Tag: ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل

  • سینیٹ  میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025  کثرت رائے سے منظور

    سینیٹ میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کثرت رائے سے منظور

    اسلام آباد : سینیٹ میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ، اب منظوری کیلئے صدر کو بھجوایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 سینیٹ میں پیش کردیا۔

    بل کی شق وار منظوری لی گئی ، اس دوران ایوان میں اپوزیشن نے نعرے لگائے اور شور شرابہ کیا۔

    کامران مرتضیٰ نے کہا اس بل پر میرے اعتراضات ہیں ،یہ صوبائی اختیارات میں مداخلت ہے۔

    کامران مرتضیٰ نے اپنی ترامیم پیش کیں تاہم سینیٹ میں کامران مرتضیٰ کی ترامیم مسترد کر دی گئیں۔

    مزید پڑھیں : حکومت کا ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کیا ہے؟

    احتجاج کرنے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر فلک ناز کو ہاؤس سے نکالنے کی تنبیہ کی ، سینیٹر فلک ناز نے کہا کہ ہاؤس کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، مذاق بنا ہواہے۔

    جس پر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ابھی پیکا ترمیمی بل پر نہیں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر بات ہورہی ہے۔

    بعد ازاں سینیٹ میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کثرت رائےسےمنظورکرلیا گیا ، اب منظوری کیلئے صدر کو بھجوایا جائے گا۔

    گذشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 منظور کیا تھا، اس بل کے حق میں چار اور مخالفت میں دو ووٹ آئے تھے۔

  • حکومت کا ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کیا ہے؟

    حکومت کا ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کیا ہے؟

    اسلام آباد: ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 کے مندرجات سامنے آگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان بل کے متن کے مطابق بل کا مقصد متحرک ڈیجیٹل معاشرے، مضبوط ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا ہے، موثر ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دے کر پاکستان کو بااختیار ملک میں تبدیل کرنا ہے۔

    متن کے مطابق بل کے ذریعے پائیدار ترقی کو تیز، عوامی خدمات کی فراہمی کو فروغ دیا جاسکے گا، بل شفافیت اور موثر طریقے سے گورننس کو جدید بنانے کا ذریعہ بنے گا۔

    ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 کے تحت اہم گورننس باڈیز قائم کی جائیں گی، نیشنل ڈیجیٹل کمیشن (این اسٹریٹجک اوور سائٹ کمیٹی) پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

    بل کے مندرجات کے مطابق ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 کی بنیاد نیشنل ڈیجیٹل ماسٹر پلان ہے، اس سے وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر بہتر سروس ڈیلیوری ہوسکے گی۔

    بل کے تحت معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے جامع حکمت عملی فراہم کی جائے گی، ڈیجیٹل پبل انفرا اسٹرکچر ڈیٹا ایکس لیئر کو فروغ دے گا، جدت، عوامی خدمات میں اضافہ، شہریوں کی رازداری کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔