محکمہ جیل خان نے بھی کردی۔

  • صولت مرزاکےڈیتھ وارنٹ کیلئے عدالت کو درخواست موصول

    صولت مرزاکےڈیتھ وارنٹ کیلئے عدالت کو درخواست موصول

    اسلام آباد : سزائے موت کے مجرم صولت مرزاکےڈیتھ وارنٹ کیلئے عدالت کو درخواست موصول ہوگئی ،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست مچھ جیل حکام نے دی ۔

    تفصیلات کے مطابق مچھ جیل حکام نے سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کیلئے عدالت کو درخواست دے دی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی کو باہترگھنٹے کےلئے مؤخر کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مجرم کے ڈیتھ وارنٹ منگل کو جاری ہونے کاامکان ہے۔ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعدصولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد سات دن میں ہوسکے گا۔

    اٹھارہ اور انیس مارچ کی درمیانی شب صولت مرزا کے اعترافی ویڈیو بیان کےبعد پھانسی باہتر گھنٹے کیلئے موخر کردی گئی تھی۔

    دوسری جانب صولت مرزاکی پھانسی میں مہلت کے احکامات تاحال انتظامیہ کو موصول نہیں ہوئے، واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سزاباہترگھنٹےالتواکےبعد نوےدن کے لئے مؤخر کی تھی۔

  • قتل کے مجرم کو تختہ دار پرلٹکانے کا حکم جاری

    قتل کے مجرم کو تختہ دار پرلٹکانے کا حکم جاری

    لاہور : سیشن عدالت نے سزائے موت کے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، اطہر محمود کو 18 مارچ کو گجرات جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

    سیشن جج لاہور نے اطہر محمود کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل گجرات کو ہدایت کی ہے کہ مجرم کی پھانسی کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیں اور 18 مارچ کو اسے تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

    اطہر محمود نے 1995 میں خاندانی دشمنی پر گجرات میں سلیم نامی شخص کو قتل کیا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن مجرم کی اپیلوں اور حکومت کی جانب سے پھانسی پر پابندی کے باعث سزا پر عمل درآمد نہیں ہوا تھا۔

  • سندھ ہائی کورٹ: ڈیتھ وارنٹ کیخلاف دائر دو درخواستیں مسترد

    سندھ ہائی کورٹ: ڈیتھ وارنٹ کیخلاف دائر دو درخواستیں مسترد

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ڈیتھ وارنٹ کیخلاف مجرم بہرام خان اور سعید اعوان کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔مجرمان کو تیرہ اور چودہ جنوری کو سینٹرل جیل کراچی اور سکھر میں سزائے موت دی جائے گی

    سندھ ہائی کورٹ نے ڈیتھ وارنٹ کیخلاف دائر دو درخواستوں کو مسترد کردیا ہے، مجرم سعید عوان نے بائیس فروری دو ہزار ایک کوفرقہ وارانہ بنیاد پر گلبرگ کے علاقے میں صادق حسین اور عابد حسین کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔

    مقتول صادق حسین ریٹائرڈ ڈی ایس پی جبکہ ان کا بیٹا عابد حسین محکمہ داخلہ میں اہلکار تھا۔

    مجرم نے استدعا کی تھی کہ درخواست صدرِ مملکت نے مسترد نہیں کی تھی لہذا ڈیٹھ وارنٹ جاری نہیں کئے جاسکتے، عدالت نے استدعا مسترد کردی ہے، جس کے بعد اب مجرم کو چودہ جنوری کو سکھر میں سزائے موت دی جائے گی۔

    قتل کے ایک اور ملزم بہرام خان کی درخواست بھی اسی عدالت نے مسترد کردی، مجرم نے اپریل دو ہزار تین میں کورٹ روم میں گھس کر وکیل کو قتل کیا تھا ۔

    بہرام خان کے ورثاء نے مؤقف اپنایا تھا کہ ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا ہے، ڈیتھ وارنٹ کے ایک اور ملزم شفقت حسین کے ورثاء نے وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔

    دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مشرف حملہ کیس کے تین سزائے موت کے منتظر قیدیوں کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی ہے، ملزمان کو فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا کا حکم سنایا تھا،عدالت نے تیرہ جنوری کو ڈپٹی اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا ہے۔

  • آئندہ دنوں میں مزید پانچ سو دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے گی، چوہدری نثار

    آئندہ دنوں میں مزید پانچ سو دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے گی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ آئندہ دنوں میں مزید پانچ سو دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قوم کو بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں پانچ سو دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جا رہا ہے۔ ساتھ یہ انکشاف بھی کر دیا کہ پھانسی کی سزا پر عمل درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ سانحہ پشاور سے سو اٹھارہ دن پہلے ہی کیا جا چکا تھا۔

    چوہدری نثار کہتے ہیں پشاور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر جو اجلاس ہوا اس میں آرمی چیف نے درخواست کی تھی کہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد کا وقت کم کیا جائے اور اس کو مان لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئےقوم سے متحرک ہونے کی اپیل بھی کی ہے۔

    چوہدری نثار کہتے ہیں کہ دہشت گرد سانحہ پشاور جیسے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ چوہدری نثار نے خبردار کیا کہ دہشت گرد غیر رجسٹرڈ موبائل سمز استعمال کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ موبائل کمپنیاں سمز کے اجرا کیلئے احتیاط برتیں۔

    چوہدری نثار نے بتایا پاک فوج اسلامی فوج ہے جو خواتین اور بچوں کو نشانہ نہیں بناتی۔