Tag: ڈیرن سیمی

  • ڈیرن سیمی کی مزارِ قائد پر حاضری، قائدِ اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا

    ڈیرن سیمی کی مزارِ قائد پر حاضری، قائدِ اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا

    کراچی: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی ٹیم کے چیئرمین جاوید آفریدی کے ہم راہ بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کے ہم راہ مزارِ قائد پر حاضری دی، ڈیری سیمی نے قائدِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    ویسٹ انڈیز کی طرف سے کھیلنے والے بلے باز ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر حاضری کے وقت شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر پاکستان کا پرچم بھی لہرایا، انھوں نے مزار قائد کے تعمیراتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عظیم قوم پاکستان کے بانی کے مزار پر حاضری ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    ڈیرن سیمی نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح عظیم رہنما تھا، میں قائد اعظم سے متعلق پڑھ چکا ہوں، ان کے ایمان، اتحاد، تنظیم کے پیغام سے دنیا کو بہترین بنایا جا سکتا ہے۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے قائد اعظم کے میوزیم میں رکھی گئی اشیا میں بھی گہری دل چسپی کا اظہار کیا، اور انھوں نے شوق سے یادگار اشیا دیکھیں۔

    دو مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر سیکورٹی پر مامور جوانوں کے ساتھ بھی تصاویر بھی بنوائیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل 4 :‌ عثمان شنواری کی شاندار باؤلنگ، گلیڈی ایٹرزکو ایک رن سے شکست

    خیال رہے کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان آج نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا۔

  • پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    شارجہ: پی ایس ایل فور کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، امام الحق میچ نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 146 رنز کا ہدف زلمی کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    امام الحق نے شاندار 52 رنز کی اننگز کھیلی انہیں جنید خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، کامران اکمل صرف 4 رنز پر محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    ملان نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، لیام ڈوسن 18 رنز پر بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کو ڈینئل کرسچن نے آؤٹ کیا۔

    کیرون پولارڈ نے محمد عرفان کی چار گیندوں پر چار چھکے جڑ دئیے وہ  25 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ڈیرن سیمی 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے ڈینئل کرسچن اور جنید خان نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عرفان کے حصے میں ایک وکٹ آسکی۔

    قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں آل آؤٹ ہوکر 145 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 146رنز کا ہدف دیا، حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 1 رنز پر گری جب جیمز ونس صفر پر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ 81 رنز پر گری جب عمر صدیق 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    چارلس نے 34 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہیں عمید آصف نے آؤٹ کیا، ڈینئل کرسچن کو ثمین گل نے 17 رنز پر آؤٹ کیا۔ شعیب ملک 22 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے، شاہد آفریدی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    آل راؤنڈر حماد اعظم بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، محمد الیاس کو ایک رن پر وہاب ریاض نے بولڈ کیا، جنید خان صفر پر رن آؤٹ ہوئے۔

    پشاور زلمی کے حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ثمین گل، وہاب ریاض، عمید آصف اور لیام ڈوسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور شاہد خان آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پشاور زلمی نے پانچ میچ کھیلے ہیں جس میں سے تین جیتے اور دو ہارے ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر زلمی کی ٹیم کے 6 پوائنٹس ہیں۔

    ملتان سلطانز نے پانچ میچ کھیلے ہیں چار ہارے اور ایک میچ جیتا ہے، سلطانز کے پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس ہیں۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دے دی

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دے دی

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے گیارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دے دی، کیرون پولارڈ کی نصف سنچری بھی پشاور زلمی کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے گیارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی نے جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں زلمی کی ٹیم آخری اوور میں 146 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، فاسٹ بولر محمد سمیع نے ہیٹ ٹرک کی۔

    کامران اکمل اپنی کھوئی فارم بحال نہ کرسکے اور صرف 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، امام الحق بھی 18 رنز پر آؤٹ ہوئے، ملان 1 رنز بنا کر محمد موسیٰ کی گیند پر پٹیل کو کیچ دے بیٹھے۔

    کیرون پولارڈ نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، وہاب ریاض نے 20 رنز کی بنا کر محمد سمیع کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، کپتان ڈیرن سیمی 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ہیٹ ٹرک کی، محمد موسیٰ نے چار اوورز میں 25 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پٹیل، شاداب خان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دے دیا، ثمین گل نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 32 رنز پر گری جب لک رونکی 21 رنز بنا کر ثمین گل کی گیند پر ڈوسن کو کیچ دے بیٹھے۔

    صاحب زادہ فرحان 15 رنز پر ہمت ہار گئے، حسین طلعت کو پولارڈ نے صفر پر پویلین بھیج دیا، ڈیلپورٹ نے 29 رنز بنائے جبکہ آصف علی 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پشاور زلمی کے  ثمین گل نے تین وکٹیں حاصل کیں، حسن علی کے حصے میں 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فور کے گیارہویں میچ میں ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    اسکواڈ اسلام آباد یونائیٹڈ

    محمد سمیع اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں  لک رونکی، صاحبزادہ فرحان، ڈیلپورٹ، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، آئی آر بیل، سمیتھ پٹیل، محمد موسی شامل ہیں۔

    اسکواڈ پشاور زلمی

    ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، امام الحق، عمر امین، ملان، کیرون پولارڈ، ڈاسن، حسن علی، سمین گل، عمید آصف اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، اے بی ڈیولیرز کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    یاد رہے کہ پشاور زلمی کے پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

  • پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ڈیرن سیمی کا بڑا کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ڈیرن سیمی کا بڑا کردار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ڈیرن سیمی کا بڑا کردار ہے، ان کے دل میں پاکستان کی محبت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے انٹرنیشنل کرکٹر ڈیرن سیمی نے ملاقات کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ڈیرن سیمی کا بڑا کردار ہے، پاکستانی عوام بھی سیمی سے بے پناہ محبت کرتی ہے۔

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پہلے پاکستان میں انٹرنیشنل بہت زیادہ نہیں ہورہی تھی، ڈیرن سیمی کے ذریعے بین الاقوامی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، ان کو دیکھ کر بین الاقوامی ٹیموں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔

    ڈی جی آئی آیس پی آر نے ڈیرن سیمی سے کہا کہ اگلی بار جب آپ آئیں گے تو شمالی وزیرستان کے گراؤنڈ میں میچ کھیلیں گے۔

    پاکستان آکر ہمیشہ خوشی محسوس کی، ڈیرن سیمی

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان آکر ہمیشہ خوشی محسوس کی ہے، نہ صرف پشاور زلمی کے شائقین بلکہ تمام پاکستانیوں سے پیار ملا ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈیرن سیمی نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

    ڈیرن سیمی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکر گزار ہوں وہ ہمیشہ کرکٹ کی پذیرائی کرتے ہیں، بین الاقوامی کھلاڑیوں سے کہتا ہوں پاکستان کھیل کے لیے بہترین ملک ہے۔

  • ڈیرن سیمی نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

    ڈیرن سیمی نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

    پشاور : ورلڈ چیمپئین ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے، انہوں نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ایئر پورٹ پر موجود تھی۔

    ورلڈ چیمپئین ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے پشاور آمد پر خوب سیر سپاٹے کیے اور مداحوں کے ساتھ گھل مل گئے، سیمی کو روایتی پشاوری چپل پیش کی گئی جسے انہوں نے فوراً پہن کر بھی دیکھا۔

    ویسٹ انڈین کرکٹر نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ بھی کیا اور اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ سپر اسٹار کو اپنے بیچ دیکھ کر بچے خوشی سے جھوم اٹھے۔

    اس موقع پر اسکول کے بچوں نے انہیں اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا ،سیلفیوں کے خوب دور بھی چلے، ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشاور آکرانہیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔

  • کرس جورڈن، ڈیرن سیمی، جے پی ڈومنی نے ڈی ویلیئرز کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دے دیا

    کرس جورڈن، ڈیرن سیمی، جے پی ڈومنی نے ڈی ویلیئرز کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دے دیا

    لاہور: پی ایس ایل کے انٹرنیشنل کھلاڑی کرس جورڈن، ڈیرن سیمی، جے پی ڈومنی نے اے بی ڈی ویلیئرز کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹار کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے جسے دیگر کھلاڑیوں کرس جورڈن، ڈیرن سیمی، جے پی ڈومنی نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

    جنوبی افریقی آل راؤنڈر جین پال ڈومنی نے کہا ہے کہ امید ہے اے بی ڈی ویلیئرز لاہور آکر بہت انجوائے کریں گے۔

    انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر کرس جورڈن نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں لاہور اور کراچی میں ملنے والی محبت ناقابل بیان ہے امید ہے اے بی ڈی ویلیئرز کو بھی پاکستان میں کھیل کر اچھا لگے گا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل گورننگ کونسل کا چھٹا اجلاس، ایونٹ کو بلندیوں پر لے جانے پر اتفاق

    ویسٹ انڈین آل راؤنڈر اور پاکستانی مداحوں کے پسندیدہ کھلاڑی ڈیرن سیمی نے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز اسٹار کرکٹر ہیں ان کا لاہور میں کھیلنا خوش آئند ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

    پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان کرکٹ کےلئے بہترین ملک ہے، زلمی کپتان ڈیرن سیمی

    پاکستان کرکٹ کےلئے بہترین ملک ہے، زلمی کپتان ڈیرن سیمی

    کراچی : پشاور  زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے، شاہد آفرید ی کا متبادل نہیں ہوں وہ تو چمپئین ہیں، پاکستان کرکٹ کے لئے بہترین ملک ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،  ڈیرن سیمی نے کہا کہ سو فیصد فٹ نہیں ہوں البتہ جس طرح لاہور میں کھیلا ایسے ہی کل بھی گراؤنڈ میں اتروں گا، ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

    پاکستان میں تماشائیوں کے جوش و خروش سے جذبہ ملتا ہے، کراچی میں پختون بہت ہیں، امید شاہد آفریدی تو چمپئین ہیں جن کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں عزت ملتی ہے، ہم دونوں بھائیوں کی طرح ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لیوک رونکی فارم میں ہے تو کامران اکمل بھی اپنی بہترین فارم میں ہیں، کامران اکمل پشاور زلمی کا مؤثر ہتھیار ہے، ہم نے کل کے لئے میچ پلان بنایا ہوا ہے امید ہے اس پر عمل کرکے میچ میں کامیابی حاصل کریں گے۔

    ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پرخوش ہوں یہ ملک کرکٹ کے لئے بہترین ہے، مجھے خوشی ہے کہ ہماری ٹیم دورہ کررہی ہے،امید ہے وہ میچز بھی اچھے ہوں گے۔

    ڈیرن سیمی کا اہلیان کراچی کیلئے اردو میں اظہار تشکر

    اس سے قبل ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کے ایک ریستوران میں بیٹھے بریانی کھارہے ہیں، ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اردو زبان میں کراچی والوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    اپنے پیغام میں ڈیرین سیمی کا کہنا تھا کہ ’کراچی آپ سب کا بہت بہت شکریہ، کراچی کی بہترین بریانی کھائی اور مجھے بہت مزہ آیا ‘۔ اس سے قبل ڈیرن سیمی نے کراچی کے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کی شرٹ پہن کر آنے اور انہیں سپورٹ کرنے کا پیغام جاری کیا تھا جسے پورے ملک میں بے حد سراہا گیا۔

  • ورلڈ الیون کے میچز خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، ڈیرن سیمی

    ورلڈ الیون کے میچز خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، ڈیرن سیمی

    دبئی : ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور ورلڈ الیون کے نامور کھلاڑی ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے میچوں کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، میچ ریفری رچی رچرڈسن بھی ان میچوں کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ان کے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، پاکستان میں کھیل کر خوشی ملی تھی اب اور بھی ملے گی، وہ پاکستان جانے کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی آسان ہو گی، اس کی کامیابی سے ویسٹ انڈیز کی بھی پاکستان میں آمد ہو سکتی ہے، ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کا میچ دلچسپ ہو گا۔

    مارچ میں پی ایس ایل فائنل کا حصہ بننے والے ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے ماضی کے بیٹسمین رچی رچرڈسن میچ ریفری ہوں گے۔ وہ بھی سیریز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑی دبئی میں پاکستان کے خلاف سیریز کی تیاری کر رہے ہیں، ورلڈ الیون کے خلاف معرکہ کے لئے قومی ٹیم نے لائٹس میں پریکٹس کی۔

    اس موقع پر نئے نویلے دولہا رومان رئیس کو سب کھلاڑیوں نے مبارکباد دی، ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منگل کو کھیلا جائیگا۔

     

  • ویون رچرڈز اور ڈیرن سیمی کے نئے پاکستانی نام

    ویون رچرڈز اور ڈیرن سیمی کے نئے پاکستانی نام

    لاہور: پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور آمد اور پاکستان کے شائقین کرکٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے ویون رچرڈ کو گلیڈی ایٹر آف پاکستان جب کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو ڈیرن سیمی خان کا نام دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایئٹر کے مینٹور سر ویون رچرڈ اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا پی ایس فائنل کھیلنے کے لیے لاہور آمد کے دلیرانہ فیصلے کو جہاں عوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے وہیں حکومتی سطح پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    وفاقی وزیر نے سرویون رچرڈ اور ڈیرن سیمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایئٹر کے سرویون رچرڈ کو گلیڈی ایئٹر آف پاکستان جب کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو ڈیرن سیمی خان کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم آپ کو اب اس نام سے پکارا کرے گی۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے پاکستان آنے والے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان کا تاحیات دوست قراردیتے ہوئے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا قابل تحسین اور دلیرانہ فیصلہ ہے جس کے لیے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں بالخصوصآ سر ویون رچرڈز اور ڈیئرن سیمی کے مشکور ہیں۔

  • فائنل جیتنے کی صورت میں ڈیرن سیمی نے بڑا اعلان کردیا

    فائنل جیتنے کی صورت میں ڈیرن سیمی نے بڑا اعلان کردیا

    لاہور : پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر پوری ٹیم اور انتظامیہ سمیت سر منڈوانے کا اعلان کرکے سب کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے پی ایس یال فائنل کے موقع پر کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کا جوش و خروش بھی قابل دید ہے۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بڑے فائنل پر بڑا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم فائنل جیتی تو ٹیم کے ساتھ انتظامیہ کے سب ممبران اس خوشی میں سر منڈوائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کے مالک جاوید آفریدی بھی گنجے ہوں گے ڈیرن سیمی کے اس بیان پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سیمی کے سامنے ہاتھ جوڑ لئے۔