Tag: ڈیرہ اسماعیل خان

  • یوم آزادی پر دہشت گردی اور تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، 4 دہشت گرد گرفتار

    یوم آزادی پر دہشت گردی اور تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، 4 دہشت گرد گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان: یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران یوم آزادی پر دہشت گردی اور تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

    ڈی پی او سجاد احمد نے بتایا کہ تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود مٹھی بگوانی میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ،گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی بالی کھیارہ گروپ سے ہے۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد 14 اگست کے موقع پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، دستی بم، بارودی مواد، تیار آئی ای ڈی، ڈیٹونیٹرز، اے جی ایل گرنیڈ، پستول اور رائفل برآمد کی گئی۔

    پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد شہریوں اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

  • سسرالیوں کے تشدد سے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی بہو قتل

    سسرالیوں کے تشدد سے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی بہو قتل

    ڈیرہ اسماعیل خان (10 اگست 2025): ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں میں سسرالیوں نے بہو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں بلوٹ میں سسرالیوں کے تشدد سے بہو قتل ہوگئی، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزم کی ماں اور بھائی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    گزشتہ روز شیخوپورہ کے نواحی گاؤں نوکریاں میں ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں بہو سسرالیوں کے بدترین تشدد کا شکار ہوگئی ساتھ ہی بہن کو لینے آنے والے بھائی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر سمیت سسرالیوں نے خاتون کو ڈنڈوں سے تشدد کرتے ہوئے ٹانگیں توڑ دیں، بہن کو لینے آئے بھائی کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر سسرالی خاتون کو چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

    سوشل میڈیا پر خبروائرل ہونے کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ نے نوٹس لیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں شوہر سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک دہشتگردوں سے خاندان اور قبیلے کا اعلان لاتعلقی

    ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک دہشتگردوں سے خاندان اور قبیلے کا اعلان لاتعلقی

    گزشتہ دنوں ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مارے گئے 4 خارجی دہشتگردوں سے ان کے خاندان اور قبیلے نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق منگل 15 اپریل کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خارجی ہلاک ہوئے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے خاندان اور قبیلے نے ان سے اعلان لاتعلقی کر دیا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں میں رنازئی قبلے کا خارجی حذیفہ عرف عثمان بھی شامل تھے۔

    اس ہلاک خارجی دہشتگرد کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حذیفہ عرف عثمان میرا بیٹا تھا لیکن وہ میرا اور اپنے والد کا نافرمان تھا۔وہ فوج کے ہاتھوں مارا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حذیفہ کو بہت سمجھایا، والد نے بھی بہت بار ڈانٹا، لیکن اس پر ہماری بات کو کوئی اثر نہیں ہوتا تھا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی میں متاثرین کی بڑی تعداد فتنہ الخوراج کو مسترد کر رہی ہے۔

  • دریائے سندھ کوآلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان میں انوکھا احتجاج

    دریائے سندھ کوآلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان میں انوکھا احتجاج

    ڈیرہ اسماعیل خان میں رنگا رنگ احتجاج کیا گیا، شرکا نے پھولوں کی ٹوکریاں تھام کر ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے دریا کی جانب مارچ کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں حسب روایت اس سال بھی دریائے سندھ کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے مارچ کیا گیا، اس احتجاج کا مقصد آئندہ آنے والی نسلوں کےلیے دریائے سندھ کو آلودگی سے محفوظ بنانا تھا۔

    سرائیکی ادبی تنظیم کے زیراہتمام ایک ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی، سماجی کارکنوں سمیت نوجوانوں، شاعروں اور ادیبوں نے شرکت کی۔

    شرکا نے روایتی انداز میں رقص کرتے ہوئے دریائے سندھ کا رخ کیا، شرکا نے دریا کے تقدس اور اس کی بقا کا پیغام بھی دیا جبکہ دریائے سندھ میں پھولوں کی پتیاں بھی ڈالی گئیں۔

    ریلی میں شریک ایک شخص نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریا ہے اس کو موڑ دیا گیا ہے، اس کے اندر ریت چوری کی گئی ہے اور اب تو ڈی آئی خان کا جتنا بھی سیوریج سسٹم اور گندے نالوں کا رخ دریا کے اندر کردیا گیا ہے۔

    ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ دریائوں کو پاک صاف رکھنا چاہیے، اس میں گندگی نہ ڈالیں، اگر یہ دریا ختم ہوگئے تے اس کا مقصد یہ ہے کہ ہماری زندگی بھی ختم ہو جائے گی۔

  • کھیڑی والی اور تلے والی جوتی کی شہرت سرحد پار بھی جا پہنچی ہے، ویڈیو رپورٹ

    کھیڑی والی اور تلے والی جوتی کی شہرت سرحد پار بھی جا پہنچی ہے، ویڈیو رپورٹ

    ویڈیو رپورٹ: محمد عرفان مغل

    ڈیرہ اسماعیل خان… ایک ایسا تاریخی شہر، جو اپنی ثقافت، روایات کے ساتھ ساتھ دستکاری کے انمول فن کا امین ہے، یہاں کے ہاتھ سے بنے جوتے اپنی بناوٹ، دل کشی اور پائیداری کے سبب ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ہاتھ سے بنے یہ جوتے فن اور مہارت کا وہ شاہکار ہیں جو صدیوں پرانی روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ مقامی طور پر ’’کھیڑی والی جوتی‘‘ اور ’’تلے والی جوتی‘‘ کے نام سے پہچانے جانے والے یہ جوتے اپنی مضبوطی، نفاست اور آرام دہ ساخت کے باعث پورے ملک میں مقبول ہیں، بلکہ ان کی شہرت سرحد پار بھی جا پہنچی ہے۔

    یہ جوتے محض فیشن کا حصہ نہیں بلکہ ہماری ثقافت کی پہچان ہیں، جو نسل در نسل منتقل ہو رہی ہے، بدقسمتی سے مشینی دور نے اس نایاب ہنر کو محدود کر دیا ہے، اور اب صرف چند ماہر کاریگر ہی اس روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ یہ دیدہ زیب جوتے ہر عمر کے افراد میں یکساں مقبول ہیں۔ خواتین کے لیے خصوصی ڈیزائن بھی تیار کیے جاتے ہیں، جو ان کی شخصیت کو مزید جاذبِ نظر بنا دیتے ہیں۔


    قیدیوں کے ہاتھوں بنی مختلف ڈیزائنز کی مردانہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 خوارج ہلاک، کیپٹن شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 خوارج ہلاک، کیپٹن شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس آپریشن کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے جبکہ آپریشن کے دوران 10 خوارج ہلاک ہوئے، آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

    ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج مارے گئے

    ہلاک خوارج قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/ctd-arrest-2-terrorists-rawalpindi-mughal-market/

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، نائب افغان گورنر کا بیٹا دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، نائب افغان گورنر کا بیٹا دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں افغان نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا مارا گیا، جو پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھا۔

    تفصیلات کے مطابق افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا بدرالدین عرف یوسف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں میں شامل تھا، وہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا۔

    افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کے بیٹے کی ٹی ٹی پی کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔

    افغان نائب گورنر کے بیٹے یوسف کی ٹی ٹی پی دہشت گردوں کے ساتھ ہلاکت ثابت کرتی ہے کہ افغانستان کھلم کھلا پاکستان میں دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہے۔

    افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپس کو ٹریننگ، اسلحہ اور محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں، یہ کھلی جارحیت ہے، جسے مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

    افغان نائب گورنر کا بیٹا پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھا، جو ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا، یہ افغانستان کی ریاستی دہشت گردی کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے.

    افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپس نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں اور کابل کی حکومت ان گروہوں کو تحفظ دے کر کھلی جنگ چلا رہی ہے.

    افغانستان نے ہمیشہ دہشت گردوں کو پناہ دی اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ٹی ٹی پی کے ساتھ افغان طالبان کے روابط اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں لیکن جب بھی افغانستان پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کو استعمال کرے گا، پاکستان ان کا بھرپور جواب دے گا، افغانستان کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اب مزید برداشت نہیں۔

    افغانستان کا دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطے کے استحکام کے لیے خطرناک ہے تاہم پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا

  • ڈیرہ اسماعیل خان : دہشت گردوں کا پولیس وین پر حملہ،  اے ایس آئی شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان : دہشت گردوں کا پولیس وین پر حملہ، اے ایس آئی شہید

    ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پہاڑپور کی موبائل وین پر دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی شہید اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پہاڑپور کی موبائل وین پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی میرغلام شہید اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    موبائل وین پر پیرا صحاب کے قریب فائرنگ کی گئی، اے ایس آئی میرغلام موقع پر دم توڑ گئے جبکہ رؤف اور یوسف زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو پہلے تحصیل اسپتال پہاڑپورمنتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال ڈیرہ منتقل کیاگیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، حملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب درابن درہ زندہ چیک پوسٹ پرفائرنگ سے اہلکار یعقوب زخمی ہوگیا، حالت خطرے سے باہر ہے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔

  • ایک دن میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے

    ایک دن میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے

    پاکستان میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آنے کے بعد پولیو کیسز کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔

    قومی ادارہ صحت کی ریجنل لیبارٹری نے 3 پولیو کیسز کی تصدیق کر دی جس کے مطابق پولیو کیسز ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور جعفر آباد سے رپورٹ ہوئے۔

    خیبر پختوںخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے بچی پولیو کا شکار ہوئی اور بلوچستان کے ضلع ژوپ میں بھی ایک لڑکی پولیو سے معذور ہوگئی جبکہ ضلع جعفر آباد میں ایک لڑکے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کا یہ چھٹا کیس سامنے آیا ہے، بلوچستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 26 ہوگئی اور خیبر پختونخوا میں 14 ہوگئی۔

  • پشاور : ڈی آئی خان تھانے پر حملے کا مقدمہ درج

    پشاور : ڈی آئی خان تھانے پر حملے کا مقدمہ درج

    پشاور : ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) تھانے پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، حملے میں 10اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے۔

    پشاور تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانے پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ، ایس ایچ اوکی مدعیت میں درج مقدمے میں انسداددہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تھانےپر30دہشت گردوں نےحملہ کیا، دہشتگردوں نےچاروں اطراف سےتھانےپرحملہ کیا، اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ 2 گھنٹے تک فائرنگ کاتبادلہ ہوا، حملے میں 10 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے۔

    گزشتہ رات تحصیل درابن میں جدید اور بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشتگردوں نے تھانے پرحملہ کیا، پولیس اوردہشت گردوں کےدرمیان ڈھائی گھنٹےتک فائرنگ جاری رہی۔

    شہید اہلکاروں میں اسلم،غلام فرید،جاوید، ادریس،عمران، صفدر، کوثر، احترام سید، رفیع اللہ اورحمید الحق شامل ہیں تاہم شہید اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ اداکردی گئی ہے۔

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے دہشت گردحملےکی مذمت کرتےہوئے کہا تھا کہ بزدلانہ کارروائیاں ہماراعزم ختم کرنے میں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گی۔