Tag: ڈیجیٹل معیشت

  • پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں انقلابی پیش رفت

    پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں انقلابی پیش رفت

    اسلام آباد: پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں ایک انقلابی پیش رفت کرتے ہوئے پہلا "بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ لائسنس” جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پہلا "بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ” لائسنس جاری کردیا ہے، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی جانب سے "ہگز کمپیوٹنگ لمیٹڈ "کو لائسنس کا اجرا کیا گیا ہے۔

    یہ اقدام ایس آئی ایف سی کی مکمل معاونت اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے ممکن ہوا، جو ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

    یہ منصوبہ بلاک چین، اے آئی، بگ ڈیٹا میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع فراہم کرے گا، اس منصوبے کے تحت سالانہ 15 سے 20 لاکھ ڈالر تک زرمبادلہ کا حصول متوقع ہے۔

    ہگز کمپیوٹنگ لمیٹڈ کا ڈیٹا سینٹر ابتدائی طور پر 7 میگا واٹ بجلی سے کام کرے گا، بلاک چین ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل دنیا کی شفافیت اور سیکیورٹی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یہ منصوبہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لئےاہم سنگ میل ہے۔

  • ڈیجیٹل معیشت میں پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اہم پیشرفت

    ڈیجیٹل معیشت میں پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اہم پیشرفت

    اسلام آباد: ڈیجیٹل معیشت میں پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے، نوجوانوں کیلئے اے آئی میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کی امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سی ای او بلال بن ثاقب نے قائم مقام سفیر ناتالیابیکر سے ملاقات کی، نوجوانوں کیلئے بلاک چین اور اے آئی میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کا مقصد نوجوانوں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی مہارتوں سے آگاہ کرنا تھا۔

    اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ملاقات کا مقصد امریکی اداروں اور پاکستانی کاروباری ماحولیاتی نظام میں روابط قائم کرنا تھا، کونسل پاکستان بلاک چین، اے آئی کو اپنی معیشت کا مرکزبنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

    بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان دنیا کی سب سے زیادہ نوجوان آبادی کی شرح رکھنے والا ملک ہے، پاکستانی نوجوان ویب تھری اور اے آئی مستقبل کی قیادت کیلئے تیار ہیں۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹیلنٹ ایکسچینج، امریکی ٹیک کمپنیوں کے مشترکہ پروگرام شروع کیےجائیں، کونسل بلاک چین کو سفارتکاری، تعلیم کا ایک مؤثر ذریعہ بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/adb-forecasts-pakistans-economy-to-grow-2-5-in-fy2025/

  • پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کیسے ہو رہی ہے؟

    پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کیسے ہو رہی ہے؟

    کراچی: پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت فروغ پارہی ہے صنعتی شعبہ ڈیجیٹلائزیشن کو تیزی سے اپنا رہا ہے۔ اب ہم کاروباری اداروں کو بتاتے ہیں کہ اُنہیں کس طرح کام کرنا چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار SAP پاکستان، عراق، بحرین اورافغانستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے ”ڈیجیٹل پاکستان کی جانب سفر“ کے موضوع پرمنعقدہ راؤنڈ ٹیبل میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر SAPکے ڈائریکٹر مارکیٹنگ پاکستان، عراق، بحرین اور افغانستان شیموئیل علی اور ڈائریکٹر لارج انٹرپرائزز SAP پاکستان اور بحرین فہد زاہد بھی موجود تھے۔

    ثاقب احمد نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن ترقی کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ہم کاروباری اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو عالمی معیار کے مطابق بنارہے ہیں۔ SAPنے پاکستان میں تیزی سے ترقی کی ہے اور اب ہم ہر صارف کے پاس موجود ہیں ہمارے نئے پروڈکٹس سے کمپنیوں کی کاروباری لاگت میں کمی اور افرادی قوت کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام جامعات SAP کے سسٹم پر آرہی ہیں جس سے جامعات میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری آئے گی، جامعات میں ٹیسٹ اور رزلٹ کو بھی SAP سسٹم پر لایا جارہا ہے ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے پاکستان میں بجٹ بن رہا ہے اور بڑے ڈسکوز بھی SAPپر چل رہے ہیں۔ ایک مرتبہ جب کوئی ڈیٹا SAP سسٹم میں انٹر ہو جاتا ہے تو اُسے ڈیلیٹ نہیں کیا جاسکتا، صرف ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔

    ثاقب احمد نے مزید کہا کہ SAPپاکستانی نوجوانوں کو اپنے سسٹم پر مفت تربیت فراہم ہنرمند بنا رہی ہے حکومت پاکستان کے ٹریننگ پروگرامز میں شامل 40 فیصد نوجوانوں کی ہم تربیت کررہے ہیں، SAPسسٹم پر تربیت یافتہ افراد کو ملک اور بیرون ملک آسانی سے ملازمت مل جاتی ہے ہم جرمن سفارت خانے کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، تاکہ جرمنی میں ملازمت کے حوالے سے پاکستانی نوجوانوں کی تربیت کرسکیں۔SAP کی کوشش ہے کہ سلوشنز سستے ہوں تاکہ کمپنیاں ڈیجیٹلائزیشن کو اپنا کر ترقی کریں اور پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے۔

    شیموئل علی کا کہنا تھا کہSAPنے کمپنیوں کی خریداری کا عمل جدید بنادیا ہے خام مال کی خریداری، وصولی اور ادائیگی کا عمل دس سال میں مکمل طور خودکار ہے۔ ٹینڈر کا عمل اب ڈیجیٹل ہوگیا ہے اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے بولیوں کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ SAP سسٹمز کے ذریعے آڈٹ بھی تیزی سے ہوجاتی ہے۔ پبلک سیکٹر میں آئل اینڈ گیس، پی ایس او، ریلویز اپنا نظام ڈیجیٹلائزڈ کرچکے ہیں، جبکہ سرکاری اداروں کی بھی ڈیجیٹلائزیشن میں دلچسپی بڑھ گئی ہے، SAPکے تربیت یافتہ نوجوان مشرق وسطیٰ میں بڑی آئی ٹی کمپنیوں کی سربراہی کررہے ہیں۔ جب کہ بہت سے پاکستانی نوجوان SAPکنسلٹنٹ کے طور پر کام کررہے ہیں۔

    فہد زاہد نے کہا کہ SAPنے حکومتی اور نجی اداروں میں ملازمت کے عمل ڈیجیٹلائزڈ کر دیا ہے اب کمپنی میں درخواستوں کی چھان بین کا عمل ڈیجیٹل طریقے سے ہوتا ہے اور اے آئی کے ذریعے انٹرویو لیا جاتا ہے۔کلاؤڈ سلوشن نے کمپنیوں کی لاگت کم کردی ہے۔ پی ٹی سی ایل، کے۔ الیکٹرک، آٹوموبائل سیکٹر، صنعتی شعبہ سمیت دیگر شعبے کلاؤڈ سلوشن استعمال کررہے ہیں، پہلے جو کام دو سال میں ہوتا ہے اب بہت جلد ہوجاتا ہے۔ پاکستان میں ڈیٹا سینٹر تیزی سے کھل رہے ہیں۔ کلاؤڈ کی خدمات انفرادی طور پر بھی دستیاب ہے اور بڑی کمپنیاں بھی اس کی خدمات حاصل کررہی ہیں۔ پاکستان کو برآمدات بڑھانے کے لیے کاربن فٹ پرنٹ کا ڈیٹا اور کمپنی کا گرین لیجر بنانا ہوگا اس کی بنیاد پر مغرب سے ایکسپورٹ کا آڈر نہیں ملے گا۔ کمپنیوں کے پاس بہت ڈیٹا ہوتاہے۔مستقبل میں ڈیٹا سائنس، ڈیٹا اینالسٹ اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین کی ضرورت ہوگی۔