Tag: ڈیجیٹل مصنوعات

  • آن لائن منگوائی جانے والی اشیاء اور خدمات پر 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس ختم

    آن لائن منگوائی جانے والی اشیاء اور خدمات پر 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس ختم

    اسلام آباد : پاکستان نے آن لائن پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات کی فراہمی پر عائد 5 فیصد ٹیکس ختم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کیساتھ ٹیرف مذاکرات کامیاب ہونے اور تجارتی معاہدے کے بعد پاکستان نے غیر ملکی کمپنیوں پر 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس ختم کردیا۔

    ایف بی آر نے آن لائن پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات کی فراہمی پر عائد 5 فیصد ٹیکس ختم کردیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یہ ٹیکس ایک ماہ قبل بجٹ میں نافذ کیا گیا تھا، غیرملکی ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات پر ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ختم کرنے کےاس اقدام پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد لیا جائے گا اور ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیسک چھوٹ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔

    خیال رہے 5 فیصد ٹیکس کے خاتمے سے ان پلیٹ فارمز پر قیمتیں کم ہونے کی امید ہے۔ تاہم 18 فیصد سیلز ٹیکس کی وجہ سے قیمتیں ابھی بھی بجٹ سے پہلے کی سطح پر نہیں آئیں گی۔