Tag: ڈیجیٹل پلیٹ فارم

  • کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی رشتہ ازدواج میں کب منسلک ہوں گے؟ سنیل شیٹی نے بتادیا

    کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی رشتہ ازدواج میں کب منسلک ہوں گے؟ سنیل شیٹی نے بتادیا

    ممبئی: بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے بیٹی اتھیا شیٹی کی بھارتی ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول سے جلد شادی کی تصدیق کر دی۔

    سنیل شیٹی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنی ڈیبیو کرائم سیریز کی لانچ پر شرکت کی جہاں انہوں نے میڈیا کی جانب سے پوچھے جانے والے بیٹی کے شادی کے سوالات کے جواب دیے۔

    میڈیا نے اداکار سنیل شیٹی سے ان کی بیٹی اور کے ایل راہول کی شادی سے متعلق سوال کیا کہ دونوں کی شادی کب ہو رہی ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے تصدیق کی اور کہا ’ان کی شادی جلد آئندہ کچھ ماہ میں ہوجائے گی‘۔

    یہ بھی پڑھیں: کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی : تمام افواہیں دم توڑ گئیں

    یہ بھی پڑھیں: کے ایل راہول اور اتیھا شیٹھی کی شادی طے پاگئی 

    بھارتی میڈیا کی کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ راہول اور اتھیا رواں برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں۔

  • یو اے ای سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم منسلک کرنے کے لیے تکنیکی طور پر تیار ہیں، زلفی بخاری

    یو اے ای سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم منسلک کرنے کے لیے تکنیکی طور پر تیار ہیں، زلفی بخاری

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاو ن خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم منسلک کرنے کے لیے تکنیکی طور پر تیار ہیں، ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تک رسائی کا عمل 3 مہینے تک مکمل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور یو اے ای کے وزیر برائے انسانی وسائل نصیر بن الثانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستانیوں کے لیے نوکریوں میں اضافے پر3 سالہ منصوبہ تیارکرنے پر اتفاق ہوا۔

    ملاقات میں پاکستان کو دبئی کی لیبر مارکیٹ کے ڈیجیٹل ڈیٹابیس تک رسائی دینے کی پیشکش کی گئی۔ ڈیجیٹل ڈیٹابیس تک رسائی سے پاکستانیوں کومتحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں روزگار ملنے میں آسانی ہوگی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اقدام کا مقصد خلیجی ممالک میں پاکستانی افرادی قوت بڑھانا ہے، اقدام سے پاکستان میں بیروز گاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ یو اے ای سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم منسلک کرنے کے لیے تکنیکی طور پر تیار ہیں، ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تک رسائی کا عمل 3 مہینے تک مکمل کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اقدام سے پاکستان میں بیروز گاری کے خاتمے میں مدد ملے گی، ایجنٹوں کے ذریعہ دھوکا دہی اورکارکنوں کے استحصال میں کمی آئے گی۔